اس کے چہرے پر پسینے کی بوندیں چمک رہی تھیں- ایک طرف ماں
تھی تو دوسری طرف شوہر- شوہر کی سنے یا ماں کی- وہ سخت الجھن میں تھی-
دونوں اس کے چہرے کی طرف دیکھ رہے تھے-
بہت سوچ کر اس نے شوہر سے کہا "سنیے- گلابی ساڑی امی کو پسند ہے اور کالی
آپ کو- آپ دونوں کی پسند سر آنکھوں پر، آپ ان دونوں کو پیک کروادیں- مجھے
جامنی رنگ والی بھی پسند آگئی ہے- وہ بھی لے لیں- اور بھائی سیلز مین-
پنکھا تو ادھر کر دو دیکھ نہیں رہے گرمی سے برا حال ہوگیا ہے"- |