کرونا وائرس، نئے اکنامک بلاک کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے

 پوری دنیامیں کوروناوائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں اس کے نتیجہ میں خوف و ہراس پھیلاہواہے وہاں کچھ عجیب و غریب چہ مہ گوئیاں بھی ہورہی ہیں ان میں شدت اس وقت آئی جب چین نے الزام لگایا کہ کورونا وائرس برطانیہ کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا ، اسے امریکا میں رجسٹرڈ کیا گیا اور پھر کینیڈا کی لیبارٹری سے کینیڈا کی پرواز کے ذریعے باقاعدہ طور پر ووہان کی لیبارٹری میں پہنچایا گیا۔ ایک تحقیق کے مطابق کورونا وارئرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کام انگلینڈ کے Pirbright Institute نے شروع کیا۔ Pirbright Instituteکے اس پروجیکٹ کے مالی مددگار Bill and Melinda Gates Foundationاور Johns Hopkins Bloomberg School of Public Health کورونا وائرس کو باقاعدہ امریکا میں Pirbright Institute نے پیٹنٹ بھی کروایا۔ اس کا پیٹنٹ نمبر 10, 10,701 تھا۔ جنوری میں امریکا میں پہلے کیس کے دریافت ہوتے ہی یہ پیٹنٹ ختم کردیا گیا۔ کورونا وائرس جسے امریکا کے ادارے The Centers for Disease Control and Prevention (CDC)نے 2019-nCoV کا نام دیا ہے ، سے بچاؤ کے لئے 18 اکتوبر 2019میں ہی نیویارک میں کمپیوٹر پر مشق کرلی گئی تھی۔ مذکورہ مشق کا انتظام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن ، جان ہوپکنز سینٹر فار ہیلتھ سیکوریٹی نے ورلڈ اکنامک فورم کے اشتراک سے کیا تھا۔ پہلے دبے دبے الفاظ میں سرگو شیاں کی جارہی تھیں اب کھلے عام اس پر تحفظات کااظہارکیاجارہاہے کہ کوروناوائرس دنیا میں بننے والے ایک نئے اکنامک بلاک کاایجنڈہ ہے؟ ابھی یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن پوری دنیا کو لاک ڈاؤن کر کے نیو ورلڈ آرڈر ، ڈیل آف دی سنچری ، ایجنڈا 2030 کے نفاذ کے علاوہ کون سے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں ، آہستہ آہستہ سب کی سمجھ آجائے گا سوشل میڈیا پر تو اس حوالے سے ایک طوفان آیاہواہے جتنے منہ اتنی باتیں موجودہ حالات کے تانے بانے کچھ یوں ہیں کہ آئل پرائس نامی جریدے کے مطابق اب اگر تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں اوپر بھی چلی جائیں تو امریکی کمپنی شیل کیلئے واپسی نا ممکن ہوگی ، شیل کو ختم کرنے کا کریڈٹ سعودیہ کو جاتا ہے ، تیل کی جنگ چھیڑ کر سعودیہ نے امریکی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ، تیل کی جنگ اسوقت تک جاری رہے گی ، جب تک امریکہ سے تیل کی بادشاہت کا تاج واپس نہیں لیا جاتا۔ یہ بھی شنیدہے کہ امریکہ اور سی آئی اے سے سعودی ولی عہدمحمّد بن سلمان نے تختہ الٹنے کی سازش کا بدلہ لے لیا اسی لئے مریکہ سعودیہ و دیگر عرب ممالک کے خلاف ( نو پیک ) بل سینیٹ سے پاس کروا چکا ہے ، جس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں چھیڑ چھاڑ کرنے پردیگر وجوہات کی بنا پر امریکہ ، عرب ممالک کا پیسہ ضبط کر سکتا ہے ، ان کے خلاف معاشی پابندیاں عائد کر سکتا ہے ، جو ممالک پابندی کے بعد انکے ساتھ کام کریں گے ان پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔۔۔ خیال رہے نو پیک بل 17ویں مرتبہ سعودیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ حالات یہ بتاتے ہیں کہ اب دنیا واضح طور پر دو دھڑوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے ۔ ابھی محمّد بن سلمان کو کشوگی کے حوالے سے بلیک میل کیا جائے گا ، اور بڑے طریقے ہیں۔۔۔ اگر محمّد بن سلمان بلیک میل نہیں ہوتا تو معاشی پابندی کی صورت میں سعودیہ نیو بلاک سے رجوع کرے گا ۔ امریکہ ، اسرائیل کی بینڈ بج جا ئے گی کیونکہ یہاں سب ممالک سعودیہ کو ویل کم کرنے کو تیار ہیں۔ ترکش نیوز پیپر کے مطابق امریکہ میں شدید بغاوت کے آثار پیدا ہو چکے ہیں ، لوگ تنگ آکر سڑکوں پر نکلنے والے ہیں ، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی ، کوروناوائرس کی وجہ سے حالات کا ذمے دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرایا جا رہا ہے ۔ متوقع بغاوت سے نمٹنے کیلئے امریکی افواج کو ہنگامی طور پر 27 شہروں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔ یہ اسرائیل کی طرف سے سزا ہے ، ٹرمپ کو افغانستان سے افواج کیوں نکالیں اسرائیل کی مرضی کے خلاف۔۔۔ امریکن عوام نے ٹرمپ کا اس حوالے سے ساتھ کیوں دیا۔ شاید لاک ڈاؤن ختم ہونے تک امریکہ کی بدمعاشی آخری سانسیں لے رہی ہو۔۔۔ 18 ماہ سے دو سال تک امریکہ کو اپنی معیشت لاک ڈاؤن کرنی پڑ سکتی ہے۔بین الاقوامی جرائد ریسرچ۔ آغا عاطف خان کا کہناہے امریکہ کا صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنے روایتی طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کی پشت پناہی پر چین پر جھوٹا الزام عائد کرے گا کہ ہمیں ووہان تک رسائی دی جائے ، تاکہ ہمارے انٹیلی جنس یونٹ پتہ چلا سکیں ، یہ وائرس کہاں سے آیا۔ لیبارٹریوں تک رسائی نہ دینے کی صورت میں انجام سنگین ہوگا ۔ اصل میں کوروناوائرس کا سارا چکر اسرائیل نے چین کے لئے ہی چلایا تھا ، ساری دنیا لاک ڈاؤن ہو چکی مگر چین نکل گیا ، یہ شکار کیسے نکلا۔۔۔ یہودی زائیونسٹ چین کو مزید نقصان پہنچانے کیلئے بائیو لاجیکل وار فیئر کا مزید جھٹکا دے سکتا ہے۔ در حقیقت چین کرونہ سے چھٹکارہ حاصل کرتے ہی ، معیشت تیزی سے بحال کر رہا ہے ، دنیا کرونہ ویکسین کے حوالے سے امریکہ کی طرف دیکھ رہی تھی ، چین نے دوا تیار کرلی ، دنیا میں اسوقت چین میڈیسن سالٹ ، را میٹریل ، میڈیکل ایکوئپمنٹ کا سب سے بڑا سپلائر ہے ، اج چینی ادویات و ریسرچ پر دنیا اعتماد کا اظہار کر رہی ہے ، چین نے عالمی لیڈر کی طرح کرونہ پر دنیا کو ہدایات دینا شروع کردی ہیں۔۔۔ اسرائیل گلوبل آرڈر تبدیل کرنے چلا تھا ، امریکہ سپر پاور کہلاتا تھا ، اب اسرائیل خود کو ڈکلئیر کرنے جا رہا تھا ، اسوقت دنیا آئیسولیشن میں ہے ، معیشتیں تباہ ہو رہی ہیں ، چین نکلا تو نکلا کیسے ؟ کوروناوائرس کی وجہ سے چین سپر پاور بننے کی طرف گامزن ہو چکا ، روس بھی ویکسین بنا چکا۔۔۔ چین کا لاک ڈاؤن سے نکلنے کا مطلب ، پاکستان بھی نکل گیا ، افغانستان بھی نکل گیا ، نیو بلاک پلان مکمل ، سی پیک ، گوادر ، ون بیلٹ ، ون روڈ پروجیکٹ مکمل۔۔۔ اسرائیل کے پاس سپر پاور کا سٹیٹس ملنے سے پہلے ختم۔۔۔ ٹرائیکا پینک میں۔۔۔ امریکہ کے ذریعے جھوٹے دعوے ، چین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔۔۔ نیو ورلڈ آرڈر ، ڈیل آف دی سنچری پلان کھڈے لین لگتا نظر آنا شروع ہو گیا ہے ، منحوس یہودی زائیونسٹ ، موساد ، ایلومیناتی کو۔۔۔ دوسری طرف افغان طالبان نے افغانستان میں داعیش کا صفایا شروع کر دیا ہے ، سینکڑوں داعیش اہلکاروں نے سرینڈر کر دیا ہے اس لئے ٹرائیکا کی حالت خراب ہے دوسری طرف لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں دنیا خاص طورپر غریب اور تیسری دنیا کے ممالک کے حالات بہت خراب ہونے والے ہیں۔ بہرحال بہت مشکل ہے اب زائیونسٹ کیلئے بہت ساری سپر پاورز کی موجودگی میں نیو ورلڈ آرڈر ، ایجنڈا 2030ء کا نفاذ ، ڈیل آف دی سنچری پلان کا نفاذ۔۔۔ آنیوالے چیلنجز بہت خطرناک ہو سکتے ہیں۔ الرٹ رہنا ہوگا اس لئے کہا جاسکتاہے کہ نئے اکنامک بلاک میں سعودی عرب،پاکستان اور چین کا کردار بڑا اہم ہوگا اگر ایسا ہوا تو امریکہ ان کے اتحادی ممالک اسرائیل،برطانیہ اور دیگرکانیو ورلڈ آرڈرکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
 

Sarwar Siddiqui
About the Author: Sarwar Siddiqui Read More Articles by Sarwar Siddiqui: 462 Articles with 398424 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.