مسائل کیسے حل ہوں؟

 لو آپ بھی سن لیں وزیر ِ بجلی و پانی نے بھی ہاتھ کھڑے کردئیے ہیں کہ لو ڈشیڈنگ کا مسئلہ میں فوری حل نہیں کرسکتا معذرت خواہ ہوں عوام اﷲ سے دعا کریں تین بار منتخب ہونے والے وزیر ِ اعظم میاں نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا پاکستان کا نمبرون مسئلہ قراردیا تھا لیکن ان سے بھی یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا یا وہ ایسا کرنا ہی نہیں چاہتے تھے اب قوم کو عمران خان اور اس کی ٹیم سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں دیکھیں وہ پوری ہوتی ہیں یا ان کا حشر بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح ہوتاہے بہرحال حکومتی حلقے تواترسے کہہ رہے ہیں بجلی کے بحران کوحل کرنے کیلئے موجودہ حکومت نے کچھ کامیابیاں حاصل کی ہیں گو آج لوگوں کو یہ کامیابی محسوس نہیں ہورہی البتہ آئی ایم لیف کی خوشنودی کیلئے سارا زور بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر لگایا جارہاہے قرضوں کے حصول کیلئے بلاچوں چراں عالمی اداروں کی شرائط ماننا سوالیہ نشان بن کر قوم کے سامنے آکھڑا ہواہے ہرحکمران نے قوم کو بجلی کی بچت کا مشورہ دیا لوگوں نے عمل کرتے ہوئے تمام کمروں میں انرجی سیور لگادئیے رات کو سونے سے پہلے میں تمام گھرکی فالتو لائٹیں آف کرد ینا اچھی بات ہے ویسے بھی فالتو لائٹس کو بند کرنے کی عادت اپنائی جائے تو یہ ہرلحاظ سے اچھی بات ہے ہر شخص بجلی کی بچت کرے تو نہ صرف بل کم آئے گا بلکہ بجلی کی کمی پربھی قابو پایا جا سکتاہے جن گھروں یا دفاترمیں5-4 اے سی ہیں وہ صرف ایکAC بندکرلیں تو گذارہ ہو سکتاہے بحران کوئی بھی ہو۔۔قومی سطح پر ہو یا پھر انفرادی ۔۔۔مجموعی سوچ اور عمل سے اس پرقابو پایا جا سکتاہے صرف بہترپلاننگ کی ضرورت ہے پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اس میں دوسری رائے ہو ہی نہیں سکتی ۔پاک فوج کو کسی بھی لحاظ سے تنقیدکا نشانہ بنانا مناسب نہیں ہماری فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور اس کیلئے انہوں نے عظیم قربانیاں بھی دی ہیں کئی سال پہلے میرے ایک دوست کی فیملی راوی سائیفن کی سیرکوگئی تو ایک بچے نے رینجرکے جوان سے پو چھا آپ دن رات چاق و چوبند سرحدوں پر نگاہ رکھتے ہیں کبھی تھکتے نہیں۔۔جوان نے کہا ہم تھکتے اس لئے نہیں تاکہ آپ سکون سے سو سکیں بچہ یہ جواب سن کر تالیاں بجانے لگا دور۔۔۔ کچھ دور نور جہاں نغمہ سرا تھی
وطن کے سجیلے جوانو
میرے نغمے تمہارے لئے ہیں

