میرے خواب اور بند گلی

پاکستان میں ترقی کا پیمانہ سٹاک ایکسچینج ہے جہاں 2 فیصد لوگوں کی دولت گردش کرتی ہے جب وہ دولت کو سمیٹ لیتے تو پاکستان کی ترقی رک جاتی ہے اور دولت پھر اس مشین میں ڈالتے ہیں تو پاکستان ترقی کرنا شروع کر دیتا ہے

میرا خواب تھا ملک ترقی کرے گا.. عام شہری بھی رہاستی سہولتوں سے فایدہ اھا سکے گا.. غربت کا بتدریج خاتمہ ہو گا.. انصاف کا فقدان ختم ہو گا... اداروں میں رشوت آفر کرنے پر مجھے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا جاے گا کہ یہاں رشوت نہیں چلتی یہ پاکستان ہے.. کیا معلوم لاکھوں روہے تنخواہ لینے والا چند ہزار تنخواہ دار سے رشوت مانگے گا... استاد سے پڑھا کلرک استاد کی ریٹایرمنٹ کیس بنانے کا ہزاروں روپے کے عوض تیار کرے گا اور بیوہ چکر لگا لگا کر ہلکان ہوجاے گی... مگر . .
ایسی شرح خواندگی...سے تو ناخواندگی بہتر تھی جد انسانیت تھی. ..اور
پاکستان میں ترقی کا معیار
پاکستان میں ترقی کا پیمانہ سٹاک ایکسچینج ہے جہاں 2 فیصد لوگوں کی دولت گردش کرتی ہے جب وہ دولت کو سمیٹ لیتے تو پاکستان کی ترقی رک جاتی ہے اور دولت پھر اس مشین میں ڈالتے ہیں تو پاکستان ترقی کرنا شروع کر دیتا ہے یہ معیار ھمارے سکولوں ،کالجوں ،یونیورسٹی اور میڈیا میں قوم کی ترقی کا بتایا جاتا ہے لیکن یہ نہیں بتاتا دس فیصد مہنگائی بڑھنے سے چالیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے ہیں ، یہ نہیں بتاتے کہ ڈھائی کروڑ سکول نہ جانے والے بچوں میں سے کتنے اب سکول جا رہے ہیں ، چالیس لاکھ خواتین اپنی جسم بیچنے پر مجبور ہیں اب کتنوں کو باعزت روزگار دیا گیا ہے ، کل آبادی میں سے ایک فیصد سے بھی کم لوگ یونیورسٹی تک پہنچ پاتے ہیں اب کتنے فیصد یونیورسٹی تک پہنچ پائے ہیں ، ملک میں 50% لوگ ناخواندہ ہیں اب خواندگی میں کتنے فیصد اضافہ ہوا ہے ساٹھ فیصد سے زیادہ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے کتنے فیصد کوغربت کی لکیر سے اوپر لے کر آئیں ہیں چین جو ھم سے ایک سال بعد آزاد ہوا 85 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر لے آیا ہے ، 1134 بچے روزانہ خوراک کی قلت malnutrition سے ہلاک ہو رہے ہیں اب کس حد تک کمی آئی ہے ، تعلیمی نظام میں ھم دنیا میں 193 نمبر پر ہیں کیا اب ھم improve ہوئے ہیں ، بیروزگاری کم ہوئی ہے یا زیادہ ، جرائم کا ratio بڑھا ہے یا کم ہوا ہے ، پولیس ، تعلیم ، صحت ، زراعت کے محکموں کی کارکردگی بڑھی ہے یا کم ہوئی اب دنیا میں ترقی کا معیار Human Resource Development ہے جہاں individual capacity development کے ساتھ ساتھ institutional capacity development بھی ہے ۔ لیکن ھمارے میڈیا کے مطابق پاکستان کے مسائل نواز شریف کی پلیٹلٹس ہیں ، باجوہ صاحب کی نوکری ہے ، زرداری صاحب کی بیماری ھے ، میڈیا پر ٹاک شوز صرف شخصیت کی برائی ، اچھائی اور qualities پر ہوتے ہیں اور اشرافیہ کو درپیش مسائل پر ہوتے ہیں نہ ہی عوامی مسائل پر بات کی جاتی ہے اور نہ ہی فرسودہ نظام کو بدلنے پر کوئی discussion ہوتی ہے بس سٹاک ایکسچینج میں تیری اور سستی کو ترقی کا معیار بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔
کیا ایک عام آدمی اس سے کس حد تک مستفید ہو سکتا ہے۔
 

RIAZ HUSSAIN
About the Author: RIAZ HUSSAIN Read More Articles by RIAZ HUSSAIN: 122 Articles with 156959 views Controller: Joint Forces Public School- Chichawatni. .. View More