Add Poetry

شبِ برات

Poet: Muhammad Azam Azim Azam By: Muhammad Azam Azim Azam, Karachi

پیشِ رب سر کو جھکاؤ آگئی شبِ برات
بگڑیاں اپنی بناؤ آگئی شبِ برات

گڑ گڑا کر اے مسلمانوں یقیں کے ساتھ اب
جو بھی مانگو رب سے پاؤ آگئی شبِ برات

ہے یہ بہتر پیشِ داور آنسوؤں سے آج تم
اپنے دامن کو سجاؤ آگئی شب ِ برات

سب مسلمانوں کی بخشش کی دعائیں مانگنا
خود کو بھی تم بخشواؤ آگئی شبِ برات

تم سے ہیں ناراض گر اچھا یہ موقع آگیا
باپ اور ماں کو مناؤ شب ِ برات

توبہ کرلو سر جھکاؤ پیشِ رب العالمین
خود کو دوزخ سے بچاؤ آگئی شبِ برات

کیا ہی اچھا ہو کہ ملکر ہیں نوافل جتنے بھی
خود پڑھو سب کو پڑھاؤ آگئی شب ِ برات

بخش دے گا پھر خدا تم کو یہ رکھنا سب یقیں
گھر کو جنت میں بناؤ آگئی شب ِ برات

فرض ہے تم پر یہ اعظم آج گمراہوں کو تم
راستہ حق کا دِکھاؤ آگئی شب ِ برات

Rate it:
Views: 828
30 Jun, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets