ان کی محبّت کی شادی تھی- اس کی بیوی نہایت اچھی تھی- وہ
اکثر یہ سوچ کر پریشان ہو جاتا تھا کہ اگر اس کی شادی کسی دوسری عورت سے
ہوجاتی تو وہ نہ جانے کیسی ہوتی- وہ بستر پر بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا مگر
دھیان ٹی وی کی طرف نہیں تھا، ذہن میں یہ ہی خدشہ تھا اس نے بیوی سے کہا
"اگر تمہاری شادی مجھ سے نہ ہوتی تو تم کیا کرتیں"- اس کی بیوی نے فوراً
کہا "میرے ذہن میں کبھی یہ خیال ہی نہیں آیا تھا کہ تم سے شادی نہیں ہو سکے
گی"-
|