مملکت خدا ددا پاکستان کا پلاننگ کمیشن غالباً گہری نیند
سویا پڑا رہتا ہے کوئی تو ایسا پیداواری پروجیکٹ شروع کیا جا تا جس سے کوئی
آمدن بھی ہوتی رہتی ہر بڑے پروجیکٹ کی تجویز غالباً ناشتہ کی میز پر خاندان
ِ شریفاں و دیگر ناشتہ کیبنٹ کے افراد کے ذہن میں آتی ہے اور پھر اس پر
عملدر آمد کا حکم جاری ہو جا تا ہے پچھلے سالوں میں تمام ایسی سکیمیں شروع
کی گئی ہیں جن کے مکمل ہو جانے پر بھی ایک دھیلہ کی واپسی ممکن نہ ہے کاش
کالا باغ ڈیم یا اس طرح کے دوسرے منصوبے شروع ہو جاتے ان کا نام خواہ کوئی
اور ہی رکھ لیا جاتا جن کی تکمیل پر ملک بھر کی بجلی3.5روپے تک فی یو نٹ کم
قیمت پر دستیاب ہو جاتی اور پانی کا ذخیرہ بھی جمع ہو جاتا اور تقریباً
ڈیڑھ لاکھ مکعب ایکڑپانی بارشوں اور سیلابوں والا سمندر کی نظر نہ ہو
جاتااور سارا سال ہمارے کام آتا رہتا مگر جونہی ہم کسی ایسے پیداواری
منصوبے کو شروع کرنے کا نام لیتے ہیں ہندو مہاشوں کی پروردہ تنظیم "را"فوراً
میدان میں آن ٹپکتی ہے ہماری ہی صفوں میں گھس بیٹھئے چند ملک دشمن افراد
اور بھارتی پرا پیگنڈا سے متاثر میڈیا کے نمائندگان کو رقوم بانٹنا شروع
کردیتی ہے اور چاروں طرف ایسا مخالف پرا پیگنڈا سر اٹھا لیتا ہے کہ جو
تھمنے کا نام نہیں لیتاجب تک کہ ہم مذکورہ منصوبے کے مکمل خاتمہ کرنے کا
باقاعدہ ا علان نہیں کرڈالتے ساری قوم کی اس وقت آہیں نکل جاتی ہیں جب اصل
حقیقت واضح ہو تی ہے کہ نئے اعلان کردہ بجٹ کی تکمیل کے لیے کم و
بیش13.5بلین ڈالرز کا قرض لینا ہو گااور یہ پاکستان کی71سالہ تاریخ میں سب
سے بڑاقرضہ ہو گاموجودہ حکمرانوں نے پونے پانچ سالہ دور حکومت میں اب تک
40.3بلین ڈالرزسے زیادہ قرضہ لیا ہے اس طرح سے موجودہ لیگی حکمران ہمیں
تقریباً54ارب ڈالرز کے قرضوں تلے روند کر جارہے ہیں تازہ بجٹ 5.24ٹریلین
رقوم کا ہے 1.5ٹریلین کی رقوم اس بار قرضوں اور سود کی ادائیگیوں میں خرچ
ہونگی۔ یعنی کل بجٹ کا تقریباً30فیصد یہ رقوم ہمارے دفاعی بجٹ سے بھی کہیں
زیادہ ہیں دفاعی بجٹ کل بجٹ کا 23فیصد ہے باقی تقریباً47فیصد بجٹ کی رقوم
سے ہم نے پورا ملک چلانا ہے جب کہ حکمرانوں کے اللے تللوں کے لیے رقوم بھی
یہیں سے خرچ ہونی ہے اور لوٹ کھسوٹ کے ذریعے بھی بیرونی ممالک میں موجود
لیکس میں یہیں سے مال متال نکال کر باہر بھجوایا جانا ہے قوم یاد رکھے کہ
صرف دفاع اور قرض کی رقوم 53فیصد کل بجٹ کا حصہ ہیں غرضیکہ ہمارے زیادہ نئے
قرضے صرف پرانے قرضوں کواتارنے کے لیے لیے جارہے ہیں معیشت ڈوب رہی ہے۔اور
ہمارے سیاستدان ایکدوسرے پر تبرے بھیجنے گالی گلوچ اور مغلظات کے نئے نئے
ترانے گار ہے ہیں یہ تو کوئی بھی غور نہیں کر رہا کہ جن 10/11ممالک کے
دیوالیہ ہونے کے خطرات دنیا کے نقشہ میں موجود ہیں ان میں ہم ٹاپ تھری یا
فور میں پہنچے ہوئے ہیں میرے منہ میں خاک اگر ایسا ہو گیا تو قوم کا کیا
حشر نشر ہو جائے گا؟قرض خواہ سامراجی تنظیمیں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک تو
ہمارے گلے پڑ جائیں گے اور نجکاریوں کے نام پر ہمارے اہم ترین ادارے اونے
