شانِ افضل ُالبشر بعدَ الانبیائ
بزبانِ علیُ المرُتضیٰ شیرِ خدا
صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ ساری امت سے افضل و اعلیٰ ہے اب قیامت تک کوئی
کتنی ہی عبادت کرے مگر وہ کسی صحابی کے مقام کو نہیں پہنچ سکتا یوں تو سارے
صحابہ آسمان ہدایت کے ستارے ہیں مگر ان سب سے افضل مخزن تصدیق کے گوہر ،آفتاب
صبح ایمان حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں امام الصحابہ حضرت ابوبکر
صدیق رضی اللہ عنہ کے برابر کون ہو سکتا ہے جنہوں نے مردوں میں سب سے پہلے
ایمان قبول کیا پھر تبلیغ میں حائل مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا
سفر ہجرت میں حضور ﷺ کی معیت نصیب ہوئی اور اسی وجہ سے یار غار کے لقب سے
معروف ہوئے باذن اللہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ سے صدیق کا خطاب ملا اور عشرہ
مبشرہ میں بھی ہیں اور خلافت بلا فصل کا تاج آپ رضی اللہ عنہ کے سر سجا اور
انہی سعادتوں اور فضیلتوں کی وجہ سے اھل سنت کا یہ اجماعی عقیدہ ہے کہ حضرت
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ انبیاءو رسل کے بعد ساری امت سے افضل ہیں -
قرآن مجید کی کئی آیات اور سرکار دوعالم ﷺ کی بیسوں احادیث طیبہ سے یہ
عقیدہ ثابت ہے -
عبدالرزاق صاحب مصنف جیسے جلیل القدر محدث فرماتے ہیں کہ (الصواعق المحرقہ
میں امام ابن حجر عسقلانی اور غایة التحقیق میں امام احمد رضاخان بریلوی نے
نقل کیا ہے)کہ مجھے یہ گناہ کیا تھوڑا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ سے محبت کروں
اور علی رضی اللہ عنہ کا خلاف کروں یعنی میں سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی
اللہ عنہ سے محبت کا دعویٰ کروں اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بارے
میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اقوال کی مخالفت کروں؟
مزاج دان رسالت ،غمخوار نبوت ، مصدق اول ،یار غار ومزار خلیفہء اول امیر
المومنین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت قرآن سے ثابت ہے جو نص
قطعی ہے اور اس کا انکار کفر ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں
آیات ربانی نازل ہوئیں ان کی تفسیر شیر خدا، باب مدینة العلم ،فاتح خیبر
حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی زبانی ملاحظہ فرمائیں-
ارشاد ربانی ہے
والذی جاءبالصدق وصدق بہ اولئک ھم المتقون
اس آیت کی تشریح میں باب مدینة الحکمت ، شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ رضی
اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
٬٬والذی جاءبالحق محمد وصدق بہ ابو بکر الصدیق ،،
(تاریخ دمشق ،ص ۲۲۲ مطبوعہ دار الاحیاءبیروت)(تاریخ الخلفاء،ص ۹۴ مطبوعہ
انتشارات الشریف)
فرمایا کہ ٬٬ جو حق لے کر آئے ہیں وہ حضرت محمد ﷺ ہیں اور جو تصدیق کرنے
والے ہیں وہ حضرت ابوبکر الصدیق ہیں -
اب جن کو حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ خود صدیق کہہ رہے ہیں تو انکی
خلافت و صداقت پر شک کرنے والے اپنا انجام خود سوچ لیں۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تو وہ ہیں کہ جن کے بارے میں آقا کریم ﷺ نے
فرمایا تھا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی محبت اور شکر تمام امت پر واجب ہے-
(تاریخ الخلفاءص ۶۸مطبوعہ شبیر برادرز)
حضرت حکیم بن سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت علی ر ضی اﷲ تعالیٰ عنہ
نے کئی بار قسم اٹھا کر یہ فرمایا کہ
انزل اللہ اسم ابی بکر عن السماءالصدیق
اللہ تعالیٰ نے حضرت ابوبکر کانام آسمان سے صدیق نازل کیا ہے
(تاریخ الخلفاءص ۷۴ مطبوعہ انتشارات الشریف)
جاری ہے |