صدر آصف علی زرداری کرتے کیا ہیں؟

صدر آصف علی زرداری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سے اقتدار سنبھالا ہے تب سے لے کر اب تک کوئی بھی ایسا کام کرنے سے قاصر ہیں جو کہ ان کے لیے باعث فخر ہو۔

صدر صاحب کے متعلق یہی خبریں ملتی ہیں کہ وہ فلاں ملک کے دورے پر ہیں، صدر نے پیپلز پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی وغیرہ وغیرہ۔ صدر آصف علی زرداری کے متعلق عوام کی رائے یہ ہے کہ وہ ملکی حالات کی خاطر صرف دکھاوے کے حد تک سوچتے ہیں، وہ نواز شریف کو بیرون ملک موجود دولت کو واپس لانے کا کہتے ہیں اور خود ان کے اثاثے بیرون ملک میں موجود ہیں۔

اگر ججوں کو بحال کرنے کا سہرا کسی کے سر جاتا ہے تو وہ ہیں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک بات قابل غور ہے کہ ہمارے صدر صاحب آصف زرداری کی تعلیم بھی اتنی نہیں ہے کہ جو ایک صدر کی ہونی چاہیے وہ نجانے کن ذرائع سے صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے۔

امریکا و دیگر دشمنان پاکستان سے امداد مانگنے کے علاوہ زرداری اور ان کی حکومت نے کیا کیا؟

صدر آصف علی زرداری یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں بھی وہی صدر بنیں گے مگر شاید اب انہیں اپنی سوچ تبدیل کر لینی چاہیے کیونکہ عوام ان کی موجودگی کو پسند نہیں کر رہی اور پورا پاکستان صدارت کے عہدے پر ایک نئے چہرے کو دیکھنا چاہتا ہے کہ جو نہ صرف اور صرف پاکستان کے بارے سوچے بلکہ کچھ کرے بھی۔۔۔

بقول عوام صدر مندرجہ ذیل کام ہی کرتے ہیں:
1)بیرون ممالک کے دورے کرنا
2)امریکا و دیگر دشمنان پاکستان سے اپنے ذاتی مفادات کے لئے امداد مانگنا۔

صدر پاکستان ایک دفعہ بتا کیوں نہیں دیتے کہ آخر انہوں نے اس ملک کے لئے کیا ایسا کام کیا ہے کہ جس پر عوام کو بھی ان پر فخر ہو، مگر افسوس وہ اس سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 40530 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.