گلگت بلتستان کی مختلف کالجز میں تعلیمی و تربیتی خدمات
سر انجام دینے والے 27 پروفیسروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی جو بہت ہی
خوش آئند بات ہے. ایسوسی ایشن کی مسلسل تگ ودو کا نتیجہ ہے.ان خیالات کا
اظہار گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر ارشاد احمد
شاہ اور جنرل سیکریٹری محمد رفیع نے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ
27 پروفیسروں کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن میں ایجوکیشن سکریٹریٹ و ڈائریکٹریٹ
اور سیکریٹری ایجوکیشن اختر حسین رضوی کی خصوصی توجہ حاصل رہی. ہم کالجز کے
فیکلٹی ممبران کے مختلف ایشوز لے کر ان کے پاس جاتے رہتے ہیں. پروفیسروں کی
ڈیپارٹمنٹل پروموشن میں سیکریٹری ایجوکیشن نے ذاتی دلچسپی لی اور
ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ تک فائل پہنچاکر منظوری لی جس پر پروفیسر ایسوسی
ایشن کی کابینہ اور تمام ممبران ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں. انہوں نے مزید
بتایا کہ
محکمہ سروسز سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کے تحت
محکمہ تعلیم کالجز سائڈ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کمال نور کو گریڈ 19سے 20،
سید حسین شاہ اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، اسلم ندیم اسسٹنٹ پروفیسر
گریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ خان کوگریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر
محمد عسکری کو گریڈ 18سے 19، اسسٹنٹ پروفیسر اویس احمد کو گریڈ 18سے 19،
محمد انور ناصراسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، کریم بخش اسسٹنٹ پروفیسر کو
گریڈ 18سے 19، علی رضا اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، محمد حسن اسسٹنٹ
پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، عبدالاول اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شاہ
رئیس خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، ناہیدہ کریم اسسٹنٹ پروفیسر کو
گریڈ 18سے 19، لال بیگم اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شاہدہ بیگم اسسٹنٹ
پروفیسر گریڈ 18سے 19، نیلوفر خان اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 18سے 19، شیر
عباس لیکچررار کو گریڈ 17سے 18، نجم الدین لیکچررار کو گریڈ 17سے 18، سنبل
خان لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، لیکچرر محمد رفیع کو گریڈ 17سے 18، شوبان
لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، ارشاد حسین لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، فضل کریم
لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، محمد اقبال لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، صلاح الدین
لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، اشتیاق احمد لیکچرر کو گریڈ 17سے 18، محمد حسن
لیکچرر کو گریڈ 17سے 18میں ترقی دے کر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے
جو متعلقہ محکمے کو وصول ہوچکا ہے. یہ خوش آیند بات ہے. ارشاد احمد شاہ نے
کہا کہ گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن جناب چیف سیکریڑی
صاحب جی بی، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری تعلیم، ڈائریکٹر کالجز کا تہہ دل سے
شکریہ ادا کرتی ہے کہ
ایک عرصے سے زیر التوا پروموشنز کیسیز کو جناب سیکریٹری ایجوکيشن گلگت
بلتستان نے خصوصی دلچسپی لے کر پایہ تکمیل تک پہنچایا. GBPLA توقع رکھتی ہے
کی اسی طرح time scale promotion case کو بھی ذاتی دلچسی لے کر حل کریں
گے.ایسوسی ایشن کے صدر اور کابینہ، سیکریٹری ایجوکیشن اخترحسین رضوی، سابق
سیکریٹری ایجوکیشنز ظفر وقار تاج اور خادم حسین سلیم کو بھی گریڈ 20 میں
پروموشن ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے.
|