اجازت نامہ (N.O.C) برائے تقریر و تحریر

ایک طویل مدت کی کاوش و کوشش اور انتظارکے بعد حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں تحقیقی و اصلاحی تقریر و تحریر(کالم نگاری، فیچر نگاری،اسکرپٹ رائٹنگ، علمی مقالات وغیرہ وغیرہ) کی باقاعدہ اجازت مل گئی۔ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ اس اجازت نامے میں تقریر و تحریر کے ساتھ علمی و تحقیقی سیمنارز، مجالس، ورکشاپس اور کانفرنسس میں بھی شرکت کی اجازت دی گئی۔۔یاد رہے کی ہائرایجوکیشن کی اجازت(این او سی) اس کے سوا ہے۔۔۔ میں گلگت بلتستان کا پہلا سرکاری ملازم ہوں جس نے تحریر و تقریر کی آزادی کا یہ حق باقاعدہ تحریری طور پر سرکار سے حاصل کیا۔۔الحمدللہ، میری جد وجہد کے بعد محکمہ تعلیم کا کوئی بھی پروفیسر یہ حق آسانی سے حاصل کرسکتا ہے۔۔۔۔ایک انسان جدوجہد کرتاہے ثمرہ اورں کو بھی ملتا ہے۔۔

یہاں یہ نکتہ ذہن میں رہے کہ آئین پاکستان نے ہم سب کو اظہار آزادی کا حق دیا ہے. اسی طرح اسلام نے بھی ہمیں اپنے مافی الضمیر کی آزادی دی ہے اور جھوٹی خبروں سے بچنے کی تلقین کی ہے اور کتمان حق سے ڈرایا ہے.

اس کے باوجود بھی ایک سرکاری ملازم کو اصولی طور پر اپنے محکمے سے تحریری اجازت لینی چاہیے. اللہ کے فضل سے یہ حق ملی.. اس طرح قانونی مراحل پورے کیے بغیر اچھے کاموں میں بھی برکت نہیں رہتی. اسلام نے بھی ریاستی اصول و ضوابط کی پابندی کا حکم دیا ہے.

محکمہ کے ذمہ داروں کا بھی شکریہ کہ انہوں نے اجازت دی. محکمہ ایجوکیشن کے اساتذہ اب آسانی سے این او سی لے سکیں گے. اور اس آزادی کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تو اللہ بڑی برکتیں دے گا. مثبت سوچ اور مثبت ایکٹیویٹیز سے انسان کی زندگی میں مثبت چیزیں اور مثبت لوگ اجاتے ہیں.
احباب کیا کہتے ہیں؟
28/03/2017
نشرمکرر
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433783 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More