کرونا اور سیاست کا رونا

آج کل جہاں ایک طرف کرونا کا رونا رویا جارہا ہے وہی پر ایک اور چیز کا رونا بھی رویا جارہا ہے اور وہ چیز ہے سییاست۔ سیاست ایک کھیل ہے ایک ایسا کھیل جسمیں انے والے ہر شخص کو صرف ہار اور جیت کی پڑی ہوتی ہے چاہے پھر وقت اور حالات خراب کیوں نا ہو۔جس طرح اجکل کرونا جیسی مہلک وباء نے تہلکا مچایا ہوا ہے۔ہزاروں لوگ جان سے جاچکے ہیں اور لاکھوں اس میں مبتلاء ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے سیاستدان ملک کی سچی خیرخواہی کے بجاۓ پواینٹ سکورنگ پر لگے ہوۓ ہیں کے کس طرح ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی حمایت حاصل کی جاۓ اور مستقبل میں ذیادہ سے ذیادہ لوگ ہمارے حمایت میں ہو اور ووٹ دیں۔ ہر کوئ جھوٹی ہمدردی دکھاکر لوگوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ایک دوسرے پر تنقید کی جارہی ہے اور طنز کی تیر چلاۓ جارہے ہیں۔آپس میں نااتفاقی اور عداوت ہیں۔حکومت کچھ کرنا چاہے تو پارٹیاں ساتھ نہیں دیتی اور پارٹیاں کچھ کرنا چاہے تو حکومت۔اس طرح کے حالات میں بس عوام پس کر رہ جاتی ہے۔بغاوتیں سر اٹھاتی اور سازشیں جنم لیتی ہیں۔بحران اجاتے ہیں اور ملک تباہ وبرباد ہوجاتا ہے۔ہمیں اس وقت ملک کو ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں دینا چاہے جو بااختیار ہو سوجھ بوجھ رکھتا ہو اور صحیح فیصلہ کرسکتا ہو جوکے ہمارے وزیراعضم ہے۔ہمیں ان پر یقین کرنا چاہیں کیونکہ وہ ہمارا رہنما ہے ۔وہ جو کریں گے ملک کی بھلائ کیلۓ کریں گے۔ان سے قیامت کے دن اپنے رعایا کے بارے میں پوچھا جاۓگا اور وہ ے جانتا ہے اسلۓ ہمیں چاہیں کے اپنے وزیراعظم پر یقین کریں اور ان کا ساتھ دیں تاکہ ہم اس وباء سے لڑسکیں اور نکل سکیں۔
 

Nadia hayat
About the Author: Nadia hayat Read More Articles by Nadia hayat: 4 Articles with 3331 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.