پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر پنجاب کے
مختلف اضلاع میں ہڑتال جاری، صوبے کے بیشتر اضلاع میں میڈیکل اسٹورز اور
میڈیسن مارکیٹیں بند ہیں.
کئی اسپتالوں میں میڈیسن نہ ھونے کی وجہ سے آپریشن موخر کرنا پڑ ۓ.
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ پر پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی
ایشن کے اعلان پر ہڑتال پر ہیں. صوبے میں بیشتر میڈیکل اسٹور اور میڈیسن
مارکیٹیں بند ہیں ۔
حکومت اور ڈرگ ایسوسی ایشن کے معاملےمیں مریض بے بس ہیں.
ہڑتال سے میڈیکل سٹوربند ہوتے ہیں اور دوسری جانب دوائی نہ ملنے پر تو مریض
ہی رلتے ہیں اور وہ رل رہے ہیں محکمہ صحت ہڑتال نہ کرنیوالوں کے لیے مکمل
تحفظ دینے کا اعلان تو کرتی رہتی ھے ، مگر تحفظ فراہم کرنے میں کامیاب کم
ہی ھوتے ہیں.
فارما سیکٹر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مزید کہنا ہے کہ اگر مطالبات منظور
نہ کیے گئے تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔
ریاست کو چاہئے کہ جو بلا وجہ ایسی ہڑتال کرتے ہیں جو کہ ریاستی معاملات کو
کھلا چیلنج ہو انکا لائسینس منسوخ کردیں.
کیونکہ معاشرہ پریشانی کا باعث بنتا ھے جو ان ھونے والی ہڑتال سے بے خبر
ھوتے ہیں جنکے پاس روز کی روز دوائی لینے کی ہمت ھوتی ھے وہ غریب لوگ کس کے
پاش جا کر اپنا درد روۓ اور کون سنے گا ؟ہر چھوٹے بڑے اڈے اور شہر ایسے
غریب لوگوں سے بھرے ھوۓ ہیں.ساری دنیا ترقی کی منازل طے کر رہی ھے اور
انسانیت کے لیے آواز بلند کرتیں ہیں. مگر افسوس کہ میرا پیارا پاکستان جو
نظریہ اسلام کے مضبوط اور لازوال ھونے کی وجہ سے معرض وجود میں آیا تھا آج
ہر شعبہ بیماری کا شکار ھے اور اسلام کا درس ہی انسانیت ھے اس درس انسانیت
کو بھول کر ہوس دولت نے معاشرے کو اپنے رنگ میں ڈھال لیا ھے اللہ سے دعا ھے
کہ ان ریاست کے حکمرانون کو ہدایت کل عطا فرماۓ اور عام انسان کے اندر کی
انسانیت کو زندہ فرماۓ تاکہ میرا پیارا ملک ایسی بے وجہ ہڑتالوں سے بچ سکے.
میڈیکل اسٹورز ایسوسی ایشن سے دردمندانہ اپیل ہے کہ دوران ہڑتال کم از کم
انسانیت کی خدمت کے ناطے چند ایک اسٹورز ایمرجنسی کے طور پر اوپن
رکھیں۔۔۔۔۔!!!!
آپ کا احتجاج اپنی جگہ۔۔مگر بیماروں کا بھی خیال کیجیے۔۔۔!!!!انسانیت کے
دائرہ سے باہر نہ نکلے کیونکہ اللہ دیکھ رہا ھے- |