جناب الحاج عبدالصمدصاحب پونہ (ملّاسیٹھ ) اب اس دنیا میں نہ رہے

شہر ممبئی سے تقریبا ۱۵۰ سو کلومیڑ کے فاصلے پر ایک مشہور ومعروف اورخوبصور شہر پونہ ہے،اسی کا ایک علاقہ چنچوڑ ہے ۔ یہ شہر آج سے تقریبا ۲۰ -۲۵سال پہلےمنہج سلف سے غیر مانوس تھاکہ شہر ممبئی سے کچھ احباب نے تجارت کی خاطراس شہر کا رخ کیا،اور وہاں اہلحدیثیت کے فروغ کےلئےکافی جدوجہد کی اورکئی مساجد ومکاتب کی بنیادقائم کی، جس میں سے مورواڑی کی مسجد عمر بن خطاب کافی پرانی اور مشہور ہے ،اسی طرح پواربستی کی مسجد المنار بھی ہے جو کافی وسیع وعریض ہے ،وہیںاس علاقہ میں تقریبا آج دس پندرہ سال پہلے کدول واڑی ،چکلی موشی روڈ پرالحاج عبدالصمد عر ف ملاسیٹھ رحمہ اللہ نے ایک وزن کاٹا نسب کروایا اورایک بستی چودھری نگرآبادکی،جہاں مسلک سلف کی نشرواشاعت کے لئے پاس ہی ایک مسجد ابوبکررضی اللہ عنہ کے نام سے قائم کی ۔ جس میں پنچوقتہ نمازوں اور خطبات جمعہ نیز یومیہ ،پندرہ روزہ اور ماہانہ دروس کا بھی اہتمام ہوتاہے۔ جب ناچیز فروری ۲۰۱۵ ؁ءسے اگست ۲۰۱۵ ؁ءکے درمیان اس مسجد میں بحیثیت امام وخطیب رہاہے۔

آپ رحمہ اللہ بہت ہی حساس طبیعت کے مالک تھے ،ساتھ ہی وہ علماء کے قدرداں اور سخی وفیاض بھی تھے ۔ ان کا اس علاقہ میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کے فروغ واشاعت اور ترویج واشاعت میں کافی اہم کرداررہاہے اور آپ بہت غیور اور باہمت نیز جاہ وجلال شخصیت کے مالک تھے۔آپ کی نگرانی میںیوپی کے ضلع سدھارتھنگر کی تحصیل ڈومریاگنج سے چند کلومیٹرکے فاصلے پر موتی گنج چوراہے پر شعبہ حفظ بھی چل رہاہے جس کا آپ پوراخرچہ برداشت کرتے اور بچوں کی مکمل کفالت کرتے تھے ۔

موصوف رحمہ اللہ طویل علالت کے بعد ا؍گست ۲۰۱۸ء؁ کو اللہ کوپیارے ہوگئے ۔ اورموشی روڈ اہلحدیث قبرستان میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپردخاک کیاگیا ۔

اللہ نے آپ کو مال کے ساتھ کافی سخاوت وفیاضی کا ملکہ کابھی عطا فرمایاتھا ،علماء وطلبہ کے بہت قدرادان تھے۔ اللہ آپ کی مغفرت فرمائے اور بشری لغزشوں کو درگذر فرماکر جنت الفردوس میں بلند وبالا مقام عطافرمائے ۔ آمین !

Abdul Bari Shafique
About the Author: Abdul Bari Shafique Read More Articles by Abdul Bari Shafique: 114 Articles with 133978 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.