یقین کی طاقت

یہ کہانی میرے والد کی ہے میرے والد صاحب نے پچی سال ایک ہی کمپنی میں کام کیا ایک دن اچانک سے ان کو یہ بتایا جاتا ہے کہ اب وہ اس کمپنی کا حصہ نہیں رہے ۔میرے والد صاحب غیر معمولی طور پر جلدی گھر آ گئے جب پوچھا تو معلوم ہوا کہ آج ان کا نوکری ختم ہو گئی ہے یہ بات نا صرف ان کے لئیے نا قابل یقین تھی بلکہ ہم سب گھر والو کے لیئے بھی تھی۔میرے والد صاحب کا اللہ کی ذات پر کامل یقین تھا ہے اور ہمیشہ یقین رہا ہے۔بہرحال چار مہینے جس دوران میرے والد صاحب کے پاس نوکری نہیں تھی اس دوران بھی ان کا یقین کم نہیں ہوا بلکہ ہم سب کو امید دیتے رہے اور اپنے رب سے التجا کرتے رہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی سی وی بھی مختلف کمپنیوں میں بھجوا دیں اللہ کے کرم سے انہیں چار مہینوں میں ہی نوکری مل گئی ۔میں نے ان چار مہینوں میں کبھی بھی ان کے منہ سے نا امیدی کی بات نہیں سنی اور اللہ پر کامل یقین دیکھا اور ہم دونوں بہنیں نا صرف اچھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ ہر لحاظ سے اچھی زندگی بھی بسر کر رہے ہیں کیوں کہ انسان کو وہ ہی ملتا ہے جس کا اسے یقین ہوتا ہے۔
 

Kaneez ayesha
About the Author: Kaneez ayesha Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.