اﷲ تبارک و تعا لیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد مصطفےٰ سرور
انبیاءﷺ کو دنیا میں مبعوث فرما کر دینِ اسلام کو پسندیدہ مذہب قرار دیا ہے
اسی لیے تو اسلام بنی نوع انسان کے لیے ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتا ہے
اﷲ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر محمد عربیﷺکو اپنے بعد کائنات میں سب سے
افضل ترین ہستی قرار دیا اور ان سے محبت کو ایمان کا لازمی جزو ٹھہرایا ہے
یہی وجہ ہے کہ اہل ایمان اپنے آقا و مولیٰ ، نبی آخرالزماںﷺ کی شان میں
گستاخی چاہے وہ کسی بھی انداز میں ہو قطعاً برداشت نہیں کرتے شمع ِ رسالت
کے پروانے اپنے نبیﷺ کی ناموس پر کٹ مر نے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں غازی
میاں محمد شہیدرحمۃ اﷲ علیہ بھی انھی خوش نصیبوں میں شامل ہیں جنھوں نے
دنیاوی مال و متاع ،عیش و عشرت اور خوشحالی و آسودگی کی زندگی کو ٹھوکر
ماری اور سرکار دو عالمﷺکی ناموس پر قربان ہوکر دارین میں امر ہو گئے ۔
غازی میاں محمد شہیدرحمۃ اﷲ علیہ چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے محلہ غربی میں
صوبیدار غلام محمد کے گھر پیدا ہوئے فوجی بیک گراؤنڈ رکھنے والے گھرانے میں
پیدا ہونے کے باعث آپ کے اندر بھی فوج میں خدمت انجام دینے کا ذوق وشوق
مزید گہرا ہوتا گیا اور اس طرح آپ فوج میں بھرتی ہو گئے 16مئی1937 ء کو
3/10 بلوچ رجمنٹ کے ایک ہندوڈوگرا سپاہی چرن داس نے شانِ رسالت ﷺ میں
گستاخی کی توشمع ِ رسالتﷺ کے پروانے غازی میاں محمد شہیدرحمۃ اﷲ علیہ سے
رہا نہ گیا اور انھوں نے اپنے فوجی کیرئیر کو پس ِ پشت ڈال کر کونین کے
والیﷺ کی آن پر قربان ہونے کی ٹھان لی اور موقع ملتے ہی اُس گستاخ ہندو
سپاہی کو جہنم واصل کر دیا جس کے نتیجے میں غازی میاں محمد شہیدرحمۃ اﷲ
علیہ کے لیے 23ستمبر1937ء کو سزائے موت کا حکم سنایا گیااور اس طرح
12اپریل1938ء بمطابق 10صفرالمظفر 1357ھ کو23سال کی عمر میں آپ نے بھارت
کے شہرمدراس میں بخوشی تختہ دار کو چوم کر شہادت کا رتبہ حاصل کیا تختہ دار
پر کھڑے ہو کرآپ نے نعرہ تکبیر بلند کیا اور قبلہ رخ ہوکربا آواز بلند اپنے
نبی ﷺ کی بارگاہ میں عرض گزاری کی۔۔۔ "سرکار ﷺ غلام حاضر ہے"۔
شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کشور کشائی
4جنوری2001ء میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن میجر ریٹائرڈضیاء الحق نے ائیروائس
مارشل ریٹائرڈ خداداد خان کی تجویز پر ٹریفک چوک تلہ گنگ کا نام غازی میاں
محمد شہیدرحمۃ اﷲ علیہ چوک رکھنے کا اعلان کیا اور اس طرح شیخ محمد الیاس
ڈپٹی کمشنر چکوال نے ایک یادگار جس پر غازی میاں محمد شہیدرحمۃ اﷲ علیہ کے
بارے میں معلومات درج ہیں نصب کرا دی جو آج بھی شمع رسالت ﷺ کے پروانوں کو
مہمیز دینے کے لیے پوری آب و تاب سے تلہ گنگ کے ٹریفک چوک میں کنداں ہے۔
خدارحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را |