ماں سے زیادہ محبت کسی اور سے کیسے ۔۔ افتخار احمد عثمانی محبت کی شادی کے خلاف کیوں ہیں؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے

image

افتخار عثمانی ایک مصنف اور اداکار ہیں جنہوں نے سپر ہٹ ڈرامے پری زاد میں 'کمالی' کے کردار سے شہرت حاصل کی۔ وہ یوٹیوبر بھی ہیں اور دنیا کے ساتھ اپنے معمولات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں وہ ایک پوڈ کاسٹ کے مہمان تھے جہاں وہ محبت کی شادی پر اپنی رائے بتاتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئے۔

افتخار عثمانی نے ایک بچے کے لیے اسکی ماں کی قربانیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ، میں نے اپنی بیوی کو دوران حمل تکلیف سے گزرتے دیکھا، اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ ایک عورت کے لیے بچے کو جنم دیتے وقت اٹھائی جانے والی جسمانی تکلیف اور پھر اسے دودھ پلانے کے دوران ہونے والی تکلیف کتنی جان لیوہ ہوتی ہے اور یہ کتنا مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنی تکلیفیں اٹھانے کے بعد، بچہ اُس ماں سے بڑھ کر کسی اور سے کیسے پیار کر سکتا ہے جس نے اسے جنم دیا۔

افتخار عثمانی نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ، وہ محبت کی شادی کے خیال کے خلاف ہیں اور کہا کہ ایسی شادیوں میں عورت کو کبھی عزت نہیں ملتی اور کئی بار یہ شادیاں تلخ طلاق پر ختم ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی اس حوالے سے اپنے والدین کی مخالفت کرنے کی ہمت نہیں رکھتے تھے اور ان کا ماننا ہے کہ شادی کے لیے والدین کی پسند کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔

You May Also Like :
مزید