کشمیر یوں پربھارت کا ظلم وستم کوئی نئی بات نہیں۔قیام
پاکستا ن سے لیکر آج تک کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ویسے تو
کوئی دن نہیں گزرتا جب کشمیری عوام پر بھارتی افواج ظلم نہ کرتی ہو مگر
پچھلے ہفتے جو ظلم وستم کشمیریوں پر ہوا اس کو قلم لکھنے سے قاصر ہے۔کشمیر
پر بھارت کے ظلم کی داستان لکھنے بیٹھ جاوٌں تو شاید عمربیت جائے مگر
داستان مکمل نہ ہو۔ دنیا کے وہ محافظ جو انسانی حقوق اور عوام کے تحفظ کا
پرچار کرتے ہیں وہ بھی انڈیا کے ظلم و ستم کے باوجود اس کی جھولی میں بیٹھے
ہوئے ہیں۔ امریکہ جو انسانی حقوق کے نام پر ہر جگہ ٹانگ اڑانا اپنا فرض
سمجھتا ہے مگر کشمیر کے نام پر اپنی یاری نبھا رہا ہے۔وہ وقت دور نہیں جب
کشمیر آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بھی کشمیر پر ظلم و ستم کے خلاف کافی آوازیں اٹھائی جارہی
ہیں ۔ بھارت کا اصلی چہرہ دنیا بھر میں دکھایا جارہا ہے۔ ہر مسلمان اپنی
حیثیت کے مطابق کشمیر یوں کے حق میں آواز بلند کررہا ہے۔حالیہ کشمیر میں
بھارتی دہشگردی کے خلاف پاکستان کے دلو ں کی دھڑکن کرکٹرشاہد خان آفریدی نے
بھی کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کردی۔ شاہد آفریدی نے سو شل میڈیا ویب سائٹ
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان
کن ہے ،ظالم حکومت اپنی حق خودارادیت اور آزادی کیلئے آواز بلند کرنیوالوں
کو شہید کررہی ہے۔اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے استفسار کیا کہ’ کشمیر کی
صورتحال پر اقوام متحدہ اور عالمی تنظیمیں کہاں ہیں؟،حیرت ہے کہ یہ خونریزی
کو بند کروانے کیلئے کردار کیوں ادا نہیں کر رہیں‘‘۔پاکستان کے مایہ ناز
کرکٹر کا یہ اقدام بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہاں ایک طوفان
کھڑا کردیا گیا ۔ بھارتی میڈیا نے آفریدی کے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ
کوبھارت کی بے عزتی قرار دے دیا۔شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم
کے سابق کپتان گوتم گھمبیر بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ شاہد آفریدی کی
کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟۔آفریدی
اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں ‘انڈر 19’ کے زمرے
میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آؤٹ کا جشن منارہے
ہیں۔
پٹھان قوم تو ویسے بھی بڑی جنگجو اور مہمان نواز ہوتی ہے اور لالا تو ویسے
بھی دنیا بھر میں اپنا مقام آپ رکھتا ہے۔ گوتم گھمبیر کے بیان کے بعد تو
خان لالا نے بھارت کی بینڈ بجا کر رکھ دی۔ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ
میں کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان پر قائم ہوں۔بھارتی میڈیا منفی کردار ادا
کررہا ہے۔یہ میڈیا ہی ہے جس کیوجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کبھی
بہتر نہیں ہوسکتے۔ بھارتی عوام پاکستانیوں اور پاکستانی کرکٹرز سے پیار
کرتی ہے لیکن میڈیا ہمیشہ کی طرح منفی کردار ادا کررہا ہے۔میں نے بھارت کے
خلاف اس لیے بیان دیا تھا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں۔حالیہ
دنوں میں بھارتی فوج نے درجنوں بے گناہ کشمیریوں بربریت کا نشانہ بنا کر
شہید کیا۔میں اپنی فاؤنڈیشن بھی انسانیت کی خدمت کیلئے چلارہا ہوں، کشمیر
ہو یا کوئی اور ملک جہاں بھی ظلم ہوگا میں آواز اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ
مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیا جارہا ہے،میں اگر کرکٹر نہ ہوتا تو
پاکستان کا فوجی ہوتا،میری فوج جو کررہی ہے مجھے اس پر فخر ہے،میں بھی
پاکستانی فوج کا سپاہی ہوں۔شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں بھارت میں آئی پی
ایل کھیلنے پر لعنت بھیجتا ہوں،مجھے بلایا بھی گیا تو آئی پی ایل نہیں
کھیلوں گا،ہماری پی ایس ایل بڑی لیگ ہے،وہ دن دور نہیں ہے جب پاکستان کی
لیگ بھارتی لیگ سے بڑی ہوگی۔شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا کو خبردار کیا کہ
وہ کشمیریوں کے حق میں ان کے بیان کو مثبت لیں اور اپنی حکومت سے کہیں کہ
وہ کشمیر میں ظلم بند کرے۔مجھے بھارتی کرکٹرز کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ جب
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی تو رشی کپور سے ہار برداشت نہ
ہوئی اور وہ پاکستان دشمنی میں آگے نکل گئے اب کچھ کرکٹرز آگے بڑھ کر میری
کردار کشی کررہے ہیں۔
آفریدی کے اس جواب کے بعدتو بھارت میں آگ لگ گئی، میڈیا کی دم پر پاؤں آگیا
سب لالا کے اس بیان پر تڑپ اٹھے ۔لالا کا ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بہت
خوب انداز سے دیا انہوں نے گوتم گھمبیرسمیت تمام بھارتیوں کو کرارا جواب د
ے ڈالا۔میجر جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ساتھ میں
لکھابرائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا
قومی ہیروہے۔ نہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شاہد آفرید ی نے آخری
دو گیندوں پر چھکے مار کر بھارت کو میچ ہرایا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے
ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں شاہد آفریدی، بظاہر کسی بات پر گوتم گمبھیر
سے الجھتے نظر آئے۔شاہد آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کو ری ٹوئٹ
کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فینز اور پرچم کے
ساتھ تصویر بنواتے نظر آئے۔ اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا، ‘ہم سب
کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک کھلاڑی کی پہچان ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی
ہو تو ہم بے گناہ کشمیریوں کے لیے بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی امید رکھتے
ہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹ کے بدولت اکیلے ہی پوری دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ
لڑا۔جس سے بھارت اور بھارتی عوام کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے واضح ہوگیا۔
ہمیں فخر ہے کہ لالانے بھارت کی بینڈ بجادی۔اگر اسی طرح حکومتی سطح پر
بھارت کو واضح پیغام دیا جائے تو بھارت کی آنکھیں کھل سکتی ہیں۔ دعا ہے کہ
ہر مسلمان کشمیر کی آزادی کے اپنا اپنا کردار ادا کرے تاکہ کشمیر جو جنت کا
ٹکڑا ہے اس کے حقیقی رنگ واضح ہوسکیں۔
|