Add Poetry

یہ شام تمہارے نام کرتے ہیں

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburg

چلو ایک کام کرتے ہیں
یہ شام تمہارے نام کرتےہیں
زندگی میں کبھی جو کر نہ سکے
وہی ایک کام کرتے ہیں
تمہی سے جڑی یادیں
وہ باتیں وہ پل
آؤ پھرایک بار دھراتے ہیں
تم سے بچھڑکرجئےکیسے
سب احوال سناتےہیں
درد محبت کا گیت سناتے ہیں
یہ شام الفت کےنام کرتے ہیں
ان لمحوں کو پھر سے قید کرتے ہیں
آداب محبت کے سارے اصول
پھر سے دھراتے ہیں
پھر لوٹ جانا تم
ہم بھی لوٹ جائینگے
پھر سے اجنبی بن جائینگے
چلو ایک کام کرتے ہیں
یہ شام تمہارے نام کرتےہیں

Rate it:
Views: 1210
12 Mar, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets