کامیابی کی کنجی

میرے نانا کی وفات میری پیدائش سے کافی عرصے پہلے ھوھی۔میری والدہ صاحبہ اکثر انکا تزکرہ کرتی ھیں کہ میرے نانا بہت بہادر انسان تھے۔۔اور اپنے علاقے کی مشہور شخصیت تھے۔۔فرماتی ھیں کہ وہ کہا کرتے تھے کہ زندگی میں اگر کامیاب ھونا ھے تو لوگوں کی پرواہ مت کرنا۔۔اگر دنیا تمہارے مخالف ھے تو یہ تمہارے لیے سب سے بہترین بات ھے۔تم اکیلے جدوجہد کرو گے محنت کرو گے تو کامیابی سے ہمکنار ھو گے۔۔دنیا یا لوگوں کا اس میں کوھی عمل دخل نہیں۔۔لوگ تو یہی چاہتے ھیں کہ کوھی ہم سے آگے نا بڑھے۔۔تم دنیا کی فکر نا کرنا۔۔۔ایک دن آے گا یہی دنیا ہمارے قدم چومے گی۔

ہماری نوجوان نسل نے خود کو دنیا کے موافق ڈھال لیا ھے۔دنیا جو بھی کہے گی اس پہ من و عن عمل کیا جاے گا۔۔لوگ کہیں گے چھلانگ لگا لو ہم چھلانگ لگانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔۔لیکن اگر ہم اسی طرح دنیا کی ھی سنتے رھے تو بہت پیچھے رہ جاھیں گے۔۔اگر اس معاشرے میں اور اکیسویں صدی کے اس دور میں کامیاب ھونا ھے تو بنا کسی کی پروا کیے اپنے مقصد اور حصول کے لیے علم کو بلند رکھنا ھے۔۔اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب وھی لوگ جو آپ کی مخالفت میں آپ کے روبرو کھڑے تھے وھی لوگ آپ کے روبرو کھڑے ھوں گے۔
 

اسامہ خان
About the Author: اسامہ خان Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.