وسائل محدود ،جذبے لامحدود کی عکاسی کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے ساتھ دلوں کی ترجمانی

 وسائل محدود ،جذبے لامحدود کی عکاسی کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے ساتھ دلوں کی ترجمانی
بلدیہ شرقی ماضی کی کارکردگی برقرار رکھنے میں کامیاب

شہرقائد کا ڈی ایم سی ایسٹ وسائل محدود ،جذبے لامحدود کی عکاسی کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے ساتھ دلوں کی ترجمانی کرتے ہوئے مسلسل آگے کی جانب بڑھ رہاہے ماضی کی جھلک بلدیہ شرقی میں دکھائی دے رہی ہے، بلدیہ شرقی میں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور خدمات کی فراہمی میں کسی نہ کسی طرح اپنا حصہ ڈالنے میں مصروف ہیں پی ایس ایل ایڈیشن فائیو میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو یکسر نظر انداز کیا گیا لیکن اس کے باوجود یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے نمایاں امور سر انجام دئیے ہیش ٹیک تکونہ پارک پی ایس ایل میں نمائندگی کرنے والے قومی وبین الاقوامی کھلاڑیوں کو بھی کافی بھایا ہے اور انہوں نے یہاں آکر سیلفیاں بنوائیں جبکہ شہری اس خوبصورت تکونے پارک پر جوق در جوق آکر دیکھنے کے ساتھ کیمروں کی آنکھ سے محفوظ بھی کر رہے ہیں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کی جانب سے سڑکوں کی بہتری، بیوٹیفیکیشن، پارکوں کی درستگی خاص طور پر پہلے تھری ڈی پارک کی تعمیر، اسکولوں کو نجی اسکولوں کے مقابل کرنا، ٹائم لائین آف کراچی کے نام سے تاریخی دیوار کی تعمیر، بلدیاتی تاریخی کے پہلے منی اولمپکس کا انعقاد، طبی مراکز کی مرحلہ وار بہتری، جدید طرز کی اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور درستگی و دیگر ترقیاتی کاموں سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے پاس مکمل اہلیت ہے کہ وہ کم وسائل کو درست سمت میں استعمال کر رہے ہیں نہ صرف اپنے دائرہ اختیار بلکہ انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے طور پر فرائض سر انجام دینے کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے بھی مسائل حل کروائے اسوقت کراچی کے ایم کیوایم پاکستان کے دیگر چئیرمینز میں سے بلدیہ شرقی کے چئیرمین معید انور کی کارکردگی "اپ ٹو دا مارک "ہے جو ماضی کی ایم کیوایم پاکستان کی یاد دلاتی ہے جو کم ازکم شہر کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے مستقبل میں ایم کیوایم پاکستان کو بلدیاتی انتخابات میں آنے کیلئے ضلع شرقی نے کافی مدد فراہم کر دی ہے جس میں چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے نمایاں کردار ادا کیا ہے.دوسری جانب ٹیکس ریکوری میں لوکل ٹیکس سمیت ریونیو دینے والے محکموں کی کارکردگی تمام تر افسانوی نگاری پر مشتمل افواہوں سے مزین طرز فکر ظاہر کرنے کے بعد بھی بہتر سے بہتر جارہی ہے ڈی ایم سی ایسٹ ریونیو دینے والے محکموں کی بہترین کارکردگی کو افسانہ نگاری سے مشروط کرکے ساکھ کو نقصان پہونچانے کی ناکام کوشش اپنے عروج پر نظر آتی ہے محکمہ انکروچمنٹ بھی اپنی کارکردگی کو ماضی کے مقابلے میں بہتر طریقے سے انجام دینے میں کامیاب رہی ہے انکروچمنٹ کو کنٹرول رکھنے میں ڈی ایم سی ایسٹ نے جو جدوجہد کی ہے وہ بلاشبہ افسانہ نگاری سے مزین ہرگز نہیں ہے

 

Syed Mehboob Ahmed Chishty
About the Author: Syed Mehboob Ahmed Chishty Read More Articles by Syed Mehboob Ahmed Chishty: 34 Articles with 29553 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.