نہ چلنے والی فلمیں

image
 
جب کسی فلم کو مشہور کرانا ہو تو اُس پر پابندی لگا دیں یا اُس کو سینسر بورڈ میں ہی روک لیں۔ کھڑکی توڑ ہجوم کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔
 
فلم یا کسی کمپنی کی مشہوری کے لیے اسے متنازع بنا دیا جائے تو یقین مانیں کہ کبھی نہ چلنے والی کمپنیاں بھی دوڑنے لگتی ہیں۔
 
وطن عزیز میں بھی چند فلموں اور ٹیپوں کا دور دورہ ہے۔
 
ٹیپ چلتی ہے اور رُک جاتی ہے، اگلے سیکوئل کا انتظار شروع ہو جا تا ہے، ایک فلم اترتی نہیں کہ مملکت میں نئی فلم کا ٹریلر چل پڑتا ہے۔
 
فلم کا سکرپٹ کیسا ہے، کہانی جاندار ہے یا نہیں، موسیقی کیسی ہے اور فلم میں کتنا انگریزی والا ’فیٹ‘ ڈالنا ہے یہ سب بڑے ہی سلیقے سے ہو رہا ہے اور جناب فلمیں مقبول ہوتی چلی جا رہی ہیں۔
 
کچھ فلمیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور کچھ کی تیاری ہے۔ وہ منظر عام پر آئیں گی یا نہیں واللہ علم مگر یہ تو طے ہے کہ نظام نہ چلنے والی فلموں پر کھڑا ہے۔
 
فلم انڈسٹری کی سب سے بڑی اور اہم فلم کا سپانسر بھی سب سے جاندار ہوتا ہے۔
 
انڈسٹری میں کس ہیرو یا ہیروئن کو کب اور کہاں کتنا وقت دینا ہے سب اُس کے ہاتھ میں ہے۔
 
تمام کردار وقت پر آتے ہیں دو بول بول کر نکل جاتے ہیں۔ ہدایتکار اور پروڈیوسر فلموں کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
 
image
 
پردے کے منظر پر سرکتے کردار پل دو پل کی شہرت کو اپنے نصیب کی آوری سمجھتے ہیں اور یوں یہ کہانی چلتی رہتی ہے۔
 
اب آپ اندازہ لگا لیں کہ آج کل منظر عام پر آنے والی فلمیں کس کی پروڈکشن ہیں اور اُن کے منظر عام پر آنے سے فائدہ کس کا ہے؟
 
ہدایتکار کی بہترین پیش کش سے نصیب آوری کس کی ہو گی؟ کردار مگر بہت تیزی سے بدلیں گے۔ سکرین پر نظریں جمائے رکھیے کیونکہ پکچر ابھی باقی ہے۔
 
 
Partner Content: BBC Urdu
عاصمہ شیرازی
About the Author: عاصمہ شیرازی Read More Articles by عاصمہ شیرازی: 20 Articles with 38197 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.