اتفاق ہی تھا کہ اس نے بیٹے کو باپ سے کہتے ہوۓ سن لیا "ابّو
باہر چلیں ورنہ میں وہ بات امی کو بتا دوں گا"- اس کا باپ کام چھوڑ کر اسے
باہر لے گیا- وہ پریشان ہوگئی- وہ کونسی بات ہے جس سے باپ بیٹے کے ہاتھوں
بلیک میل ہورہا ہے-
رات کو اس نے بیٹے سے کہا "مجھے وہ بات بتا دو پھر میں تمہیں کل سائیکل
دلاؤں گی"- بیٹا لالچ میں آگیا "ابّو نے شادی کی سالگرہ پر آپ کو دینے
کےلیے سونے کی انگوٹھی خریدی ہے- کہہ رہے تھے امی کو ابھی نہیں بتانا"-
|