تحریر: مہک سہیل،کراچی
کورونا وائرس سے پریشان دنیا اس وقت اس کا علاج دھونڈنے میں مصروف ہیں 2019
نوول کورونا وائرس بظاہر چین کے شہر ووہان کی ہوانان سی فوڈ ہول سیل مارکیٹ
سے پھیلنا شروع ہوا ے۔ چینی مرکز برائے بیماریوں کے کنٹرول اور تدارک نے
تصدیق کی کہ ووہان میں واقع سمندری غذا کی ہول سیل مارکیٹ میں اس وائرس کی
ابتدا ہوئی جہاں زندہ بھیڑیے، کتے، لومڑیاں، چوہے اور مور سمیت دیگر جانور
فروخت ہوتے تھے اس مرض ظاہر ہونے سے پہلے کی علامات ایک سے 14 دن تک ظاہر
نہیں ہوتیں اور اس وقت تک مریض خود کو صحت مند سمجھتا ہے، اس حوالے سے
سائنسدانوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایسا ممکن ہے اور چین میں ایک خاتون نے
اسی طرح اپنے 5 رشتے داروں کو بھی وائرس کا شکار کیا یہی بات اس وائرس کی
پھیلنے کی وجہ بنی۔اس لیے دنیا میں ایک چوتھائی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ
ہوچکا ہے جس میں کئی حکومتوں نے تمام کاروبار بند اور صرف ضروری اشیا کی
دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے پوری دنیا کا ناطہ جیسے کٹ گیا ہے پوری
دنیا میں 677,622 کیسس رپورٹ ہوئے جبکہ 31,750 افراد کو اس وائرس نے موت کی
وادی میں سْلادیا ہے ایک لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں کورونا
وائرس سے بڑھتی ہلاکتوں کی وجہ سے پہلا معاشی دھچکا اسٹاک مارکیٹس کو لگا۔
سرمایہ کاروں کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں یہ وبائی مرض چین سمیت دنیا
کی معیشت کو ہی نہ نگل جائے۔لاک ڈاؤن کی اِس صورتحال میں ہونے والے معاشی
نقصان کو مدِنظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی جانب سے شرح سود میں ڈیڑھ
فیصد کمی کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے گھبراہٹ میں پاکستان سے اپنا
پیسہ نکالنا شروع کر دیا ہے جس سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہوا اور
ڈالر ریکارڈ 7.40روپے مہنگا ہوکر 166.15روپے کا ہو گیا ساتھ ہی اسٹاکس
مارکیٹس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں ایندھن کی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہونا
شروع ہوگئے ہیں۔دنیا بھر کے مختلف ممالک کورونا وائرس کی عالمی وبا سے
متعلق اعداد و شمار جاری کر رہے ہیں پوری دنیا میں سالانہ ایک لاکھ وینٹی
لیٹرز بنائے جاتے ہیں۔ایسے افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے یعنی
بزرگ یا ایچ آئی وی۔ ایڈز کے مریض وغیرہ، ان میں یہ وائرس نظام تنفس کے
سنگین امراض کا باعث بنتے ہیں حالات اتنے سنگین ہیں کہ دنیا بھر میں
وینٹیلیٹرز کی کمی پڑ گئی ہے اس مشین کو بنانے کہ لیے پرزے دنیا بھر سے آتے
ہیں اس لیے برآمدات کی بندش ان کی پیداوار میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔امریکی صدر
ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ کورونا چینی وائرس ہے جبکہ چین نے الزام کو
پلٹا دیا ہے کہ یہ امریکہ کی سازش ہے اس وقت امریکہ کورونا وائرس کے
متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے پاکستان میں بھی
اس وائرس کا پہلا کیس ایک نوجوان میں رپورٹ ہوا اور اس کے بعد جیسے تانتا
بن گیا ایک کے بعد ایک کیسس کی تعداد بڑھنے لگی صورتِ حال کے پیشِ نظر دیگر
ملکوں کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا اس وقت یہاں کورونا
وائرس سے سب سے متاثرہ صوبے پنجاب میں کووڈ-19 کے نئے مریض سامنے آنے کے
بعد پاکستان کے کسی ایک صوبے میں مریضوں کی تعداد پہلی مرتبہ 500 سے بڑھ
گئی ہے سنگین کیسز ایسے لوگوں کے سامنے آئے جن کی عمر زیادہ تھی یا وہ پہلے
ہی کسی مرض کا شکار تھے وائرس کی سب سے عام ابتدائی علامت بخار ہے جو تحقیق
میں شامل 99 فیصد مریضوں میں دیکھنے میں آئی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواہوں اور ٹوٹکوں پر دھیان مت دیں اور صرف
عالمی ادارہ صحت اور مقامی صحت حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل
کریں عالمی ادارہ صحت نے لوگوں کو اپنے تحفظ کے حوالے سے متعدد اقدامات کا
مشورہ دیا ہے تاکہ اس سے بچ سکیں جبکہ کورونا وائرس کے سر اٹھانے کے بعد سے
مختلف ممالک کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں مختلف ٹوٹکے اپنائے جا رہے
ہیں جس سے کئی اموات واقع ہوچکی ہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وزیراعظم
عمران خان کی جانب سے بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے اس وقت
میڈیکل کا عملہ سب سے زیادہ خطرے میں ہے چنانچہ سرکاری اسپتالوں میں کام
کرنے والے تمام عملے کو مکمل کٹس مہیا کی جائیں کورونا وائرس کے خطرے کے
پیشِ نظر حکومتِ پاکستان کی حکمتِ عملی بہت کارآمد ثابت ہوئی اور قابلِ فخر
بھی ہے اس مشکل وقت میں پوری قوم کو ہی نہیں پوری دنیا کو دعا کی ضرورت ہے
کیونکہ جب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوتا تب تک میل جول کی کڑی کو کاٹنا ہی
اس مرض سے بچاؤ کا طریقا ہے کیونکہ آئندہ چند ہفتے کورونا وائرس کے حوالے
سے دنیا بھر کے لیے خطرناک ہیں۔ |