جیو نیوز کا عمران خان کی ذاتی زندگی حملہ عمران خان کے
بُشریٰ مانیکا سے نکاح کو عدت کے دوران نکاح قرار دے کر پہلے جنگ، جیو نیوز
میں بریکنگ نیوز چلائی گئیں اور پھر جامعیہ نعیمیہ کے راغب نعیمی (جوکہ
مذہبی طور پر نواز شریف کے دستِ راست ہیں ) سے جیو نیوز پر عدت اور نکاح پر
جھوٹا فتویٰ لے کر نہ صرف عمران خان کردار کشی کی گئی بلکہ اس نکاح کو زنا
قرار دلوا کر عمران خان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی خطرناک کوشش کی گئی
لیکن اللہ پاک کو کچھ اور ہی منظور تھا کہ راغب نعیمی نے اپنے جس دنیاوی
آقا کے کہنے پر یہ فتوی دیا تھا پھر اسی تکبّر سے بھرے نواز شریف کی جامعیہ
نعیمیہ میں خطاب کے سلسلے میں آمد ہوئی پھر جیسے ہی تکبر کے سب سے اعلی
درجے پر فائز نواز شریف تقریر کرنے ڈائس پر آئے عین اسی وقت جامعیہ نعمیہ
سے فارغ البال ایک طالب علم جس کا نام منور ہے لبیک یارسول اللہ کا نعرہ
بلند کرتے ہوئے اچانک سامنے آیا اور غرور اور تکبر کے منہ پر سیدھا جوتا دے
مارا اور لبیک لبیک یارسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگاتا مار کھا کھا کر
ادمؤاء ہوگیا اور بے ہوش ہوگیا لیکن اللہ کے فضل سے تَکبّر اور جھوٹ کو ایک
لمحہ میں ذلت آمیز شکست دے گیا- |