Add Poetry

خواب گاہ

Poet: ارسلان حُسین By: Arsalan Hussain, Dubai

تم نے دیکھی ہے خواب گاہ میری
میں نے اِک شمع جلائے رکھی ہے
یوں تو تاریکی ہے اِرد گِرد بہت
مگر کھڑکی سے چاند کی چاندنی
در و دیوار پر رقص کرتی ہیں
اس دریچے کے دیمک زدہ دروازے پر
اِک مدت سے کوئ دستک نہیں ہوئ لیکن
سرد موسم کی تیز ہوائیں
اس سے الجھتی ہیں شور کرتی ہیں
مجھ کو دھڑکا سہ لگا رہتا ہے
وہ کہیں اندر نہ داخل ہو جائیں
اتنی خاموشی اتنے سناٹے ہیں
آنکھ لگ جائے اگر کچھ پل کو
تو گھڑیال کے گھومتے کانٹے
اس قدر شور برپا کرتے ہیں
میں چین سے سو نہیں پاتا
میری ٹیبل پر کچھ بکھرے کاغذ
خود کو پڑھنے پر مجھے اُکساتے ہیں
اُس پر درج کہانی ماضی کی
مجھے آج بھی ادھوری لگتی ہے
میں اس کی تکمیل کیلئے اکثر
اپنے خوابوں کو مار دیتا ہوں
اور پھر جاگتی ہوئ آنکھوں سے
یونہی ہر شب گزار دیتا ہوں
 

Rate it:
Views: 387
17 Nov, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets