فورتھ جنریشن وار : قوم کا پاک افواج کیساتھ کھڑےھونااشد ضرورت

پاکستان دنیا کا واحد ملک ھے جسکی سب سے بڑی ایکٹیو جنگی سرحد ھے جو کہ 3600 کلو میٹر طویل ھے اور بدقسمتی سے پاکستان ھی دنیا کا واحد ملک ھے جو بیک وقت تین خوفناک جنگی ڈاکٹرائینز کی زد میں ھے جس کے بارے میں بہت تھوڑے لوگ جانتے ہیں- آئیے آج ذرا اسکے بارے میں آپکو بتاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔!!

پہلے نمبر پر کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین (Cold Start doctrine) ھے جو انڈین جنگی حکمت عملی ھے جسکے لئے انڈیا کی کل فوج کی 7 کمانڈز میں سے چھ پاکستانی سرحد پر ڈپلوئیڈ ھو چکی ہیں - یہ انڈیا کی تقریباً 80 فیصد سے زیادہ فوج بنتی ھے اور اس ڈاکٹرائین کے لئے انڈین فوج کی مشقیں ، فوجی نقل و حمل کے لئے سڑکوں ، پلوں اور ریلوں لائنوں کی تعمیر اور اسلحے کے بہت بڑے بڑے ڈپو نہایت تیز رفتاری سے بنائے جا رھے ہیں- اس ڈاکٹرائن کے تحت صوبہ سندھ میں جہاں انڈیا کو جغرفیائی گہرائی حاصل ھے وہ تیزی سے داخل ھوکر سندھ کو پاکستان سے کاٹتے ھوئے بلوچستان گوادر کی طرف بڑھیں گی اور مقامی طور پر انکو سندھ میں جسقم اور بلوچستان میں بی ایل اے کی مدد حاصل ھوگی ۔۔۔۔۔ پاکستان کو اصل اور سب سے بڑا خطرہ اسی سے ھے اور پاک آرمی انڈین فوج کی اسی نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ھوئے اپنی جوابی حکمت عملی تیار کر رھی ھے ۔۔۔۔۔۔ آپ نے سنا ھوگا کہ پاکستان آرمی کی "عظم نو " مشقوں کے بارے میں جو پچھلے کچھ سال سے باقاعدگی سے جاری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ انڈیا کی کولڈ سٹارٹ ڈاکٹرائین کا جواب تیار کیا جا رھا ھے جسکے تحت پاک آرمی جارحانہ دفاع کی تیاری کر رھی ھے ۔۔۔۔۔ گو کہ اس معاملے میں طاقت کا توازن بری طرح ھمارے خلاف ھے- انڈیا کی کم از کم دس لاکھ فوج کے مقابلے میں ھماری صرف دو سے ڈھائی لاکھ فوج دستیاب ھے کیونکہ باقی امریکن" ایف پاک " ڈاکٹرائین کی زد میں ھے ۔۔۔۔۔۔!!

امریکن ایف پیک ڈاکٹرائن ( Amrican afpak doctrine) امریکی ایڈمنسٹریشن کی پاکستان کے خلاف جنگی حکمت عملی ھے جس کے تحت افغان جنگ کو بتدریج پاکستان کے اندر لے کر جانا ھے اور پاکستان میں پاک آرمی کے خلاف گوریلا جنگ شروع کروانی ھے ۔۔۔ درحقیقت یہی وہ ڈاکٹرائن ھے جس کے تحت اس وقت پاکستان کی کم از کم دو لاکھ فوج حالت جنگ میں ھے اور اب تک ھم کم از کم اپنے 20 ہزار فوجی گنوا چکے ہیں جو پاکستان کی انڈیا کے ساتھ لڑی جانی والی تینوں جنگوں میں شہید ھونے والوں کی مجموعی تعداد سے زیادہ ھے ۔۔۔۔ اس جنگ کے لئے امریکہ اور انڈیا کا آپس میں آپریشنل اتحاد ھے اور اسرائیل کی تیکنیکی مدد حاصل ھے ۔۔۔۔۔ اسکے لیے کرم اور ھنگو میں شیعہ سنی فسادات کروائے گئے اور وادی سوات میں نفاذ شریعت کے نام پر ایسے گروہ کو مسلط کیا گیا جنہوں نے وہاں عوام پر مظالم ڈھائے اور فساد برپا کیا جس کے لئے مجبوراً پہلی بار پاک فوج کو انکے خلاف ان وادیوں میں داخل ھونا پڑا ۔۔۔۔۔ پاک فوج نے عملی طور پر انکو پیچھے دھکیل دیا لیکن اندرون ملک ملک دشمنوں کو ابھی بھی بہت سے حلقوں کی بھرپور سپورٹ حاصل ھے جسکی مدد سے یہ عناصر پاکستانی عوام اور پاک آرمی کے درمیان فاصلہ پیدا کرنا چاھتے ہیں یہ عناصر اب عوام کو سیاسی میدان میں واضح نظر آرھےہیں جو ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرتے رھے کرپشن کا نیا تاریخی ریکارڈ بناتے رھے اور پاکستانی اداروں کو بدنام کرنےمیں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ایسے ملک دشمنوں کے عزائم دراصل تیسری جنگی ڈاکٹرائن کہلاتی ھے جس کے ذریعے امریکہ اور اسکے اتحادی پاک آرمی پر حملہ آور ھیں اور اسکو فورتھ جنرزیشن وار کہا جاتا ھے !!