پونے داموں زبردستی خرید لیں گے پھر بھی ان کے قرضے پورے نہ ہوسکے تو ان کی
للچائی ہوئی نظریں ہمارے ایٹمی اثاثوں کی طرف اٹھیں گی کہ چلو پھر انہیں ہی
گروی رکھ دو مستقبل کامنظر انتہائی خطرناک نظر آرہا ہے۔دنیا کے غلیظ ترین
کا فرانہ نظام ِ سودسے جان مکمل طور پر چھوٹ رہی تھی اسلامی نظریاتی کونسل
کی سفارشات پر اور پھر وفاقی شرعی عدالت کے اس کو ختم کرڈالنے کے فیصلوں کے
بعد اس کافرانہ نظام کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ سے حکم امتناہی بھی سابقہ
ادوار میں نواز شریف صاحب کی حکومت نے ہی لے رکھا ہے جو کہ اب کئی سال بعد
بھی نافذ العمل ہے سعودی عرب میں خود ساختہ جلا وطنی کے دور میں خانہ کعبہ
کے اندر بیٹھے ہوئے ان کے وہ چند دوست احباب آج بھی زندہ ہیں جن کے سامنے
وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر آئندہ پاکستان کی خدمت کا موقع ملا تو سود کی لعنت
سے جان چھڑوائیں گے اور مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کی بھی دل وجان سے کوشش
کریں گے مگر وہ وعدہ ہی کیا جو ایفا ہو گیا !۔سابقہ کمانڈو جنرل حکمران
پرویز مشرف تو الٹا سامراجیوں کے ان داتا اسرائیل کو ہی تسلیم کرنے کی طرف
گامزن رہے اور موجودہ شریفین مودی جیسے موذی کی دوستیوں کا دم بھرتے نہیں
تھکتے گھریلو تقریبات میں مودی جہازبھر کر آ دھمکا تھاوہاں کسی پردہ کی
گنجائش کہاں ہوتی؟ خواتین نے آپس میں تحائف تک تبدیل کیے خود مودی کی بطور
وزیر اعظم حلف برادری میں بغیر اسمبلی میں بحث مباحثہ اور سیکورٹی کلئیر
ننس لیے بغیر خود جا پہنچے اور وفد میں شامل عز یز و اقارب ورشتہ داروں نے
زیادہ وقت بھارتی کاروباری حضرات کو ملنے میں گزاراور اب جو "را" کا سرپرست
اعلیٰ کلبھو شن بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے پکڑا گیا تو اسے فوری قرار
واقعی سزا نہ دینا اور اس کے مسئلہ پر وقت کٹائی کرنا حکمرانوں کو زیب نہیں
دیتا تھا۔ادھر میٹر وبسوں جیسے پراجیکٹس پر روزانہ ایک کروڑ روپے سبسڈی
دینا پڑ رہا ہے ویسے یہ سکیم جتنے میں بھی تکمیل ہو گی عرصہ20سال میں
ادائیگیاں کرنا ہیں آئندہ حکمران قرضوں کی واپسیاں کرتے کرتے دم توڑ جائیں
گے پھر جو بھاری قرضے لیے جاتے ہیں انہیں صوبائی حکومتیں مکمل طور پر خرچ
ہی نہیں کر پاتیں اور سود در سودکے بھاری پتھر کا بوجھ ہم پر لدا چلا رہتا
ہے تا بہ کہ یہ عمل جا ری رہے گا؟ اس وقت تک 17بلین ڈالرز قرض کی رقم خرچ
ہی نہ کی جا سکی ہم بطور آئی ایم ایف 93بلین ڈالرز کے مقروض ہو چکے ہیں
بیرونی دوروں پر ہی زیادہ وقت اور اسمبلیوں کو سابق وزیر اعظم نے کم وقت
دیا ۔ دوروں پر110کروڑ روپے اور موجودہ وزیر اعظم نے صرف 9ماہ میں68کروڑ
روپے خرچ کرڈالے حکمران ایسے عیاش ہوں گے اس کا تصوربھی کرنا محال ہے معیشت
سسکیا ں لے رہی ہے جب کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق سابقہ تین سالوں میں
16بلین ڈالرز نا جائز ذرائع سے بھارت منتقل کیے جا چکے غالباً یہ حکمرانوں
یا ان کے دوستوں کے کاروباروں کے لیے خطیر رقوم بھیجی گئی ہوں گی۔وما علینا
الالبلاغ |