Add Poetry

نعت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Poet: محمد عابد جعفری By: Muhammad Abid, Multan

پیغام مرا جا کر یثرب میں صبا دینا
اک عرض مری جا کر احمدؐ کو سنا دینا

دیدار کروں تیرا دل کی یہ تمنا ہے
روضہ میں ترا دیکھوں مجھ کو یہ دعا دینا

لاحق ہے مرض مجھ کو روحانی و جسمانی
بیمار بہت ہوں میں اب آپؐ شفا دینا

مانا ہے کہ عاصی ہوں تقدیر مری میں تو
دیدارِ نبیؐ لکھ کر قسمت کو جگا دینا

دہلیزِ نبیؐ پر میں اک بار چلا جاؤں
پھر مجھ کو ہمیشہ ہی اس در پہ سلا دینا

محشر میں سجے گا جب دربار رسالتؐ کا
قدموں میں محمدؐ کے اک بار بٹھا دینا

تلخیِ جہنم سے عابدؔ کو بچا اے رب
صدقے میں محمدؐ کے جنت میں جگہ دینا

Rate it:
Views: 12
14 Apr, 2024
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets