دنیا کے امن کو خطرہ کس کی وجہ سے؟

جارج بش نے اپنے دورِ حکومت میں مائی باپ اسرائیل کا ہر طرح سے خیال رکھا ، اسی کے دور میں میسنری برادرز کو تقویت ملی ، جس نے مختلف انسانی حقوق کی تنظیمیں بنا کر ، کمپنیاں کھول کر اور این جی اوز بنا کر پوری دنیا کو ٹارگٹ کیا خاص طور پر عالم اسلام کو ۔ ان کا جو مقصد تھا اس میں وہ قریب آج کامیاب ہو چکے ہیں اس لئے ہماری نوجواں نسل جب کوئی مہذب معاشرہ یا ترقی کی بات کرتے ہیں تو ان کے معاشرے کی مثالیں دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہی نہیں کہ ہمارے خلفائے راشدین ، نبی کریم ﷺ اور ان کے بعد کے خلافت کے ادوار میں جس معاشرے کا قیام عمل میں لایا گیا تھا وہ کتنا پر آسائش اور انسانیت پسند تھا ۔ آج کمیونزم اور سوشلزم کو مؤجد کرنے والے نحوست پسند لوگوں کے فلسفوں کو تو بڑی ترویج ملتی ہے لیکن جو ہمارے پاس نسخہ حیات ہے اس کے پیغام و آگہی کیلئے کوئی بات نہیں کرتا ، میں قرآن الکریم فرقان الحکیم کا ذکر کر رہا ہوں کہ ہمارے لئے اس دنیا اور آخرت میں نجات کا ذریعہ اور راستہ صرف و صرف اسی میں پوشیدہ ہے ۔ اب ہم آتے ہیں اپنے حقیقی نقطہ کی نظر جس پر میں آج آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ نائن الیون کے واقعات کے بعد بہت سی تحقیقات ہوئیں اور شاید اس کو بتانے کی ضرورت اب نہیں رہی کہ وہ خود ساختہ سانحہ ثابت ہو چکا ہے ،اور الزام لگایا کہ یہ افغانستان میں موجود طالبان نے کیا ہے اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ اس کی ذمہ داری اسامہ بن لادن اس وقت کے طالبان کمانڈر نے قبول بھی کر لی تھی ۔ جس کے بعد امن کا نام اور دہشتگردی کو مٹانے کے نام پر ایک جنگ چھیڑ دی جس سے پورے عالمِ اسلام میں اس نے تباہی پھیلانی شروع کر دی ۔ تاریخ کسی کو معاف نہیں کر تی ، سب جانتے ہیں کہ ہلاکو خان کو اس وقت کے ایرانی وزراء نے ہی دعوت دی تھی کہ وہ آئے اور حملہ کرے وہ اس کا ساتھ دیں گے ، ایران عالم اسلام کے حق میں کبھی بھی نہیں رہا اور اس سے بھی اس کی بری شکل خمینی کے تاریخ ساز کالے انقلاب کے بعد آئی جب اس نے اس بات کا تہیہ کر لیا تھا کہ جہاں جہاں اسلامی ممالک ہیں وہاں وہاں وہ سلطنت اسلامی فقہ جعفریہ کو رائج کروائے گا ، اسی کے بعد ہی پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوئے جس کی آگ سے آج تک پاکستان نہیں نکل پایا ہے ،پارہ چنار میں ایران اور افغانستان سے ایرانی فقہ کے لوگوں کو آباد کروایا گیا اور پھر انہیں وہاں فساد بپا کرنے اور مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹریننگ سکول کھول کر دیئے گئے ۔اگر دیکھا جائے تو اس کے پیچھے دشمنوں کی چال اور تھی ، اسرائیل اچھے سے واقف ہے کہ اگر پاکستان مضبوط ہوا تو عالم اسلام مضبوط ہو جائے گا اور پھر اسے اپنے مذموم عزائم کو مکمل کرنے کیلئے کبھی کامیابی نہیں ملے گی اسی لئے اس نے بھارت اور ایران کی مدد سے پاکستان کے ٹکڑے کروانے چاہے لیکن اس سے بھی پہلے اس نے ان مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جہاں تیل کی فراوانی ہے اور دیگر وسائل کافی مقدار میں موجود ہیں ، مشرف نے جب دورے کئے مختلف مسلم ممالک کے تو اس وقت ایران کی جانب سے ہی سب سے بڑی چالاکی کا مظاہرہ کیا گیا ، اور اس نے سعودیہ پر ایسا دباؤ ڈلوایا کہ وہ بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا ،شاہ فیصل نے جب مسلم امہ کو ایک کرنے کی کوشش کی اور کافی حد تک وہ کامیا ب بھی ہوگیا تھا تو اسے اسی کے چچا زاد بھائی کے ہاتھوں قتل کروایا گیا جس کے بعد سے اب تک سعودی شہزادے اس تذبذب سے نہیں نکل سکے کہ کہیں انہیں میں سے کوئی ایک غدار موجود ہیں اور جب بھی وہ اسرائیل کے خلاف قدم اٹھائیں گے تو اسرائیل انہیں قتل کروا دے گا ، اس کے بعد سے اب تک سعودیہ تنزلی کی جانب گامزن ہے ، اسرائیل پاکستان اور سعودیہ کو چاروں اطراف سے گھیر چکا ہے ، مسلمانوں پر دہشتگردی کا ٹھپہ لگا کر ان کی نسل کشی کر رہا ہے ، بعد کی تحقیقات میں جارج بش کو دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد قرار دے دیا گیا جس نے پوری دنیا میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کروایا ، اس کے باوجود وہ سلسلہ اس نے جہاں چھوڑا تھا سے آگے رواں دواں ہے ، فلسطین میں ، عراق میں وہی صورتحال ہے ، افغانستا ن ، شام ، ایران ، سعودیہ ، پاکستان اور امریکہ میں کٹھ پتلی حکومتوں کا راج ہے جو چاہ کر بھی اپنے دنیاوی منہوس آقا اسرائیل کی مخالفت نہیں کر سکتے ، کوئی یہ سوچے کہ کشمیر میں جہادی ، افغانستان و پاکستان اور ایران میں طالبان ، شام میں داعش کو مارنے کیلئے آپریشن کئے جا رہے ہیں تو یہ سب جھوٹ کا پلندہ ہیں اور صرف مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کا ایک مذمو م عمل ، اگر آپ دیکھیں تو شام میں فساد بپا کرنے والوں کے پاس امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی ساخت کا اسلحہ موجود ہے ، افغانستان میں بھی موساد ، راء اور سی آئی اے کے ایجنٹس موجود ہیں اسی طرح ایران میں بھی جس کی زندہ مثال کلبھوشن یادیو ہے جو باقاعدہ وہاں کے زرخرید قاتلوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں اور انہیں اسلحہ بھی فراہم کرتے ہیں ۔ اس زمانے کا سب سے بڑا دہشتگرد اسرائیل کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہے جس کے مکمل حکومتی دور میں بھارت میں فسادات بپا ہوتے رہے ہیں ۔ بھارت پاکستان پر الزام لگاتا ہے کہ مجاہدین ، اور جیش محمد کشمیر میں بھیجتا ہے حالانکہ اس کے اپنے سفارتخانے موساد کے ایجنٹوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ بھارتی پارٹی آر ایس ایس خود ہی گاندھی کی قاتل ہے اور بنگلہ دیش میں حسینہ واجد بھی بھارت کی کٹھ پتلی سرکار ہے ، جہاں جماعت اسلامی کے راہ نماؤں کو پھانسی دے کر شہید کیا گیا ۔اب اس ساری چال بازی کو اگر مد نظر رکھا جائے تو دیکھیں کہ پاکستان اس میں کہاں اور کیوں پھنسا ہے ، اس کے پیچھے صرف سیاسی پارٹیاں ہیں جو اپنے مفادات اور کرسی بچانے کی خاطر ملک کو خطرے میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتی ، پاکستان اور سعودی عرب کو تمام جانب سے گھیرا جا چکا ہے ، اور وقت نزدیک ہے کہ اب دشمن یلغار کرے۔ ہمیں خود کو تیار رکھنے کی ضرور ت ہے اور امت مسلمہ کو ایک ہو جانے کی ضرورت ہے ۔

Malik Shafqat ullah
About the Author: Malik Shafqat ullah Read More Articles by Malik Shafqat ullah : 235 Articles with 190737 views Pharmacist, Columnist, National, International And Political Affairs Analyst, Socialist... View More