Add Poetry

محبت

Poet: عین رحمٰن By: عین رحمٰن, ایبٹ آباد

محبت خوشنما تِتلی
کے رنگوں سے مشابہ ہے
جسے چھونے
جسے پانے
کی خواہش جب مچلتی ہے
قدم خود اٹھنے لگتے ہیں
کسی بے نام و نشاں منزل
کے لا حاصل تعاقب میں
کہ جو دھوکہ تو ہوتی ہے
مگر منزل نہیں ہوتی
جو دِکھنے میں تو لگتی ہے
مگر ساحل نہیں ہوتی
جسے پانے کی خواہش ہو
تو یہ حاصل نہیں ہوتی
جو دیوانہ تو کرتی ہے
پَہ خود پاگل نہیں ہوتی
زر و سیم و جواہر بِن
کبھی گھائِل نہیں ہوتی
تہی دامن ہم ایسوں پر
ذرا مائِل نہیں ہوتی
مگر
جانِ جہاں تم نے
کبھی سوچا نہیں ہو گا
محبت کرنے والوں کو
محبت ہو ہی جاتی ہے
یہ وہ کنجی ہے قسمت کی
جو قصداً کھو ، دی جاتی ہے

Rate it:
Views: 828
22 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets