عیم الحق ایک شخص ایک انجمن.

 دنیا بھر کی جمہوری حکومت کو دیکھیں تو آپ کو نظر آئے گا کہ قائد ایوان جب حکومت بناتے ہیں تو اپنی ٹیم کے ان لوگوں کو شریک اقتتدار کرتے ہیں جو مشکل دنوں کے ساتھی ہوتے ہیں۔آپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کے چھ بڑوں کو دیکھ لیجئے جو ان کے دائیں بائیں نظر آتے ہیں سٹیو بینین ہوں یاجیرڈ کوشنر یا پھر ریوک پرائی بس اس کے علاوہ تین اور ساتھی ہیں جنہوں نے امریکی صدر کو اقتتدار کے زینے چڑھنے میں مدد دی ان میں ۶۵ سالہ سٹیو بھی شامل ہیں اور ۳۸ سالہ جیریڈ کوشنر بھی۔کوشنر کے بارے میں کہا جاتا ہے عرب فلسطینی مسئلے کو سمجھنے میں اس نوجوان کا ثانی نہیں سٹیو بینین چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں ۔چلئے آج پی ٹی آئی کے چیف آف سٹاف کی بات کرتے ہیں ہاں مگر سوال یہ بھی اٹھا ہے کہ عمران خان اپنے دوستوں کو نواز رہا ہے یعنی مرضی یہ کہ عمران خان پنڈی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹوں پر اعتماد کرے ان پر جو اپنے فرائض کو پس پشت ڈال کر قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں میڈیا کے پھنے خانوں کو یہ کالی بھیڑیں نظر نہیں آتیں انہیں دکھائی دیتے ہیں تو فدائیان عمران. اور وہ لوگ جو اس کے اس وقت کے یار غار ہیں انہیں گھر میں گلنے سڑنے دے. مثال دی جاتی ہے نعیم الحق کی. حضور اس شخص نے پارٹی کی بنیاد رکھنے میں کردار ادا کیا پہلے پانچ ساتھیوں میں تھا اور بائیس سال قائید کا باشاعتماد ساتھی رہا الیکشن لڑے سندھ پی ٹی آئی کا صدر رہا فاشسٹ حکومتوں کا سامنا کیا پارٹی دفتر میں کارکنوں کے درمیان وقت بسر کیا بنی گالہ میں عمران خان کی معاونت کی. میں حیران ہوں اس قسم کے اعتراضات وہ اٹھا رہے ہیں جو اس پارٹی میں ہیں ہی نہیں ایک اور بات بھی کی جاتی ہے کہ زلفی بخاری کو کیوں مشیر اوورسیز بنایا دوستو تو کیا مرزا الطاف صدر ن سعودیہ کو بناتا بخاری نے سردوگرم. میں پارٹی کا ساتھ دیا کئی ایسے کیسی ہوئے جس میں زلفی نے اپنے دوست پر جان تک نچھاور کرنے کا عندیہ دیا عامر کیانی 22 سال سے پارٹی میں ہے شمالی پنجاب نے سب سے بڑی فتح دی. آپ موجودہ تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی دیکھ لیں اپنے دوستوں کو اہم ذمہ داریاں دیں ہم نے تو صدیق الفاروق کی بحثیت چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ لطیف گھی مل والوں کے بیٹے عابد بیرسٹر کو چیرمین بیت المال. رو ء ف طاہر کو ریلوے منسٹر کا پی آر او عطا ء الحق قاسمی کو پہلے دور میں سفیر بعد میں ایم ڈی پی ٹی وی لگانے پر واویلا کیا بس ایک گھسا پٹا جملہ بول دیتے ہیں جی ہم تو تھے ہی خراب جناب یہ بتائییے کہ عون چودھری نے کس کھیت کی مولیاں پٹی ہیں. کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن نعیم الحق کا وزیر اعظم کا پرسنل اسسٹنٹ بننا پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے اچھی خبر ہے مخالف چاہتے تھے کہ وہاں کوئی بیوروکرٹ بیٹھتا اور عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان دیوار کھڑی ہو جاتی. میں نے کئی سال نعیم الحق کے ساتھ کام کیا کیا دریا دل بھائی ہے پہلے بھی لکھا تھا کہ کارکن لڑتے جھگڑتے ان کے دفتر میں جاتے ہیں اور خوشی خوشی واپسی ہوتی ہے. پی ٹی آئی پہلی بار اقتدار میں آئی ہے پہلی بار اسے لوگوں کو ریلیف دینے کی باری ملی ہے ایسے لوگ جو 22 سال سے دھتکار گئے 22 نہیں مزید 48 سالوں کا اضافی کیجیے. عمران خان نے انہیں امید دلائی ہے. کیا اکیلا عمران خان ان کی سن سکتا ہے اس کے لیے اسے نعیم الحق عامر کیانی جیسے ساتھیوں کی ضرورت ہے میری کوئی سنے تو اس سیکرٹیرٹ میں ان کے عملے میں رفیق رضوان ورک شعیب طاہر راشد اور دیگر بھی بیٹھیں واجب اﷲ بھی یو اعزاز آصف بھی ارشد داد یو اور راقم بھی یہ وہ ٹیم تھی جس نے عمران خان کو عمران خان بنانے میں رول ادا کیا. مخالفین جتنے مرضی تیر چلائیں عمران خان کے پاس بے شمار سینے ہیں جو ان تیروں کو سینوں پر لیں گے. قائید تحریک انصاف کے وہ ساتھی جنہوں نے جوانیاں صرف جر دیں صرف طعنہ بازوں کے طعنوں کی وجہ سے نظر انداز کر دیے جائیں تو زیادتی ہو گی. نعیم الحق پارٹی کا اثاثہ ہیں پارٹی کا ستون ہیں سچ پوچھیں آج جا نثاروں کی صف میں احسن رشید سومی بخاری کا نا ہونا بڑا محسوس ہوتا ہے اگر وہ ہوتے تو کابینہ کا حسن بڑھتا. نعیم آل حق کی جانب اس میڈیا ہاؤس کی جانب سے پتھر برسایا گیا جو پی ٹی آئی کو اقتدار کے سنگھاسن پر دیکھنا ہی نہیں چاہتے. خجالت کی انتہا دیکھیے مہینہ گزرا نہیں اور سوال ایسے داغے جاتے ہیں جیسے کئی سال گزر گئے. حضور برداشت کیجیے مانا کہ تکلیف بہت یے مانا کہ مروڑ بہت ہیں لیکن کیا کریں جمہوریت ہے اس میں 51 والا جیت جاتا ہے-
 

Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry
About the Author: Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry Read More Articles by Engr Iftikhar Ahmed Chaudhry: 418 Articles with 323697 views I am almost 60 years of old but enrgetic Pakistani who wish to see Pakistan on top Naya Pakistan is my dream for that i am struggling for years with I.. View More