کولیسٹرول ایک کیمیائی مادہ ہے جو قدرتی طور پرانسانی جسم
میں موجود ہوتا ہے۔ جسم میں اس کا تناسب اور سطح برقرار رکھنا جگر کا کام
ہے۔ بعض دفعہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح بلند ہو جاتی ہے۔ اگر خون میں ایل۔
ڈی۔ ایل کی مقدار140 سے تجاوز کر جاۓ تو یہ ہائ کولیسٹرول کہلاتا ہے۔ خون
میں اس کی سطح کو نارمل کرنا بہت ضروری ہےکیونکہ زیادہ کولیسٹرول لیول سے
دل کی بیماری ہو نے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ایل۔ ڈی۔ ایل کولیسٹرول جِسے
بیڈ کولیسٹرول بھی کہا جا تا ہے اس کی وجہ سے شریانوں کی دیواروں میں ایک
سخت مادہ جم جاتا ہے جسے کولیسٹرول پلاک کہتے ہیں۔ کولیسٹرول پلاک کی وجہ
سے شریانوں کی دیواریں موٹی اور سخت ہو جاتی ہیں جس کے نتیجے میں شریانیں
تنگ ہو جاتی ہیں اور دورانِ خون میں رکاوٹ پیدا ہو تی ہے۔
اگر آپ کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں کمی دیکھنا چاہتے ہیں تو آپکو سب سے
پہلےاپنے وزن پے غور کرنا ہو گا اگرآپ اوور ویٹ ہیں۔ اور بڑھتے وزن کو کم
کرنا بہت ضروری ہے ۔ بیشک آپ 2 یا 5 کلو کم کرنے میں کامیاب ہوں۔ اس کے لیے
آپکو متاوازن خوراک کو برقرار رکھنا ہو گا اور ورزش کو باقاعدگی سے اپنا
معمول بنانا ہو گا۔ ہم ورزش تو کرتے ہیں لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر
پاتے اّس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اسے باقاعدہ اور متاواتر نہیں کر پاتے۔ ورزش
چاہے 15 سے 20 منٹ کی ہو لیکن متاواتر ہو(جیسے 15 منٹ کے لیے تیز تیز چلنا،
10 منٹ کی جاگنگ، 5 منٹ کے لیے کسی بھی جسم کے حصے کی ورزش، 15 منٹ کی
تیراکی یا آدھے گھنٹے کی سا ئیکلنگ)۔
اپنی خوراک میں ایسی چیزوں کا استعمال کریں جو ایل۔ ڈی۔ ایل کولیسٹرول کو
کم کرنے میں مدد کرتی ہیں جیسے کہ مختلف قسم کے میوہ جات جس میں
اخروٹ،بادام اور پستہ(بغیر نمک کے) سرِفہرست ہیں۔ خالی پیٹ لہسن کا استمال
ایک گلاس پانی کے ساتھ نہ صرف بیڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا
ہے ،بلکہ بند شریانوں کوکھولنے میں بھی کافی فائدہ مند ہے۔ کھانے میں گھی،
عام تیل کی بجائے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ السی کے تیل کا استعمال
کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے اور دل کے دورے کو روکتا ہے۔ اسکا استعمال
بلڈ پریشر کی لیے بھی مفید ہے۔ جامن اور فالسے کا استعمال زیادہ کریں
کیونکہ ان کا استعمال جسم میں موجود کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور دل کی
بیماری سے بچاتا ہے۔
اپنے ہر کھانے میں اناج،سبزی،پھل،دودھ اور اس سے بنی اشیاء اور گوشت کا حصہ
ڈالیں۔ ان چیزوں کا استعمال ضرور کریں جن میں اومیگا-3 اور اومیگا-6 بکثرت
سے پایا جاتا ہے جیسے کہ مچھلی اور اسکا تیل،کدو کے بیج،سورج مکھی کےبیج
وغیرہ۔ اینٹی آکسیڈنٹ کا استعمال بکثرت سے کریں،انگوراور اس کا جوس بیڈ
کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ گڈ کولیسٹرول کی مقدار کو خون میں بڑھاتا ہے
اس کی وجہ انگور میں پایا جانے والا اینٹی آکسیڈنٹ فلیوینائڈ ہے۔ ہائی
کولیسٹرول سے چھٹکارہ اسی صورت ممکن ہے جب آپ اوپر بتائی گئ ہدایات پر عمل
کریں گے۔
|