آپ نے مگرمچھ کے آنسو بہائے اور مشی خان نے ابرارالحق کو گجنی کیوں کہا؟ نئی ویڈیو میں پھٹ پڑیں

image

"آپ نے ایک سال پہلے روتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا. شاید وہ مگرمچھ کے آنسو تھے. کیا وہ پریس کانفرنس میں نے کی تھی؟ میرا منہ نہ کھلوائیں"

غصے میں برستی مشی خان نے ابرار الحق کی ویڈیو کا جواب ایک اور ویڈیو بنا کر دے دیا ہے. دیکھیں

مشی خان کا کہنا ہے کہ میں آپ کی گجنی کی یادداشت واپس لاتی ہوں. 30 سال پہلے 1996 میں جب آپ کو کوئی نہیں جانتا تھا. آپ ایک کالج میں پڑھاتے تھے. تب میوزیکل کنسرٹ کے لیے کراچی سے مجھے لاہور میزبانی کے لیے بلایا گیا تھا۔ مجھے اس وقت بھی دنیا جانتی تھی۔ اس کے بعد میرے ایک شو میں بھی آپ بطور مہمان آ چکے ہیں.

مشی خان نے مزید کہا کہ میرے مرنے کی بات نہ کریں جس کی موت جب لکھی ہوگی، وہ تب مرے گا. اللہ بہتر جانتا ہے کہ کب کسے مرنا ہے. ایسی بات نہیں کہ وہ خوشی سے ہی مر جائیں گی۔

واضح رہے کہ دونوں شخصیات کے درمیان سوشل میڈیا پر پچھلے ہفتے سے جنگ جاری ہے. ابرار الحق نے ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے بالی وڈ سے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی آفر کا انکشاف کیا تو مشی خان نے ویڈیو بنا کر ابرارالحق کی بات کو لطیفہ قرار دے دیا جس پر ابرارالحق بھی چپ نہ رہے. جبکہ مشی خان نے انھیں جواب دینے کے لیے ایک اور ویڈیو بنا ڈالی ہے.

You May Also Like :
مزید