نون لیگ کے ساتھیوں سے درخواست ہے کہ اب بہت ہوگئی چپ
ہوجاؤ۔ ساری دنیا نے مان لیا، کہ عمران جیت گیا ہے۔ ہمیشہ نون لیگ، پیپلز
پارٹی وغیرہ اپنے حق میں دھاندلی کرتے تھے۔ آج اگر عوام کے حق میں آرمی نے
ہمدردی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے اورملک اور عوام کے مفاد میں بڑے بتوں
کو توڑدیا۔ تو کیا برا کیا۔
لاہوریوں کو نواز شریف نے ایسابچہ سمجھ کرخوش کیا ہوا ہے جسکے اپنے سامنے
ڈھیر سارے چمکیلے کھلونے رکھے ہوں اور اسے ساری دنیا کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔
وہ اپنے کھلونوں میں مگن رہتا ہے۔
نواز شریف نے کراچی کے فنڈ سے لاھور کو چمکادیا تو وہ بچے سمجھ رہے ہیں کہ
لاہور ہی پاکستان ہے۔ انہیں یہ سمجھ نہیں کہ پورا ملک پاکستان ہے صرف لاھور
نہیں۔
نون کے لاڈلے بچوں اب زیادہ شور مت کرو۔ تمھارے زمانے میں تم نے بھی ایسا
ہی کیا تھا۔کبھی ایمانداری سے حکومت میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی نہیں آئی،
اس وقت تو عسکری اداروں کی وجہ سے عوام کے حق میں فیصلہ ہوچکا ہے۔ لاہوریوں
کو کیا پتہ کہ کراچی میں پینے کا پانی تو خریدتے ہی ہیں ، استعمال کا پانی
بھی خریدا جاتا ہے۔ تمھیں کیا پتہ کراچی کا کچرا کئی سالوں سے سڑکوں پرپڑا
ہے۔ اگر نواز شریف کراچی کے شہری(لاپتہ) اٹھانے کے بجائے کچرا اٹھالیتے تو
ایسی نوبت نہیں آتی۔ نواز شریف نے لاہور کے علاوہ کسی شہر کو کبھی پاکستان
کا حصہ سمجھا ہی نہیں۔ اب مل کر کام کرو ، بجائے کیچڑ اچھالنے کے۔
|