بیٹی کی شادی کی بات پکّی ہوئی تو جہیز اور دوسرے اخراجات
کی فکر سر پر سوار ہو گئی- شام کو اچانک لڑکے کے ماں باپ آگئے- لڑکے کی ماں
نے کہا کہ جہیز کے بارے میں بات کرنے آئے ہیں- اس بات نے سب کو پریشان
کردیا- لڑکے کا باپ خاموش تھا، ماں بولی- "بہن ہم غریب لوگ ہیں، ساٹھ گز کے
ایک مکان میں رہتے ہیں، کل ملا کر دو کمرے ہیں اور وہ بھی سامان سے بھرے
ہوےٴ- ہمیں صرف لڑکی چاہیے، فرنیچر اور دوسرا سامان بالکل بھی نہیں- امید
ہے آپ ہماری بات مان لیں گے"-
|