25جولائی 2018کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک
انصاف کامیابی حاصل کر کے ــــنیا پاکستانـ اور عوام کے لئے امید کی کرن بن
کر ابھرئی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے
کیلئے کوشاں ہے اور وزیراعظم عمران خان ملک کی ترقی چاہتے ہیں جبکہ حکومت
پسماندہ علاقوں کوبھی ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے حکمت عملی وضع
کررہی ہے۔ اب عوام کے وسائل عوام پر ہی خرچ کیے جا رہے ہیں۔ اداروں کی
استعدادکار بڑھا کر عوام کو سہولتیں اورصوبے کے عوام کی زندگیوں میں مثبت
تبدیلی لانے کے لیے پھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ، وزیراعظم عمران خان
کا ایجنڈا 22 کروڑ عوام کا معیار زندگی بلند کرناہے۔ عوام نے تحریک انصاف
کو جو مینڈیٹ دیاہے امید ہے اس کی لاج رکھے گے ۔صوبے میں کرپشن کے خاتمے،
گڈ گورننس کے فروغ اور سادگی کو اختیار کرنے کیلئے اوپر کی سطح سے اقدامات
کا آغاز کیا گیا ہے ۔نئے پاکستان میں باتیں کم اور کام زیادہ کرنے کاکلچر
آگیا ہے۔اورپنجاب میں اب پاکستان تحریک انصاف کے کام بولیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر ڈے بائی ڈے کام ہورہاہے اورپنجاب
نئے پاکستان میں تبدیلی کے سفر میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور امید
ہے100روز کے اند ر عوام کو بدلا ہوا پاکستان نظر آئے گا۔ نئے پاکستان میں
سرکاری افسروں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے روایتی نظام کو ترک کر کے
منفردانداز میں کام کرنا ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے
مطابقمحکموں کی استعداد کار بڑھا کر عوام کو سہولتیں فراہم کیں جا رہی ہیں
ا ور عوام کی خدمت میں پیش پیش سرکاری افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی
جبکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی خدمت کرنے والے سر کاری افسروں کا ساتھ
کھڑے ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور
پالیسی اختیار کی ہے اورعوام اپنے مسائل براہ راست متعلقہ افسران تک پہنچا
سکیں گے۔امید ہے اوپن ڈور پالیسی عوامی مسائل کے حل میں ممد و معاون ثابت
ہوگی۔ جو افسر پالیسی پر عمل نہیں کرے گا، اس کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت
کارروائی کریں گے۔ عوام کے مسائل کے جلد حل کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں بھی
شکایت سیل بنایا جائے گا ۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار ن باتیں کم اورکام
زیادہ کر رہے ہیں۔ سی ایم آفس میں اب کوئی فائل زیر التواء نہیں رہتی۔ جبکہ
سرکاری محکموں میں شکایات سیل قائم کیے گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنرآفسز میں 2گھنٹے
عوام کے لئے دروازے کھول کرعوام کے مسائل حل کیے جا رہیں ہیں ۔نئے پاکستان
میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا بنیادی حق دینا شروع کر دیا گیا ہے۔سابق
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اصل سمت سے ہٹ گیا۔پاکستان کو اس کی
اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے1ماہ
کے اندر پاکستان کو اس اصل کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا ہے ۔ یہ عملی
اقدامات ان کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
نئے پاکستان میں میرٹ، کفایت شعاری اور شفافیت کی پالیسی کو اپنایا گیا ہے
اورکرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔سیاستدان اور افسرعوام
کی خدمت میں مصروف با عمل ہیں۔اور اب پنجاب میں میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام
نہیں ہورہا ۔ عوام کے مسائل کے جلدحل کیلئے موثر پالیسی اپنائی گئی ہے
اوروضع کردہ پالیسی پر مکمل طور پر عمل دراآمد کیا جا رہا ہے۔پولیس ریفارمز
کمیٹی کی سفارشات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔پولیس نظام اصلاحات آنے کے
بعد پولیس کلچر مکمل طور پر بدل جائے گا ۔ نئے پاکستان میں عوام اور پولیس
میں دوری کو ختم کیاجا رہا ہے اورعوام بہت جلد پولیس کو اپنا دوست سمجھیں
گے۔ خوشحالی بہت جلد نئے پاکستان میں عوام کا مقدر ہو گی کیونکہ ہماری
پارٹی کا نام انصاف ہے اس سے ہٹ نہیں سکتے ۔ حکومت کا عوام کی خدمت کے سوا
کوئی ایجنڈا نہیں۔ عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے محکموں کے
درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے۔عوامی مسائل کا حل نچلی سطح پر منتقل کیے
جاہیں ہیں۔صوبے میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے،
کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور کرپشن کرنے والا بچ نہیں پائے
گا۔ کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچائیں گے - حکومت قومی مفادات کو
سامنے رکھ کر کامقصد عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا ہے ۔
پنجاب حکومت کے احکامات کے مطابق صوبہ پھر میں شجرکاری ،تجاوزات کا خاتمہ ،
کلین اینڈ گرین پنجاب کے پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے جو کہ 100روزہ پلان
کی اہم کڑی ہے۔ عوام کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک ماحول دینا حکومت ذمہ
داری ہے۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لئے پیشگی اقدامات کا آغاز
کردیاہے اورایک کلین کمیشن بھی بنایا جارہا ہے ۔عوام کو سموگ کے اثرات سے
بچانے کے لئے آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے ۔ قوم کی ایک ایک پائی کے
امین ہیں اورصوبے میں کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سادگی اپنا
کربچائے گئے وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کیے جائیں گے کیونکہ مقروض
قوم کسی بھی طرح شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ وزیراعلیٰ سردار
عثمان بزدار نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی
ترقی اورملک کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اورعوام جلد ملک کو ترقی کی راہ
پر تیزی سے گامزن ہوتا دیکھیں گے۔تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے ایک
نیا معاشرہ تشکیل دیں گے۔صوبہ بھر میں یکساں ترقی اورعوام کو بنیادی
سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی سابق ادوارسے کہیں بہتر ہے۔
موجودہ حکومت کے دور میں 30دن میں عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس
اقدامات کیے گئے ہیں اور حکومت کی کارکردگی سے عوام کو تبدیلی محسوس ہو رہی
ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے
اورعوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شب روز کام کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی
حکومت کے پروگرام سے صو بہ پنجا ب کے عوام کا معیار زندگی میں بہتری کے
ساتھ ساتھ ملک میں بھی ترقی کانیا دور شروع ہو جائے گااور ودن دور نہیں جب
ہم تر یا فتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہو نگے ۔ |