کرونا۔خطرہ ایمان کو بھی جان کو بھی

 یہ توہم جانتے ہیں کہ کروناوائرس اس کائنات پربسنے والے انسانوں کے لئے پہلا یاآخری مرض یاوباء نہیں تاریخ انسانی کئی باراس قسم کی ہولناکیوں سے دوچارہوچکی ہے کروناسے قبل طاعون اور کوڑھ جیسی وباؤں کاسامنا بھی کرناپڑا آج کاانسان سمجھتاہے کہ ماضی کے مقابلے میں زیادہ ترقی ہوچکی ہے پرافسوس کے انسان نے جتنی ترقی کی ہے اُس میں عذاب الٰہی سے بچنے کاسامان نہ ہونے کے برابرہے اپنی ترقی پرنازکرنے والاانسان آج ایک ایسی مخلوق کے سامنے بے بس نظرآتاہے جسے انسانی آنکھ دیکھ تک نہیں سکتی جس کاوجود اس قدرچھوٹاہے کہ اسے محسوس بھی نہیں کیاجاسکتا آج دنیاکروناوائرس کی وباء کے باعث لاک ڈاؤن ہوچکی ہے جدھردیکھو ادھرہُوکاعالم ہے کہ نجانے کل کیاہوگا دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے تادم تحریر اطلاعات کے مطابق دنیابھرمیں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے دنیابھرمیں کروناوائرس سے متاثرہونے والوں میں سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 50 ہزارسے زیادہ ہے ترقی یافتہ امریکہ میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہے امریکہ میں کرونا وائرس کاشکارہوکر ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں برطانیہ بھی اس موذی وائرس سے محفوظ نہیں رہاعام لوگوں کے ساتھ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ان کے ہیلتھ سیکریٹری اور وزیر صحت کے جسم میں بھی کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے ابھی تک اٹلی میں کرونا وائرس کاشکاربننے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا سنٹرکی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 34 ہزار سے بڑھ چکی ہے ۔اٹلی - 10,779سپین - 6,803چین - 3038ایران - 2640فرانس - 2611امریکہ - 2493برطانیہ - 1228ہالینڈ - 772جرمنی - 541بلیجیئم - 431 جبکہ پاکستان میں بھی 1600سے زیادہ لوگ متاثرہوچکے ہیں اوردرجن کے قریب مریض جانبحق بھی ہوچکے ہیں دنیابھرکے حالات اس قدرسنجیدہ ہوچکے ہیں کہ آج دنیا کے ایک چوتھائی ممالک لاک ڈاؤن نافذ کرچکے ہیں جس تیزی اورشدت کے ساتھ کروناوائرس پھیل رہاہے اُس سے معلوم ہوتاہے کہ انسانیت کی بقاء کے لیے لڑی جانے والی جنگ میں کروناکوشکست دینے کے لیے انتہائی موثرمحتاط اورقابل عمل منصوبہ بندی ضروری ہے ایسی منصوبہ بندی جس پرعمل پیراہوکرکروناکے پھیلاؤکومکمل طورپرروکاجاسکے اورساتھ ہی ساتھ اس جنگ کے دوران انسانوں کوپیش آنے والی مشکلات کاتدارک بھی ممکن رہے ابھی تک کروناوائرس سے بچاؤکاواحدطریقہ یہی سامنے آیاہے کہ انسان میل ملاپ محدودکردیں اورجس قدرممکن ہوتنہائی اختیارکریں اشیاء خوردونوش ادویات بنانے اورفروخت کرنے والی فیکٹریوں کارخانوں بازاروں اوردکانوں کے علاوہ تمام مارکیٹیں بازار کارخانے اورفیکٹریاں بندہوچکی ہیں نسل نوکی تعلیم تربیت کاسلسلہ رک چکاہے سکول مدرسے اکیڈمیاں کالجز اوریونیورسٹیاں بند ہیں اس نازک وقت میں حکومتوں اورعوام الناس کے درمیان مضبوط رابطے اوراعتمادکی فضاء بحال رہناانتہائی ناگزیرہے تاکہ کروناوائرس کی وباء کامقابلہ بھی کیاجاسکے اورکوئی انسانی المیہ بھی رونمانہ ہوہمیں اس معاملہ پربے حدسنجیدگی کے ساتھ غورفکرکی ضرورت ہے کہ کروناکے خلاف جنگ طویل ہوئی تونظام زندگی کروناسے زیادہ لاک ڈاؤن سے متاثرہونے کاخدشہ ہے کروناوائرس کے خوف سے انسان خوف وہراس اورڈپریشن کاشکارہورہے ہیں چاہے کوئی کتناہی سمجھانے کی کوشش کرے انسان کااپنے اردگردکے ماحول وحالات سے متاثرہونالازم ہے آج ایک جراثیم نے انسان کواس قدرپریشان کردیاہے کہ کوئی مسیحانظرنہیں آتاڈاکٹرزحضرات اوراسپتالوں کادیگرعملہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے کرتے خوداس وائرس کاشکاربن رہے ہیں انسانیت اس قدربے بس ہوچکی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی مددگارمعلوم نہیں ہوتا اورہے بھی نہیں۔