وہ سرپرائز جو انڈیا کو دیا گیا

پاک بھارت مابین نیوکلئیر جنگ ہوتے ہوتے رہ گئی۔۔ چند میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیا نے پاکستان پر میزائل سٹرائیکس کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جس کا حوالہ عمران خان نے اپنی تقریر میں بھی دیا۔

حملے کے لیے پاکستان میں کل 9 جگہوں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں سے شائد ایک یا دو جگہ پر سٹرائیک کرنی تھیں۔ کیونکہ پاکستانی ائیر فورس کی تازہ پرفارمنس کے بعد جہازوں کا حملہ انڈین ائیر فورس نے ناممکن قرار دے دیا تھا۔
اس خفیہ اجلاس کی تمام تر تفصیلات پاکستان کے حساس اداروں نے اسی وقت حاصل کر کے من عن آگے پہنچا دیں تھیں۔
اس کے بعد اسی وقت ایک انتہائی اہم اور حساس میٹنگ ہوئی جس انڈیا کے اندر 12 جگہوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

1 اور 3 کی ریشو رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ مطلب انڈیا سے اگر ایک 1 میزائل آتا ہے تو پاکستان سے 3 میزائل جائیں گے۔

یہ کرنے کے بعد ایک " بڑے ملک " کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کسی صورت جوابی حملہ کرنے سے نہیں رکے گا اور ساتھ ہی ان 12 جگہوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی۔ جن کو نشانہ بنانا تھا۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ " امن امن " کرنے والے عمران خان اور بظاہر ٹھنڈے مزاج نظر آنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کا تھا۔

" بڑے ملک" نے فوری طور پر انڈیا کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا اور یہ بھی کہ پاکستان لازم جواب دے گا جس کے بعد دونوں ممالک کے پاس سوائے نیوکلیئر جنگ کے۔ اور کوئی آپشن نہیں تھا۔

یاد رہے کہ ممکنہ نیوکلیئر جنگ سے آدھی سے زیادہ دنیا نے متاثر ہونا تھا جس قسم کے ایٹمی ہتھیار دونوں ممالک کے پاس ہیں۔ کم از کم پاکستان کا تو ہم سب کو علم ہے یوں انڈیا کو اپنا حملہ روکنا پڑا۔

عمران خان نے بھارتی پائلٹ " ابی نندن " کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے دو اہم باتیں کیں۔
پہلی بات یہ کہ

انڈیا کو پاکستان کے بارے میں مس کیلکولیشنز نہیں کرنی چاہئیے۔

دوسری بات یہ کہ

اگر حالات اس نہج پر گئے تو ہم بہادر شاہ ظفر نہیں بلکہ ٹیپو سلطان بنیں گے یعنی زندگی پر موت کو ترجیح دینگے۔

اپنی افواج اور اپنے وزیراعظم پر بھروسہ رکھیں، اور ان کے فیصلوں میں ان کا ساتھ دیں اس وقت ہم کسی بھی طرح کا انتشار افورڈ نہیں کر سکتے-

اصل سرپرائز کیا تھا ؟؟؟؟

انڈیا کے دو جنگی جیٹ مار گرائے گئے اور انکا ایک پائلٹ بھی زندہ ہماری پکڑ میں آگیا۔ کیا آپ یہ سمجھ رہے ھیں جو انڈین ھائی کمان میں ماتم کی صورتحال بنی ھوئی ھے وہ 100% ان جنگی جیٹس اور پائلٹ کی وجہ سے ھے ؟

نہیں جناب یہ صرف اس سرپرائز کا 10% حصہ ھے۔ تو پھر اصل سرپرائز کیا تھا؟

جنرل آصف صاحب کے الفاظ پر تھوڑا غور کرتے ھیں۔

" ھم نے مقبوضہ کشمیر میں 6 ھائی ویلیو ٹارگٹ انگیج کئے '
انگیج کرنے کا مطلب ھے وہ ٹارگٹس ہمارے جنگی جیٹس نے اپنے میزائلز پہ لاک کئے۔ جب کوئ بھی ٹارگٹ لاک ھو جاتا ھے تو اس کی تباھی یقینی ھوتی ھے۔ اگر تو ٹارگٹ موونگ ھے جیسے کوئی جنگی جیٹ یا پلین تو اس میں 1% چانس ھوتا ھے کہ بچ سکتا ھے مگر کسی انسٹالیشن کو میزائیل سسٹم پہ لاک کرنے کا مطلب اس کی 110% یقینی تباہی ھے۔

تو جناب پاکستانی جنگی جیٹس نے 6 مختلف آرمی انسٹالیشنز اور ھائی ویلیو ٹارگٹس لاک کیے ان کی مووی فلم بھی موجود ھو گی۔ مگر ان کو تباہ کرنے کا آرڈر نہیں تھا کیونکہ پھر جنگ کی ذمہ داری ہم پہ آجاتی۔
اور ایل او سی کے اس پار ہمارے مسلم بھائی گزند اٹھاتے۔

اس لئے ان انسٹالیشنز کے آس پاس کھلی جگہ پہ میزائل فائر کئے گئے۔ جو کہ ٹھیک وہیں لگے جہاں پر مارے گئے۔ اس کی بھی مووی فلم موجود ھو گی کیونکہ یہ سٹینڈرد
پروٹوکال ھے کی فائیٹر جنگی جیٹ کی ھر ایکٹیوٹی ریکارڈ ھوتی ھے اور یہ 6 ھائی ویلیو ٹارگٹ ایچیو کرنے کے بعد پاکستانی شاھین بخیر عافیت واپس بھی پہنچ گئے۔

اب اس کا ایک اور بھی پہلو ھے وہ یہ کہ جب بھی میزائلز کو ٹاگٹ پر لاک کیا جاتا ھے تو اس کی اطلاع دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو ھو جاتی ھے مگر اس کے بعد چند سیکنڈ ھی ھوتے ھیں اور نتیجے میں ٹارگٹ ھٹ ھو جاتا ھے۔

اب یہ ساری کاروائی انڈین ڈیفینس سسٹم نے ریکارڈ کی مگر دانتوں میں انگلیاں دبا کے دیکھا کہ ٹارگٹ لاک ھونے کے باوجود انہیں بخش دیا گیا؟

یہ ایک قسم کی وارننگ تھی کہ ھوش کرو ورنہ۔۔۔ !

یہ تھا وہ سرپرائز جو انڈیا کو دیا گیا اور اس کی وجہ سے ان کی زبان تالو سے چپک گئی۔

پاکستان آرمڈ فورسز " ضرب عضب " اور " راہ نجات " کی آگ میں تپ کر کندن بن چکی ھے اور یہ سب انڈیا کے گمان سے بھی اوپر لیول کی ایچیومنٹ ھے۔

پاکستانیو ! اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر کرو اپنی آرمڈ فورسز کو دعاوں میں ہمیشہ یاد رکھو۔

پاکستان آرمڈ فورسز زندہ باد پاکستان پائندہ باد۔

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 300912 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More