ناشتہ ضرور کریں

وزن کو اعتدال میں رکھنے کی خواہش کے تحت لوگ خود پر کھانا پینا حرام کرلیتے ہیں جبکہ طبی ماہرین کے مطابق دن کا پہلا کھانا جسم کیلئے پیٹرول جیسی اہمیت رکھتا ہے اور اگر ناشتے میں ایسی غذاﺅں کا استعمال زیادہ کیا جائے جس میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو تو ناشتے کے فوائد میں اضافہ ہو جاتا ہے جس میں سرفہرست وزن میں کمی ہے۔

اگر پروٹین سے لبریز غذاﺅں کی بات کریں تو سب سے پہلے ذہن میں انڈہ آتا ہے جس میں ہائی پروٹین کے ساتھ ساتھ بیشترمعدنیات اور مفید چکنائی بھی پائی جاتی ہے ‘ آسانی سے دستیاب انڈے کئی طریقوں سے پکائے جا سکتے ہیں‘ وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں انڈے کا استعمال شروع کر دیں۔ایک انڈے میں صرف 75 حرارے ہوتے ہیں جبکہ 7 گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود کولیسٹرول نقصان نہیں پہنچاتا۔

پروٹین کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ دہی ہے ‘ کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جب موٹاپے کے شکار افراد کو روزانہ ایک پیالی دہی کھلائی گئی تو ان کے وزن میں 3 سے 4 فیصد کمی آئی‘ دہی کا روزانہ استعمال توند کی چربی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے‘ دہی میں ایسے مفید جرثومے ہوتے ہیں جو میٹا بالزم کو بہتر بناتے ہیں۔

دلیہ کو پروٹین کی بڑی مقدار کے سبب ناشتے کیلئے بہترین غذا سمجھا جاتا ہے‘ اسے مختلف طریقوں سے پکاکر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دلیہ وہ غذا ہے جو کم کھانے پر بھی پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہے ‘ ہائی پروٹین غذا ہونے کی وجہ سے دلیہ وزن میں تیزی سے کمی لاتا ہے۔

مونگ پھلی کا مکھن بھی پروٹین اور غذائیت سے بھر پور غذا ہے‘ وزن میں کمی لانے کیلئے اسے براﺅن بریڈ کےساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے‘ اس سے انسان کے جسم کیلئے مطلوبہ چکنائی کی مقدار بھی پوری ہو جاتی ہے اور خوشگوار ذائقے کی وجہ سے بھی یہ بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

سب کی من پسند”پنیر“میں بھی وافر مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے جسے آج کل ڈائٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ وزن میں کمی کے خواہشمند افراد اپنے ناشتے میں پنیر شامل کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

نیو یارک کی ماہر غذائیت ایریکا گیوینازو کے مطابق اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو گروپ فروٹ کو ناشتے میں ضرور شامل کریں۔ ایک مطالعے کے مطابق کھانے سے قبل آدھا گریپ فروٹ کھانے سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیوں کہ اس میں چربی گھلانے والے اجزاءشامل ہوتے ہیںجوخون میں شکر کی مقدار کو کم کرنے میں مددگار ہے۔گیوینازو کے مطابق بہترین نتائج کیلئے اسے دہی یا انڈے کےساتھ استعمال کریں ‘تاہم ایسا کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں کیونکہ گریپ فروٹ ادویات پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

کیلے کے فوائد سے کسے انکار ہوسکتا ہے اور اگر کیلے ناشتے میں کھائے جائیں تو کیا ہی بات ہے۔کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور کیلے کھانے سے کافی دیر تک بھوک نہیں لگتی ۔گیوینازو کا کہنا ہے کہ اسے کاٹ کر دلیہ کےساتھ کھانے سے نہ صرف اس کا ذائقہ بہتر ہوجائے گا بلکہ یہ ایک صحت بخش غذا کہلائے گی۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 197 Articles with 287311 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.