کرونا وائرس کے پیچھے اصل مقاصد


کرونا وائرس کسی مقصد کیلئے ایجاد کرکے خوف و ھراس پھیلانے کے پیچھے ایک بہت بڑی انٹرنیشنل کارستانی معلوم ھوتی ھے۔۔ اور لگتا تو یہی ھے کہ 124 ممالک کیساتھ چائنہ کی ٹریڈ چل رہی تھی جبکہ اقوام متحدہ کے علاوہ امریکہ کی ایک باندی " ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن " بھی ھے اور اس نے 195 ممالک میں کرونا کی تصدیق کی ھے۔۔
اب چائنہ اپنے ملک میں اگلے ماہ سے کرونا سے کلیئر ھوجائیگا جبکہ بقیہ 194 ممالک میں اس وباء کے خاتمے کیلئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے NOC لینا ھوگا تب جاکر یہ ممالک چائنہ سے تجارت کرسکیں گے۔۔
یوں اس سارے مرحلے میں تقریبا 2 سال لگ جائیں گے۔۔
اور چائنہ کی معیشت کا خانہ خراب کرنے کا امریکی پلان پورا ھوگا۔۔
اب دیکھنا یہ ھے کہ یہ پلان کامیاب ھوتاھے یا نہیں؟
البتہ پاکستان سمیت بیشتر ترقی پذیر ممالک کی معیشت کا خانہ خراب ضرور ھوگا جبکہ غریب مارے جائیں گے۔۔
جبکہ غریب ممالک کا تو اللہ ہی حافظ۔۔
امریکہ کےاشارے پر ترقی پذیر ممالک جس میں پاکستان بھی شامل ھے اسکے لئے "ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن" نے 50ارب ڈالر کا مجموعی امدادی پیکج تیار کیا ھے اور یہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ھے۔۔
پاکستان کی معیشت کو کم از کم 25 ارب ڈالر کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ھے۔۔
عمران خان امریکی منشاء پوری کرنے کیلئے کرفیو جیسے لاک ڈاؤن سمیت دیگر اقدامات کررھاھے۔ اور یوں امریکہ کے مرھون منت مغربی ممالک ممالک جن میں سعودیہ سمیت تقریبا تمام اسلامی ممالک و دیگر شامل ھیں ماسوائے ترکی کے۔۔
عمران خان مکمل امریکی ایجنڈے پر کام کررھا ھے اور پاکستان کا خانہ خراب کرنے کیلئے آخری حد تک جائیگا۔۔ یہ پہلی اور آخری مرتبہ اقتدار میں آیا ھے اور اسی پیریڈ میں اپنا مشن مکمل کرنیکی کوشش کریگا جبکہ پاکستان کی تمام جمہوری جماعتوں کی کوشش ھے کہ اس ملک دشمن عمران خان کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔۔
اور
انشاءاللہ بہت جلد اس سے چھٹکارے کیلئے قوم ایک پیج پر ھوگی اور ن لیگ اس سلسلے میں مین کردار ادا کریگی۔۔ ھم سب ھم وطنوں نے اس ملک کو بچانے کیلئے اپنا اپنا قومی کردار سیاسی پلیٹ فارم ہر کرناھے اور پاکستان کو ایتھوپیا بننے سے روکنے کیلئے ہمہ وقت تیار رھناھے۔۔
 

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 347896 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More