ترقی پزیراوروسائل کی کمی کے باوجود الحمدﷲ اس مشکل گھڑی میں کوئی قوم قدرِپرسکون ہے تووہ ہے مسلمان قوم اﷲ تعالیٰ کے سامنے سجدہ ریزہونے کی عادی قوم کے لیے کروناجیسی خطرناک وباء کے پھیلاؤسے بھی زیادہ پریشانی کاباعث خانہ کعبہ کے طواف کارک جانامسجد نبوی شریف کی بندش سمیت مساجد میں باجماعت نمازکی ادائیگی پرکہیں جزوی توکہیں مکمل پابندی بن رہی ہے عمربھرمسجد میں پنجگانہ نماز باجماعت اداکرنے والے نمازی کے دل کی کیفیت کوسمجھناکسی بھی اہل ایمان کے لیے مشکل نہیں کروناوائرس کاپھیلاؤروکنے کے لیے خانہ کعبہ اورمسجد نبوی شریف کابندہوجانا ملک بھر کی مساجدمیں باجماعت نمازکی ادائیگی پرپابندی نے نمازیوں کے دلوں پرجوظلم وستم ڈھائے ہیں یوں معلوم ہوتاہے کہ وہ موت کے خوف سے بھی شدید ہوتے جارہے ہیں یہ سچ ہے کہ کروناوائرس کاپھیلاؤروکنے کے سوادنیاکے پاس کوئی چارہ نہیں کروناوائرس کادنیاکے کسی ڈاکٹرزکے پاس کوئی علاج نہیں یہاں تک کہ زیادہ ممالک میں اس مرض کی تشخیص کاسامان بھی میسرنہیں ابھی تک اس موذی مرض پرقابوپانے والے واحد ملک چین نے بھی فقط احتیاطی تدابیراپناکراس وائرس کومزیدپھیلنے سے روکنے کی کامیاب کوشش کی ہے البتہ اس کاعلاج چین کے پاس بھی نہیں ہے سچ تویہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے عذاب کاسوائے مقبول توبہ کہ کوئی علاج ہوہی نہیں سکتا یعنی انسان کواﷲ رب العالمین کے سامنے جھکناہوگا خانہ کعبہ کواﷲ تعالیٰ کی پہلی عبادت گاہ کی حیثیت حاصل ہے جہاں طواف کاسلسلہ کبھی بندنہیں ہوتاہمارایمان ہے کہ آج بھی انسانوں پرپابندی ہے پرفرشتے اورجن خانہ کعبہ کے طواف میں مشغول ہیں سعودی حکومت کوتمام مسلم ممالک کے ساتھ مشاورت سے خانہ کعبہ اورمسجدنبوی شریف کی بندش ختم کرنے اور وہاں حاضری دینے والوں کوکروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے جامعہ منصوبہ بندی کرنی چاہیے مساجداﷲ تعالیٰ کی عبادت گاہیں ہیں جہاں صدیوں سے نمازی اپنے رب رحمٰن کی بارگاہ میں مسلسل سجدے کرتے چلے آرہے ہیں ہماراایمان ہے کہ مساجدہی اجتماعی توبہ کے لیے بہترین مقام ہیں لہٰذامساجد کی بندش کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان منصوبہ بندی کرے یہ حقیقت ہے کہ حکومت کے پاس ایسے وسائل موجودنہیں ہیں کہ ملک بھرکی مساجدمیں پانچ وقت نمازکے لئے آنے والے نمازیوں کے ٹیسٹ کرسکے لہٰذاحکومت مساجدکے امام حضرات اورمساجد انتظامیہ کے ساتھ مل کرجلدکوئی منصوبہ بندی کرے اورمساجدمیں باجماعت نمازکی بحالی اورتسلسل کے لئے عملی کوشش کی جائے تاکہ اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو ایسانہ ہو کہ مساجدبندکرکے ہم اﷲ تعالیٰ کے قہروغضب کومزیددعوت دے بیٹھیں جوکسی صورت قابل قبول نہیں کروناوائرس کے خلاف جنگ عارضی نہیں طویل معلوم ہوتی ہے جس کے لیے اپنے محدودوسائل میں رہتے ہوئے منصوبہ بندی ناگزیرہوچکی ہے کاروبارزندگی بھی زیادہ دیرتک بندرکھناممکن نہیں۔اﷲ تعالیٰ کی بلندوبالابارگاہ میں دُعاہے کہ ہمارے اﷲ رب العزت تیرااربوں کھربوں اوراس بھی بڑھ کر شکرہے تونے ہمیں اس مشکل وقت میں توفیق سجدہ توفیق توبہ عطافرمائی ہمارے اﷲ توہمیں صحت وتندرستی عطافرمائے تیری رضاہمیں بیمارکردے تیری رضا بیماری سے شفاء عطافرمادے تیرافضل تیری رضا تو ہمیں آزمائشوں میں مبتلاکردے وباؤں یاعذاب میں مبتلاکردے تیری رضا تو ہمیں کسی بیماری میں مبتلاکرکے موت دے یا بغیربیمارکیے اپنے پاس بلالے تیری رضا ہمارے اﷲ جو تیری رضا وہی ہماری رضا بس ہم سے راضی ہوجاہمیں معاف فرمادے ہماری توبہ قبول فرما ہماری غلطیوں ہمارے گناہوں سے درگزرفرما ہمارے اﷲ سبحانہ وتعالیٰ تجھے تیری لامحدودرحمت کاواستہ ہماراخاتمہ ایمان پرفرما(آمین)
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564615 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.