کامیابی کے لئے خود پر یقین کریں

 یہ بات طے ہے کہ ہم میں سے ہر کوئی کامیاب ہو نا چاہتا ہے اور کامیابی کے حصول کے لئے اس کے راز جاننا ہر کسی کی اولین خواہش ہوتی ہے۔ کامیابی حاصل کرنا کو ئی ناممکنات میں سے نہیں ۔کیونکہ لفظ ناممکن کامیاب لوگوں کی ڈکشنیری میں ہوتا ہی نہیں ہے۔ اگر ہم دنیا میں کامیاب لوگوں کی زندگی کے احوال کو پڑھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر کامیاب شخص نے ایک ہی مقصد کے حصول کے لئے اپنی پوری زندگی کو صر ف کیا نظر آتا ہے اور وہ اسی فیلڈ میں کامیاب ہوئے۔ انسانی دماغ جو کچھ واضح طور پر سوچ سکتا ہے وہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی کے لئے صر ف اس کی راستے میں حائل مشکلات کو اچھی طرح سمجھنا اور ان کے ساتھ نمٹنے کا صحیح ادراک کرنا ضروری ہے۔ میں نے جب اسوقت کے کامیاب لوگوں کی زندگی کا بغور مطالعہ کیا جن میں سٹیفن کووے، بل گیٹس، وارن بفٹ، سٹیو جابز ، قاسم علی شاہ، وویک بندرا، عمران خان ، سندیپ اور بہت سارے لوگ جو کامیاب ہو ئے ان سب کا ایک ہی سمت اور ایک ہی مقصد ہے۔ دنیا میں ناکامی کی سب سے بڑی ایک و جہ یہ بھی ہے کہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ کیا کہیں کے لوگ۔ کیونکہ جس انسان کا جب اپنا کوئی مقصد نہیں ہو تا ہے تووہ اپنی ناکا می کا سارا ملبا دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر آپ ان کامیاب لوگوں کو سنیں اور پڑھیں تو معلو م ہوتا ہے کہ ان کے زبا ں پر شکوہ نا م کی کوئی شے نہیں ہے اور وہ ہر حال میں شکر ادا کرتے ہیں۔ کامیابی کی دوسرے راز مستقل مزاجی کی ہے کہ وہ اپنی کام میں اس لگن سے کام کرتے ہیں کہ ان کو یقین ہوتا ہے کہ کسی نہ کسی دن کامیاب ہونا ہی ہے۔ یعنی لفظ توکل سے بھر پور ہوتا ہے۔ مجھے یہاں علامہ اقبال ؒ کا ایک شعر زہین میں آرہا ہے۔ آپ فرماتے ہیں
یقین محکم ،عمل پیہم ،محبت فاتح عالم جہاد زندگانی میں یہ ہے مردوں کی شمشیریں

کامیاب لوگوں کی ایک اور اہم خاصیت یہ ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں ناکامیوں سے نہ گبھرائیں۔ اپنی ہمت بڑھائیں اور تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔انشااﷲ کامیابی آپ کی قدم چومے گی۔ منفی سوچ ، ناکامی، شکست ، اور دوسروں پر الزام تراشی جیسے افعال کو اپنی زندگی سے نکال باہر کر دیں ہمیشہ مشبت سوچ، کامیابی، فتح اور دوسروں کی مثبت چیزوں کو اپنی اندر سمونے کی کوشش کریں۔اپنی ارد گرد موجود لوگوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی چھوٹی چھوٹی کاموں پر داد دینا شروع کریں۔ اس سے نہ صرف آپ ایک کامیاب انسان بن سکتا ہے بلکہ آپ کے احباب پر اس کے مثبت اثرات مراتب ہو سکتے ہیں۔ کامیاب لو گ ہمیشہ اپنا احتساب کرتے ہیں دوسروں کے لئے صرف اچھی تجاویز دینا آپ کا فرض ہے نہ کہ ان کا احتساب کرنا۔ اگر آپ کامیاب ہو نا چاہتے ہیں تو آپ دوسروں کی کامیابی کا سوچیں جو یقینا آپ کی زندگی کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اپنی کامیابی میں میں دوسروں کی اہمیت کا زکر لازمی کریں۔ اگر آپ طالب علم ہو اور آپ اچھے نمبروں سے کامیاب ہوا ہو یا آپ تعلیم سے فراغت کے بعد اچھی جاب پے لگی ہو ، یا آپ اچھے بزنس کر رہے ہوں توان کامیابیوں کے پیچھے کسی نہ کسی کا ہاتھ لازمی ہے خواہ وہ والدین ہو، بہن بھائی ہو، استاد ہو، دوست ہویا آپ کے ارد گرد موجود لوگ جو آپ کی کامیابی کی وجہ بنی ہو سب کا شکریہ ادا کیا کریں۔ ہم میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ ان کامیابیوں میں صرف ہمارا ہی ہاتھ ہے ایسا ہرگز نہیں۔

