یہ طلبہ میرا مستقبل ہیں

پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں ششماہی امتحانات منعقد ہورہے ہیں. آج 27 دسمبر کو پیپر کا آخری دن تھا. پورا ہفتہ ان طلبہ کیساتھ امتحانی میدان میں خوب انجوائی کیا. سخت سردی کی ٹھنڈک کو بھی طلبہ کیساتھ لطف اندوزی کا سبب بنایا.
انہیں ڈانٹا بھی، بطور تادیب کھڑا بھی کیا.پانچ منٹ کے لیے پیپر بھی چھین لیا.
ایک استاد / سرپرست اپنے طلبہ کو حسن ادب و تعلیم سے بہتر گفٹ دے بھی نہیں سکتا. ایک استاد اپنے طلبہ کو ثواب سمجھ کر ڈانٹتا بھی ہے. کیونکہ اس ڈانٹ میں سوائے تربیت کے کوئی عنصر شامل نہیں ہوتا.
میں بھی اپنے طلبہ کو اس لیے ڈانٹتا ہوں کہ میرے اساتذہ نے مجھے بھی تادیبی ڈانٹ کی تھی. وہی ڈانٹ تھی جس کی بدولت آج سر اٹھا کر جی رہا ہوں.
جو اساتذہ کی ڈانٹ نہیں کھاتا وہ سارے زمانے کی ڈانٹ مجبورا سہہ لیتا ہے. یہ سچ ہے کہ میرے اساتذہ میرا فخر ہیں تو میرے طلبہ میرا مستقبل.
میرے پیارے آقا نے بھی یہی ارشاد کیا ہے کہ *'' مانحل والد افضل من ادب حسن''*
امید یہی ہے کہ یہ سینکڑوں طلبہ کل ہمارا نام روشن کرنے کا سبب بن جائیں گے. بس اساتذہ کا یہی ایک اثاثہ ہوتا ہے کہ ان کے اسٹوڈنٹ کامیاب و کامران اور ایک بہترین شہری ہونے کیساتھ ملک وملت کا خادم بن جائیں.
امید یہی ہے کہ یہی طلبہ ہمارا شاندار مستقبل بن جائیں گے. ایک حقیقی استاد اس کے سوا کچھ چاہتا بھی نہیں. واللہ میں تو کچھ نہیں چاہتا.
میری ذاتی خوش بختی یہ بھی ہے کہ
میرے تمام طلبہ مجھ سے ٹوٹ کر محبت بھی کرتے ہیں اور دل سے احترام بھی کرتے ہیں. اور پرانے طلبہ مسلسل رابطے میں بھی ہیں. آپ ملاحظہ کیجے گا، اسی پوسٹ میں میری روحانی اولاد اپنی محبت و تعلق کا اظہار کریں گے.
دعا ہے کہ میرے تمام پیارے طلبہ کتابوں کے امتحان کے ساتھ عملی زندگی میں بھی کامیاب و کامران ہوں.ان کی کامیابی میں میری کامرانی ہے.میں کامران ہونا چاہتا اس لیے اپنے طلبہ کو بھی کامیاب ہونے کا درس دیتا اور کوشش بھی کرتا.
اے میرے مستقبل! ہمیشہ جیتے رہیو، شاد رہیو، آباد رہیو. تواحباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 383414 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More