الیکشن نتائج آچکے اب کیا ھوگا؟

پنجاب میں ن لیگ کی صوبائی سطح پر کامیابی سب سے زیادہ مسئلہ کھڑا کریگی، ن لیگی لفافے تسلسل سےیہ کہتےرھےکہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بن جانےسے مڈٹرم الیکشن کا ماحول بنانے میں کامیابی حاصل ھو گی موجودہ غیرسرکاری نتائج کےنتیجے میں اب نواز شریف اور مریم نواز بھی باھر چلےجائیں گے۔۔ میرے تجزیہ کیمطابق پنجاب میں الیکشن کمیشن " شریفس کی امیدوں پر مکمل اطمینان کیساتھ پورا اترا " اور ماحول وہی بنےگا کہ جسطرح ماضی میں پیپلزپارٹی وفاق میں اور ن لیگ پنجاب میں رہی یوں پنجاب ھر معاملے پر مرکز کے فیصلوں کی راہ میں رکاوٹ بنےگا اور اگر ن لیگ کا پنجاب اسمبلی میں فارورڈ بلاک بھی بن جاتاھے اور تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں بن جاتی ھے تب بھی سمجھیں کہ پنجاب حکومت ھنگ فورم ہی نظر آئیگا۔۔ اب پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بن جانے پر مرکز اور پنجاب کے مابین لڑائی آخری حد تک جاری و شاری نظر آئیگی اور میرے تجزیئے کیمطابق شہبازشریف کی سیاسی حکمت عملی کامیاب رھی شاید یہی وجہ ھے کہ قبل از وقت الیکشن کمیشن نے یہ کہہ دیاتھاکہ جن انتخابی امیدواران پر کیسز ہیں انہیں الیکشن سے باھر نہیں کیاجائیگا بعد الیکشن کاروائی کریں گے یوں اب شہبازشریف و دیگرز کو تمام کیسز سے بچنے میں کامیابی حاصل ھوگئی ھے اب شریفس ھر طرف سے محفوظ ھوچکے پنجاب میں نتائج انجینئرڈ نکالے گئے آئندہ ساری قوم " پنجاب کی وفاق سے شدید محاذ آرائی " اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے گی۔۔ پنجاب کے نتائج قوم کو ریلیف مہیا کرنے میں ناکام رہیں گے اور یہ سمجھ لیاجائے کہ پنجاب میں مافیاز کا گٹھ جوڑ شہبازشریف کی زیرقیادت کامیابی سے ھمکنار ھوچکا۔۔

وزیراعظم عمران خان جب بھی لاھور ایئرپورٹ اترے گا تو شہبازشریف بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب یا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کبھی بھی عمران خان کو ویکم کرنے نہیں جائیں گےکہ جسطرح ماضی میں بینظیر کیلئے نوازشریف نہیں جاتا تھا۔۔ پنجاب سطح کی ھر طرح کی انکوائریاں کھڈے لائن لگیں گی اور اب واضح ھوچکا کہ دو عدد گورنرز جیل سے نوازشریف کا کیا پیغام لائے تھے؟؟ یہ جواب الیکشن رزلٹ کیصورت میں سامنے آچکا اور یہ طے ہوچکا کہ نوازشریف اور مریم اب سیاست نہیں کریں گے اور لندن گوشہ نشین ھونگے. اب ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر پبلک اکاؤنس کمیٹی کا چیئرمین بنےگا یوں 'ن لیگ کا اپوزیشن لیڈر' پنجاب کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ھوگا اور احتساب والی کہانی اب ختم۔۔ عمران خان اب گورنر تبدیل کرکے پنجاب کی غیر آئینی تمام سمریز کو گورنر پنجاب کے ھاتوں رکوا سکتاھے اور یوں پنجاب اور وفاق مابین کشیدگی میں اضافہ نظر آئیگا۔۔ کامیابی پر بغلیں بجانے والے تحریک انصاف والے پھنس گئے کہ ملکی بدترین اکانومی اب وفاق کے کھاتے میں پڑے گی اور وفاق میں اپوزیشن لیڈر شور مچاتا واک آؤٹ مسلسل کرتا نظر آئیگا۔۔ آج سے 4 ماہ بعد جب چیف جسٹس آف پاکستان ریٹائر ھوگا تب ن لیگ راحت محسوس کریگی اور جب آرمی چیف باجوہ ریٹائر ھوگا تب ن لیگ اپنی کامیابیوں جے شادیانے بجائیگی تب سمجھ لیں کہ مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ زور پکڑ جائیگا اس تناظر میں موجودہ الیکشن نتائج کسی صورت عمران خان کو مقبول نہیں بنا سکیں گے یہ ایسی حقیقت ھے جو ساری قوم کو نظر آئیگی۔۔ پنجاب کے کسی محکمے میں تحریک انصاف اثر انداز نہ ھوسکےگی اسطرح اس الیکشن کا نتیجہ بہت جلد ساری قوم کو نظر آئیگا ۔ انتخابی نتائج کے سوفٹ ویئر کی اب سمجھ آچکی کہ شہباز شریف کی دھمکی آمیز پریس کانفرنس کام آگئی اب وفاق اور kpk عمران خان کا۔۔ پنجاب شہبازشریف کا اور سندھ زرداری کا۔۔ اسطرح یہ ایک ناکام سیاسی سیٹ اپ ثابت ھوگا اور عمران خان صرف اسلام آباد تک کا کمزور وزیراعظم ثابت ھوگا۔۔ المیہ یہ کہ پاکستان میں وہی سیاسی فارمولا اس الیکشن کے نتیجے میں سامنے لایا جا چکا جو ماضی میں لایا جاتا رھا۔۔ پارلیمنٹ میں واک آؤٹ اب معمول بنےگا اور تحریک انصاف اپنے منشور کو عملی جامہ نہیں پہنا سکےگی پنجاب کے متنازعہ بیوروکریٹس اب سکون کیساتھ سانس لے سکیں گے جبکہ احد چیمہ و فواد حسن فواد کو بھی کچھ نہیں ھونے والا اور عابد باکسر یا تو قتل ھوجائیگا یا بیرون ملک بھاگ جائیگا۔۔ قوم ایک بار پھر پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا نظارہ کریگی جبکہ خارجی سطح پر عمران خان کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ھوگا۔۔ داخلی و خارجی امور و خراب اکانومی پر عمران خان کو بیشمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا۔۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں پیشہ ور پلانٹڈ افراد اب Gold کے چمچ سے کھانا کھاتے نظر آئیں گے اور بکاؤ میڈیا کی دکانداری خوب چمکے گی۔۔ حکومت کے وجود میں آنے کت چند ماہ بعد ہی مڈٹرم الیکشن طرز کی باتیں میڈیا پر پری پلان جاری ھوناشروع ھوجائیں گی-

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 334954 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More