کامیاب لوگوں ایک اور خاصیت جس سے ان کی لائف بدل گئی ہے وہ ہے کتاب بینی۔ یہ ایک ایسا مشغلہ ہے جس میں انسان کے علم میں اضافہ ہی ہوتا جاتا ہے۔ وارن بفٹ ہفتے میں تین بکس ختم کرتے ہیں، بل گیٹس ہفتے میں ایک، سٹیوجابز پڑھتے رہتے تھے۔ قاسم علی شاہ اب تک ہزاروں بکس پڑھ چکے ہیں اور ڈاکٹر وویک بندرا لاتعد اد کتابیں اپنے اند سمو چکے ہیں۔ لہذا ہمیں کتاب بینی کو اپنی لائف کا حصہ بنا نا چاہیے۔ کتاب بینی انسان کی دماغ کے بند دروازوں کو کھولتا ہے اور ہمارے اند ر نئی سوچ، نئی تحقیق، نئی امنگ ، نئی جوش اور حقیقت سے آشنائی کا علم بھر دیتا ہے۔ کامیاب لوگوں کی زندگی کی وجوہات کچھ اس طرح ہوتے ہیں۔ وقت کی پابندی، مستقل مزاجی، جھوٹ سے اجتناب، سچ کی لگن، کا م کا وقت پر کرنا، ذمہ داری کا احساس، خود کا محاسبہ کرنا اور ہمیشہ اپنی مقصد کی طرف گامزن رہنا۔

اگر ہم اپنی زندگی میں ان اصولوں کو اپنے لئے مخصوص کر دیں تو کوئی ہمیں کامیابی سے نہیں روک سکتا۔ ہمیں یہ بات ذہین میں رکھنا چاہیے کی کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے یہ ایک جہد مسلسل کا نام ہے کامیابی کے لئے آپ کا فرض ہے اپنی منز ل کا تعین کرنا اور نتائج کا پرواہ کیے بغیر منزل کی حصول کے لئے اپنی کوشش کو جاری رکھنا۔مشکلا ت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔وقتی مسائل سے نہ گھبرائیں۔ کبھی بھی مسائل سے ڈر کر اپنی منزل تبدیل نہ کریں منزل کی تبدیلی آپ کو بہت سے مسائل پیدا کریں گے۔ اپنی سٹرٹیجی بدلیں اور اپنی مقصد کبھی تبدیل نہ کریں۔ ہمیشہ حال میں رہ کر اچھے مستقبل کے لئے کوشاں رہیں۔ آپ دیکھیں گے وہی مسائل آپ کی کامیابی کا زینہ بن جائیں گے۔اسی لئے علامہ اقبالؒ فرماتے ہیں
تندی باد مخالف سے نہ گھبرااے عقاب یہ تو چلتا ہے تجھے اونچا اڑانے کے لئے
اﷲ سے دعا ہے کہ ہم سب کو کامیابی و کامرانی عطا فر ما آمین

Ashraf Ahmed
About the Author: Ashraf Ahmed Read More Articles by Ashraf Ahmed: 6 Articles with 9485 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.