فورتھ جنریشن وار (Fourth-generation warfare) ایک نہایت خطرناک جنگی حکمت عملی ھے جسکے تحت ملک کی افواج اور عوام میں مختلف طریقوں سے دوری پیدا کی جاتی ھے- مرکزی حکومتوں کو کمزور کیا جاتا ھے ، صوبائیت کو ھوا دے جاتی ھے ، لسانی اور مسلکی فسادات کروائے جاتے ھیں اور عوام میں مختلف طریقوں سے مایوسی اور ذہنی خلفشار پھیلایا جاتا ھے ۔۔۔۔ اسکے ذریعے کسی ملک کا میڈیا خریدا جاتا ھے اور اسکے ذریعے ملک میں خلفشار ، انارکی اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کی جاتی ھے ۔۔۔۔۔۔ فورتھ جنریشن وار کی مدد سے امریکہ نے پہلے یوگوسلاویہ ، عراق اور لیبیا کا حشر کر دیا اب اس جنگی حکمت عملی کو پاکستان پر آزمایا جا رھا ھے اور بدقسمتی سے انہیں ایک سیاسی جماعت جس نے کرپشن کی انتہاکی اور اداروں کو کمزور کرنے کی مکمل کوشش کی ساری قوم اس جماعت کی کارستانیاں دیکھتے چلی آرھی ہے اور یہ اپنے آپ کو پاکستان کامسیحا ثابت کرنیکی ناکام کوشش کرتے ہیں جبکہ یہی اصل ملک دشمن ہیں۔۔۔ پاکستان کے خلاف فورتھ جنریشن وار کے لیے آج امریکہ ، انڈیا اور اسرائیل اتحادی ھیں- باراک اوباما نے اپنے منہ سے کہا تھا کہ وہ پاکستانی میڈیا میں 50 ملین ڈالر سالانہ خرچ کریں گے- آج تک کسی نے یہ سوال نہیں اٹھایا کہ کس مقصد کے لئے اور کن کو یہ رقوم ادا کی جائینگی جبکہ انڈیا کا پاکستانی میڈیا پر اثرورسوخ دیکھا جا سکتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی ساری قوم اس امریکن فورتھ جنریشن وار کی زد میں ھے ۔۔۔!!

یہ واحد ایسی جنگ ھے جسکا جواب ساری قوم یکجا ھوکر اپنی آرمی کیساتھ قدم سے قدم ملا کر دے سکتی ھے ۔۔ چونکہ پاک آرمی کو امریکن ایف پاک ڈاکٹرائن کے مقابلے پر نہ عدالتوں کی مدد حاصل ھے نہ سول حکومتوں کی اور نہ ھی میڈیا کی اسلئے باوجود بے شمار قربانیاں دینے کے اس جنگ کو اب تک ختم نہیں کیا جا سکا ھے۔ جب تک پوری قوم باھم مل کر اس امریکن فورتھ جنریشن وار کا جواب نہیں دیتی ۔۔۔۔۔۔ فورتھ جنریشن وار بنیادی طور پر ڈس انفارمیشن وار ھوتی ھے اور اسکا جواب سول حکومتیں اور میڈیا کے محب وطن عناصر دیتے ھیں ۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں لڑی جانے والی اس جنگ میں سول حکومتوں سے کوئی امید نہیں اسلئے عوام میں سے ھر شخص کو خود اس جنگ میں عملی طور پر حصہ لینا ھوگا۔۔۔!!

اس حملے کا سادہ جواب یہی ھے کہ عوام ھر اس چیز کو رد کر دیں جو پاکستان ، نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان یا قومی سلامتی کے اداروں پر حملہ آور ھو" ۔

حسبي الله لا إله إلا هو عليه توكلت وهو رب العرش العظيم تمام محب وطن پاکستانیوں سے استدعا ھے کہ وہ اپنے اور ملک دشمن عناصر کو پہچانیں اور قومی سلامتی کے واحدضامن ادارے " پاک مسلح افواج" کیساتھ کھڑےھو جائیں اسی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بقاء ھے

Please Stand with Pakistan Army to Save Pakistan...
پاک مسلح افواج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 334931 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More