8 بیماریاں جن کی تشخیص آنکھوں سے ہوتی ہے

8 بیماریاں جن کی تشخیص آنکھوں سے ہوتی ہے

8 بیماریاں جن کی تشخیص آنکھوں سے ہوتی ہے


انسانی آنکھ قدرت کا انمول تحفہ ہے یہ کانوں کے بعد انسانی روح تک رسائی کا دوسرا راستہ ہے جس سے دیکھنے کے بعد انسانی دماغ کسی چیز کو پسند کر کے اپنے اندر رکھ لیتا ہے اور اسی آنکھ سے دیکھنے کے بعد کسی کو نا پسند کر کے باہر نکال دیتا ہے، اہل علم آنکھ دیکھ کر جان جاتے ہیں کہ کہی جانے والی بات سچی ہے یا جھوٹی ہے اور اہل علم طبیب آنکھ دیکھ کر بیماری کی تشخیص بھی کر دیتے ہیں۔

بیشک آنکھ ہمیں انسانوں کے بارے میں بہت کُچھ بتاتی ہے اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اہل علم طبیب حضرات آنکھ کا مشاہدہ کر کے بیماریوں کی تشخیص کیسے کرتے ہیں ۔

آنکھ کے پپوٹے کا دانا یا پھنسی

اگر آپ کی آنکھ کے پپوٹے پر دانہ یا پھنسی کبھی بنا ہو تو آپ جانتے ہوں گے کہ یہ پھنسی انتہائی تکلیف دہ اور بد سکونی کا باعث ہوتی ہے، آنکھ کے پپوٹے کا یہ دانہ جیسے Sty بھی کہتے ہیں عام طور پر سیباسیس گلانڈ میں بلاکج کی وجہ سے پیدا ہوتاہے اور چند دن بعد خود ہی ختم ہو جاتا ہے مگر اگر یہ ختم نہیں ہو رہا اور زیادہ تکلیف دے رہا ہے یا یہ اکثر نمودار ہونے لگ گیا ہے اور بہت زیادہ دیر تک موجود رہتا ہے اور ایک ہی جگہ پر بار بار نمودار ہو رہا ہے تو یہ نشانی ہے سیباسیس گلانڈ کے سرطان کی، اگر آپ کی آنکھ پر یہ دانا بار بار نکل رہا ہے تو یہ وقت ہے کہ آپ فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
آنکھ کے ابرو کے بال گرنا
Day 37 - Still Kicking

آنکھ کی بھنووں کے بال گرنے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں عام طور پر عُمر کا بڑھنا، اچھی خوراک نہ لینا اور پریشانی وغیرہ شامل ہیں، بال جھڑ کی بیماری بھی جس میں کسی ایک سپاٹ پر بال اُڑ جاتے ہیں بھنووں کے بال گرنے کی وجہ ہو سکتی ہے۔

ابرو کے بال گرنے کی ایک خطرناک وجہ hypothyroidism بھی ہے جو کے ایک ہارمون Thyroid کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور اس ہارمون کی خرابی کی صورت میں آہستہ آہستہ سارے بال گر جاتے ہیں، اگر آپ کی ابرو اور سر کے بال گر رہے ہیں اور باریک ہو گئے ہیں تو یہ وجہ ہو سکتی ہے Thyroid Gland میں خرابی کی ، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کر کے Thyroid Gland کا معائنہ کروائیں۔

آنکھ کا دھندلا دیکھنا
Blurred Vision

یہ آجکل کی عام بیماری ہے جو زیادہ دیر کمپیوٹر استعمال کرنے یا موبائل فون کی سکرین کو زیادہ دیر دیکھنے اور موبائل فون پر کتاب پڑھنے کی صورت میں عام طور پر پیدا ہو جاتی ہے، اس بیماری کی ڈیجیٹل آئی سٹرین اور ڈرائی آئی سینڈرم کہتے ہیں، اگر آپ ایسی کوئی کیفیت محسوس کر رہے ہیں تو جلد سے جلد ڈاکٹر سے رابطہ کریں کیوں کے زیادہ دیر اس بیماری کا رہنا آنکھ کی دیگر بڑی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بن سکتا ہے۔

بالائینڈ سپاٹ
نظر کے کسی ایک حصے میں بلائینڈ سپاٹ پیدا ہونا یعنی پُورے ویژن میں کوئی ایک جگہ دیکھائی نہ دینا یا ایک جگہ کا زیادہ چمکدار ہوکر نظر سے اوجھل ہوجانا یا نظر میں لائنیں دیکھائی دینا اور ڈاٹس دیکھائی دینا اور اسکے ساتھ درد شقیقہ کا پیدا ہونا آلارم ہے کہ فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے اور اُسے ساری بات بتائی جائے۔

آنکھ میں ابھار

اگر آپ کو دیکھنے کے لیے آنکھ کو بار بار ملنا پڑتا ہے اور ملنے سےیا پوری آنکھیں کھولنے سے آنکھ کا ویژن ٹھیک ہوجاتا ہے یا آپ آنکھ سوجی سوجی محسوس کرتے ہیں تو یہ نشانی ہے Thyroid کی خرابی کی جسکا مطلب ہے کہ Thyroid اوور ایکٹیو ہے، ایسی صورت میں عام طور پر آنکھ بند کرنے میں بھی دشواری پیش آتی ہے چنانچہ اگر آپ ایسا محسوس کر رہے ہیں تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ بیماری کی جلد تشخیص ہو سکے۔
پیلی آنکھیں

ہم عام طور پر روزانہ شیشہ دیکھتے ہیں اور اگر آنکھوں کا رنگ پیلا ہوجائے تو ہم فوراً اس سے آگاہ ہو جاتے ہیں، آنکھوں کا یہ پیلا رنگ چھوٹے بچوں اور بڑوں دونوں میں رونما ہو سکتا ہے اور یہ نشانی ہے یرقان کی اس کے علاوہ پتے اور پتے کی نالیوں میں خرابی کی صورت میں بھی آنکھوں کا رنگ پیلا ہو جاتا ہے، ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔
ذیابطیس اور کلاؤڈی ویژن
Person's Hand Touching Wall

شوگر جب زیادہ عرصہ کنٹرول سے باہر رہتی ہے تو یہ آنکھوں کو بہت متاثر کرتی ہے اور اس سے آنکھوں کو خون سپلائی کرنے والی نالیاں پھٹ سکتی ہے اور اگر شوگر آنکھوں کو خون سپلائی کرنے والی نالیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے تو آپ آنکھ کے سامنے سفید بادل بننا شروع ہوجاتے ہیں اور دیکھائی دینا بند ہوجاتا ہے ایسی صورت میں فوراً شوگر پر توجہ دیں اور اسے کسی صورت کنٹرول سے باہر مت جانیں دیں اور ڈاکٹر سے نظر کا معائنہ کروائیں کیوں کے یہ بیماری آنکھوں میں موتیے کی بیماری کو بھی دعوت دیتی ہے اور خطرناک ہے۔

چیزوں کا دو دو دیکھائی دینا، دھندلا پن، یا کلاؤڈی پن

نظر میں کسی بھی قسم کی اس طرح کی خرابی آلارم ہے کے کوئی خطرناک بیماری پیدا ہو رہی ہے اور ایسی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور اپنا چیک اپ کروائیں کیونکہ صحت ہزار نعمت ہے اور آنکھوں کی بیماری انسان کو اپاہج کر دیتی ہے۔

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Nasir Khan
About the Author: Nasir Khan Read More Articles by Nasir Khan: 2 Articles with 3309 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.