ہمارے وطن میں ہر کوئی یہی شکوہ کرتا دکھائی دیتاہے اس ملک نے اسے کیا دیاہے میں کہتاہوں ہم خود کیا کررہے ہیں؟آئیے اپنے گریبان میں منہ ڈال کر صرف دو منٹ کیلئے سوچیں ہم نے اس ملک کیلئے آج تک کیا کیاہے خود بخود سب کچھ سمجھ میں آجائے گا۔۔۔کیاوہ پاکستانی نہیں جو بجلی چوری کرتے ہیں یا بجلی ،گیس چوری کرواتے ہیں۔ہماری اہم شخصیات اور درجنوں اداروں کے ذمہ اربوں روپے کے واجبات ہیں وہ بقایا جات بھی نہیں دیتے اور ناک پر مکھی بھی نہیں بیٹھنے دیتے ان حالات میں اربوں روپے ریکور کرنے کیلئے عابد شیرعلی کے اقدامات کے سوا اور کون سا راستہ ہے جس سے احسن طریقے سے ریکوری ہو سکے وصولی کا۔۔۔ انگلیاں ٹیڑھی کئے بغیراور کوئی فارمولاہے تو وہ بھی بتابا جائے۔ کچھ واپڈا ملازمین اور آفیسرز ایسے بھی ہیں جو بجلی چوری میں ملوث ہیں میں تو کہتاہوں ایسے کرپٹ لوگوں کو راہ ِ راست پر لانے کیلئے فوجی افسران پر مشتمل ریکوری سیل بنایا جائے اور ارکان ِ اسمبلی کو ان کے کام میں مداخلت کی اجازت نہ دی جائے تو یقین جائیے ملک بھر کے تمام نادہندگان سے ایک ماہ میں واجبات کی ریکوری کی جا سکتی ہے ازمائش شرط ہے۔1974-73ء میں واپڈا کے ریکوری ڈائریکٹوریٹ نے بات چیت سے ریکوری کے معاملات طے کئے جس سے پرانے ریکوری کیسز ختم کردئیے گئے جس سے کروڑوں روپے ریکورہوگئے کیا ایسا اب نہیں ہو سکتا ملکی مفاڈمیں ریکوریاں کرنا اچھی بات ہے میر یتجویزہے کہ یوٹیلٹی بلز کے نادہنگان کے لئے بھی کوئی ایمنسٹی سکیم لائی جائے اس ے سے ملک کو کروڑوں اربوں روپے کا ریونیو مل سکتاہے ورنہ اب تو چھوٹے کیا۔۔ بڑے کیا زیادہ تر ملازمین اور افسروں کی اکثریت رشوت اور کرپشن میں بہت آگے جا چکے ہیں موجودہ نظام میں اینٹی کرپشن کے ادارے بھی ناکام ہو گئے ہیں یہاں واجبات کی وصولی کا یہ کام خصوصی عدالتیں یا فوجی عدالتیں یہ کام کر سکتی ہیں ۔اس ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ محاصل وصول کرنے والے سب سے مرکزی ادارےFBRمیں بھی کرپشن موجودہے اس ادارے میں جدید چیک سسٹم قائم کرنا انتہائی ضروری ہے آڈٹ میں اچھی شہرت والے، ایماندار اورقابل لوگوں کو مقرر کیا جائے بیشترآڈٹ آفیسر۔۔آڈٹ نہیں اپنے لئے انعامات اور تحائف وصول کرنے جاتے ہیں عوام کے بنیادی مسائل کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا یہاں تک کہ صوبائی محتسب بھی شکایات کو گول مول کرکے عوام کو بددل کررہے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں خودتو بڑے بڑے مسائل کی طرف متوجہ ہیں وزیروں، مشیروں اور منتخب نمائیدوں کو پابندکیا جائے کہ وہ اپنے اپنے حلقہ کے عوامی مسا ئل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں عوام کی طرف سے شکایت پر ان سے بازپرس کی جانی چاہیے۔ آخر حکومت سے سے صرف دو باتیں آپ نے لو ڈشیڈنگ کامسئلہ حل کرنے کیلئے ترجیحات کا کیا تعین کیاہے؟ اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے ،نت نئے ٹیکسزلگانے کے علاوہ آپ کی کیا حکمت ِ عملی ہے؟

Ilyas Muhammad Hussain
About the Author: Ilyas Muhammad Hussain Read More Articles by Ilyas Muhammad Hussain: 474 Articles with 352285 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.