دل کو تڑپا دینے والی دعا

میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٢٣ مارچ ٢٠٢٠ سے گھر میں ہی تھا اور خبروں میں اس سے ہونے والی اموات کے بارے میں سن سن کر کافی پریشان تھا اور سوچ رہا تھا کہ یہ مصیبت کب دوو ہو گی اسی دوران موبائل فون پر ایک بزرگ کی مندرجہ ذیل دعا سننے کو ملی اور دل کو بڑی تسلی ہوئی

"اے رب کریم ہم آپ کے عاجز مسکین بندے ہیں- ہمارے گناہوں کو معاف فرما دیجئے- خطاؤں سے دار گزر فرما دیجئے- عیبوں کی پردہ پوشی فرما دیجئے - پروردگار ہماری جسمانی اور روحانی بیماریوں کو دور فرما دیجئے - الله ہماری مشکلات کو آسان فرما - ہمیں مصیبتوں سے محفوظ فرما - پروردگار عالم ہمارے گناھوں کو معاف فرما - خطاؤں سے در گزر فرما - اے رب کریم آپ رؤف اور رحیم ہیں آپ حنان ہیں منان ہیں - الله آپ ہم پر رحمت کی نظر فرما دیجئے - ہمارے گناھوں کو معاف فرما دیجئے - الله ہمیں یہ جو موجودہ حالات کی پریشانیاں ہیں ان سے بچا لیجئے - اے الله اس وقت پوری امت مسلمہ پریشان ھے - اے الله سب لوگ اپنے گھروں میں پریشان ھیں- میرے مالک ہم پر رحمت کی نظر فرمائیے - اے الله ہم آپکی عظمت کو مانتے ہیں اے الله آپ بہت بڑے ھیں ہمارے اندازوں سے اور سوچ سے بھی زیادہ بڑے ھیں - اے الله آپ ہمیں اپنی ناراضگی سے بچا لیجئے - اے الله مہربانی کا معاملہ فرمائیے - اے الله ہم اقراری مجرم ہیں ہم معافی کی درخواست کرتے ہیں ہمارے گناھوں کو معاف کر دیجئے - اے الله ہماری مثال اس بچے کی طرح ہے جو اپنے کپڑوں کو نجاست سے گندہ کر بیٹھتا ہے تو جس کے پاس بھی جاتا ہے ہر بندہ ناک چڑھاتا ہے کہتا ہے بو آ رہی ہے چلے جاؤ یہاں سے چلے جاؤ ہر طرف سے نفرت آمیز نگاہیں دیکھ کر بالآخر وہ بھاگ کر ماں کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ امی ہر کوئی مجھ سے نفرت کرتا ہے آپ مجھ سے نفرت نہ کیجئے آپ مجھے پاک کر دیجئیے صاف کر دیجئیے - ماں اپنے بچے کو نادان سمجھتے ھوے معاف کر دیتی ہے غصہ نہیں کرتی اس کو نہلا دیتی ہے صاف کر کے خوشبو لگا کر اچھے کپڑے پہنا دیتی ہے - اب ہر کوئی اس بچے کو سینے سے لگا لیتا ہے اے الله ہم سے یہ معاملات نہیں سنبھل رہے اے الله آپ ان کو سنبھال دیجئے اے الله یہ جو کچھ ہو رہا ہے قصور تو ہمارا اپنا ہی ہے مگر آپ ہمیں معافی دے دیجیے - اے الله اپنے پیارے حبیب کے صدقے میں رحمت کی نظر فرما دیجئیے - اے الله ہمارے گناہوں کو نہ دیکھئیے بلکہ اپنے محبوب پاک محمّد رسول اللہ کے روضہ انور کو دیکھ لیجئیے - ان کی امّت کے بارے میں راتوں کو مانگی ہوئی دعاؤں کو دیکھ لیجئیے اور ہم پر احسان فرما دیجئیے -اے الله ہمیں کورونا وائرس کے شر سے بچا لیجئیےآمین

 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 42 Articles with 89420 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.