بھارتی جارحیت اورعالمی ضمیر کی منافقت

امریکا،انڈیااوراسرائیل کارومانس اگرقیام امن کیلئے معاون ہوتاتوہمیں خوشی ہوتی مگر یہ تو انسانیت کیلئے زہرقاتل ہے۔ڈونلڈٹرمپ اورنریندرمودی دونوں کامائنڈسیٹ مختلف نہیں۔کشمیرمیں بھارتی جارحیت نے مقتدرقوتوں کی منافقت بے نقاب کردی۔مودی نے جموں وکشمیرمیں جوظلم کابازارگرم کیاوہ اپنے بیرونی آقاؤں کی آشیربادکے بغیر ایسا ہرگز نہیں کرسکتا تھا ۔حیوانوں کے ہمدردنام نہاد مہذب ملک جموں وکشمیرمیں انسانوں کے حقوق کی پامالی پرکیوں خاموش ہیں۔جموں کشمیر میں کشمیری بیٹیوں کی آبروریزی پرامریکا ،برطانیہ ،کینیڈا،فرانس اوریورپ کی خواتین نے ابھی تک شورکیوں نہیں مچایا۔کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی باری اقوام متحدہ کا''چارٹر'' مقتدرملکوں کے پاؤں کیوں چاٹ رہا ہوتا ہے ۔مودی نے کشمیرمیں جوآگ بھڑکائی ہے اگروہ فوری نہ بجھی توپورابھارت اس میں جلے گا۔جموں وکشمیرمیں ہرروزاورہرپل تاریخ کا بدترین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،ہزاروں کو شہید اورہزاروں کو قیدکردیا گیا اورجوباقی ہیں انہیں زندہ نعش بنادیاگیا ہے۔دنیا کے دوہرے معیار نے انسانیت کیلئے کشت وخون کے سواکچھ نہیں دیا ۔عالمی ضمیرکے دوہرے معیار نے مودی کوہٹلر بنادیا ۔برطانیہ ،یورپ اورپاکستان سمیت دنیا کے متعدد ملکوں میں کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔پچھلے دنوں امریکن قونصلیٹ لاہور کے باہر ستم زدہ کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کیخلاف اور جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت کی بحالی کے حق میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عہدیداران اورارکان نے پرامن احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔مظاہرے میں خواتین اورمعصوم بچے بھی شریک ہوئے، بیسیوں بچے کشمیری بچوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنے کیلئے اپنے چہروں پرمصنوعی خون لگاکرمظاہرے میں شریک ہوئے۔ مظاہرے کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

میں سمجھتاہوں اقوام متحدہ اپنے رواں اجلاس میں دوٹوک انداز میں کشمیریوں کواپنے مستقبل کافیصلہ کرنے کاحق اوراختیار دے۔ مودی مائنڈسیٹ نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے مزاحمت اوران کے علم بغاوت پرسچائی کی مہر ثبت کردی ہے ۔ دنیاجہان کے مہذب اورباضمیرانسان جموں وکشمیرمیں مسلسل 50روز سے کرفیو کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی ، ماورائے قانون گرفتاریوں جبکہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اوربھارتی درندوں کی طرف سے وہاں سیب کے باغات کی کٹائی پر انتہائی غم وغصہ اورگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مودی کوجنگی مجرم قرارد ینے اور عالمی عدالت انصاف میں اس کا فوری ٹرائل کرنے پرزورد ے رہے ہیں۔ امریکن قونصلیٹ لاہورکے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اورورلڈکالمسٹ کلب کے مرکزی عہدیداران محمددلاورچوہدری ،محمدناصراقبال خان،کاشف سلیمان ،محمدرضاایڈووکیٹ،تنویرخان ،مخدوم وسیم قریشی ،اشفاق احمدکھرل،میاں محمداشرف عاصمی ،کامران رفیق ،ممتازاعوان ،سلمان پرویز،سلطان حسن بٹ،ناصر چوہان،محمدیونس ملک،عمران حیدر،جان محمد،نوشادحمیداورافشاں لطیف دوران خطاب اپنے اپنے انداز میں مودی کی مجرمانہ سرگرمیوں کی چارج شیٹ سنائی بلکہ دہائی دی جبکہ محمدناصراقبال خان نے بھارتی فسطائیت کیخلاف قراردادپیش کی جوشرکاء نے متفقہ طورپر پاس کردی ۔

آج کشمیریوں اورفلسطینیوں سمیت دنیاکاہرمظلوم انسان امن ،انصاف اوراپنے حقوق کیلئے بہت امیدکے ساتھ اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہا ہے،انہیں آزادی کی نویدکون سنائے گا ۔دعا ہے اقوام متحدہ کی عمارت میں تجارت نہیں بلکہ انسانیت کی بنیادپرفیصلے ہوں اورہماری دنیا امن وآشتی کاگہوارہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیاجدیدسے جدیدترہتھیاروں کی تیاری اورتجارت چھوڑ کربھوک اوربیماریاں مٹانے کیلئے اپنے وسائل صرف کرے ۔اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل تاریخ رقم کرسکتے ہیں،یقیناہردورکامورخ انہیں فراموش نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت اورعالمی امن کوبچانے کیلئے حکمران نہیں مسیحااورنجات دہندہ ہوناضروری ہے۔اگربھارت نے کئی دہائیوں بعد بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری نہیں کی تواس کاوہاں کیا کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کودوٹوک انداز سے کشمیریوں اورفلسطینیوں کے مستقبل کافیصلہ کرناہوگا ۔

بھارتی وزیراعظم مودی کے انتہاپسندانہ اقدام نے دنیا میں بدترین عدم استحکام پیداکردیاہے۔عالمی ضمیر کو انسانیت کی بقاء اورجمو ں وکشمیرکاپراناآئینی تشخص بحال کرنے کیلئے بھارت پردباؤڈالنا ہوگاورنہ دوایٹمی ملکوں میں تصادم سے ماحولیات اورفطرت پرانتہائی منفی اثرپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ مودی اپنے اقتدار کے دوام اوراستحکام کیلئے نوملین کشمیریوں کوزندہ درگورکرنے کے درپے ہے۔جموں وکشمیرمیں پچھلے پچاس دنوں سے کشمیریوں کیلئے پانی ،خوراک ،ادویات ،مساجد ،تعلیمی ادارے ،بازاراورہسپتال بند ہیں،وہ جی سکتے ہیں اورناں انہیں چین سے مرنے کاحق حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری تحریک آزادی کوایک آئینی ترمیم سے کچلنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔کشمیری بچے پچھلے پچاس روز سے تعلیم اورتفریح کے بنیادی حق سے محروم ہیں ،بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے پیاروں کوشہید کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بندوق اوربارود کے زور پرجموں وکشمیر کے نسل درنسل مقامی افراد کوبیدخل کرنا اوروہاں ہندوؤں کوآبادکرناانصاف ہے اورنہ انسانیت ۔جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کے نظربند ہرایک سرخیل اورہرایک گرفتارکشمیری کوفوری رہاکیاجائے۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کاتقاضا تویہ ہے کہ دنیا کی مقتدرقوتوں کی طرف سے کشمیر ی جوانوں کے قتل عام جبکہ کشمیری بیٹیوں کی آبروریزی میں ہرایک انتہاپسنداورمتعصب ہندوفوجی اورسویلین کو جنگی مجرم قراردیتے ہوئے انہیں قرارواقعی سزا دی جائے۔دنیاکاہرمہذب ملک بھارت پرتجارتی پابندیاں عائداوراسے شدت پسندریاست ڈکلیئرکرے ۔انہوں نے کہا کہ مودی نے انسانیت کی رگ رگ میں نفرت کازہربھردیا ،وہ عالمی امن کی نابودی کے درپے ہے ۔

Muhammad Altaf Shahid
About the Author: Muhammad Altaf Shahid Read More Articles by Muhammad Altaf Shahid: 27 Articles with 20823 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.