ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں اور ووٹ سوچ سمجھ کر دیں

گرمی اور حبس کا موسم بھی ہے برسات بھی اپنے زوروں پر ہے لیکن گرمی اور برسات کے موسم کے علاوہ الیکشن کا موسم بھی ہے گرمی ،حبس اور بارش میں بھی لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اس بار امید وار بھی اپنی اپنی مہم میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور اپنی اپنی پارٹی کے ترانوں سے لوگوں کا دل بہلا رہے ہیں ہر پارٹی نے اپنا اپنا منشور دے رکھا ہے جسے آپ غور سے پڑھیں اور جس پارٹی کا منشور آپ کو اچھا لگے اسے ووٹ ضرور دیں ووٹ پاکستان کی امانت ہے آپ ووٹ نہ دے کر اس خیانت کے مرتکب نہ ہوں آپ کسی بھی حالت میں اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کرنے جائیں آپ کے ایک ووٹ سے پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے ووٹ دیتے ہوئے ایماندار ،محب وطن اور لوگوں سے محبت کرنے والے امیدوار کو ووٹ دیں ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو ملک میں اسلام کا بول بالا چاہتے ہوں اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کس طرح کے لوگوں کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لئے ووٹ کریں گے قران پاک میں ہے کہ " اﷲ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتاجب تک وہ خود اپنی حالت کو نہ بدلے"

تمام پارٹیوں کے امیدوار عوام کو سہانے خواب دکھا رہے ہیں ہم یہ خواب ماضی میں بھی دیکھ چکے ہیں اب ان خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کی ضرورت ہے اب پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کا خواب پورا کرنا ہے اس بار اگر کسی نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا تو وہ پوری زندگی کے لئے نااہل ہو جائے گا اس لئے جو بھی پارٹی بر سر اقتدار آئے وہ صرف اور صرف ملک و قوم کے لئے ایمانداری کے ساتھ کام کرے تاکہ اگلے الیکشن میں بھی وہ فتح حاصل کر سکے اب وہی پارٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرے گی جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ دل میں رکھتی ہے اب وہی امیدوار لوگوں کے دلوں کے قریب ہوں گے جو دل میں عوام کی خدمت کو اپنا منشور سمجھیں گے۔

ملک اس وقت بھی بنیادی ضرورتوں سے دور ہے عوام کو مہنگی بجلی ،ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی ،گاڑیاں مہنگی ،پٹرول کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی ہوئی ،ڈالر مہنگا اگر ملک کی معشیت بہتر ہو جاتی تو عام عوام مہنگائی جیسے جن کا سامنا نہ کرتی اب جو بھی پارٹی آئے اسے اپنے ملک کی معشیت کو بہتر بنانے پر زور دینا ہو گا ملک سے بے روز گاری کا خاتمہ کرنا ہو گا ،ملک میں تعلیم کو عام کرنا ہو گا ،لوگوں کو باشعور بنانا ہو گا ،ملک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مکمل کاتمہ کرنا ہو گا ،کرپشن ملک کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے اس کا مکمل خاتمہ ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہو گا ،ملک کی لوٹی دولت کو واپس لانا ہو گا ،تمام دوست ممالک کے ساتھ دوستی کو مظبوط بنانا ہو گا اب صرف اورصرف ملک و قوم کی خدمت کو ہی اپنا منشور بنانا ہو گا تب ہی آپ خدا اور عوام کے سامنے سرخرو ہو سکیں گے لیکن اس کے لئے اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں آپ اپنے ووٹ کی طاقت کو سمجھیں اور اس طاقت کا بھر پور استعمال کریں تا کہ ملک کی ترقی میں آپ کا حصہ بھی شامل ہو آپ ووٹ کے ذریعے ہی اپنے ملک اور اپنی قسمت کا فیصلہ کرتے ہواس لئے 25 جولائی کو ووٹ دینے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر ضرور نکلیں ۔

پاکستان میں مردوں کی نسبت خواتین کی تعداد زیادہ ہے اس لئے ان کو ووٹ دینے کا حق جرور ہونا چاہیئے کیونکہ ابھی بھی کئی علاقوں میں خواتین کو ووٹ دینے پر پابندی ہے یا وہ لوگ برا سمجھتے ہیں ایسے علاقوں میں مولوی حضرات کو جا کر سیمینار یا ورکشاپ کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں شرعی لحاظ سے بتایا جائے کہ ووٹ کی کیا اہمیت ہے ووٹ دراصل شہادت ہے جو ہم امید وار کے لئے دیتے ہیں اس لئے ہمیں ایسے امیدوار کو ووٹ دینا چاہیئے جو ایماندار و باکردار ہو ،محبت وطن ہو اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتا ہو یاد رکھیں آپ کا ووٹ آپ کی نسلوں کی امانت ہے اسے سوچ سمجھ کر ہی دیں ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو پاکستان کا وقار پوری دنیا میں باور کرا سکیں تا کہ کوئی پاکستانی کسی بھی ملک کا سفر کرے تو اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے ہمیں اپنے ،اپنے املک اور اپنی آنے والی نسلوں کی فلاح و بہبود کی خاطر آج فیصلہ کرنا ہے ہمیں برادری کو پس پشت ڈال کر خود سے فیصلہ کرنا ہے میرا ووٹ میرے ملک کی امانت ہے میں اس کا استعمال سوچ سمجھ کر ہی کروں گا ووٹ ایک طاقت ہے اور یہ ابھی آپ کے ہاتھ میں ہے درست فیصلہ ہی آپ کے مستقبل کا ضامن ہے میرے دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہمیں صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم پر ایماندار ،باکردار اور محب وطن حکمرانوں کی حکمرانی نصیب کرے آمین ثم آمین
 

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924983 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More