Add Poetry

مرتا رہا جن کو ملنے کےلئے ، جو روز خوابوں میں آئے ہیں

Poet: Numan Ijaz By: Numan Ijaz, Lahore

مرتا رہا جن کو ملنے کےلئے ، جو روز خوابوں میں آئے ہیں
اب کیسے مِلو میں اُن سے ، مقتول کے جنازہ میں قاتل آئے ہیں

ہر وقت جو کاٹا اُس سفر کی وحشت نہ پوچھو
جو وقتِ سفر ہے آخری منزل کو، تو وقت پوچھتے آئے ہیں

دور رکھو لاشے سے اُنھیں ، صورت نہ دیکھائے کوئی
بری مشکل سےوہ یہ چہرہ ، بُھلا کر آئے ہیں

تیری چاہت تھی دیدار کی ، تیرا شکوہ تھا حجاب کا
اُٹھ دیکھ آج پردا نہیں کوئی ، بے سروسامان آئے ہیں

تجھ پر لازم تھا اُٹھ جانا ، اس نیند سے مہلت لے لیتا
جنکی ایک نظر کو ترستا رہا ، وہ تیرے پاس آئے ہیں

بہت کوشش کی جن کو نہ دِکھنے کی نعمان
آج دیکھنے تیرا زرد چہرہ ، وہ خود چلے آئے ہیں

Rate it:
Views: 581
02 Aug, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets