27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن جب بھارت نے وادی
کشمیر میں اپنی فوجی دستے بھیج کر اپنا تسلط قائم کیا بھارت نے کشمیریوں پر
ظلم وستم ڈھا کر وادی کے ایک بڑے حصے پرگزشتہ 73سال سے قبضہ کررکھا ہے
،27اکتوبر کو ہر سال کشمیری،اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں
استصواب رائے کا وعدہ پورا کرنے کی یاد دلاتے ہیں، 5 اگست 2019میں بھارت کی
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے
آئین کے آرٹیکل 370اور 35اے کوختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو یونین
ٹیریٹری بنا کر زبردستی بھارت کا حصہ بنا دیاگزشتہ سال5 اگست 2019 کو بھارت
نے آرٹیکل 370کو منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حریت پسند گروپوں
کو عملی طور پر کچلنے کی حکمت عملی اپنائی،ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر
میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سال 1988سے اب تک مجموعی طور پر40768
کشمیریوں کو شہید کیا گیا جن میں 25203حریت پسند اور 15147عام شہری شامل
ہیں ان میں 1988سے 2000تک 12396حریت پسنداور 10310عام شہری شہید
ہوئے۔1988سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں6994سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے،مقبوضہ
کشمیر میں 2000سے اب تک بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی کاروائیوں میں 110185
افراد زخمی ہوئے، 4847 عورتیں بیوہ ہوئیں، 11560بچے یتیم ہوئے،11075مکانات
یا دوسرے تعمیراتی سٹرکچر کو نقصان پہنچایا گیاجبکہ خواتین کی بے حرمتی کی
گئی ،رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں121واقعات
میں229کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ
میں 13، اپریل میں 33 ،مئی میں 16،جون میں 51، جولائی میں 24، اگست میں 20،
ستمبر میں 20 اور اکتوبر میں 18کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 49فورسز
اہلکار ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے151واقعات
ریکارڈ کئے گئے،امسال دھماکوں کے 31واقعات میں30شہریوں اور ایک سیکورٹی
اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ22سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے ،سال 2020میں119مختلف
واقعات میں 248افراد کو گرفتار کیا گیا،رپورٹ کے مطابق 16جولائی 2016کو
برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج نے پیلیٹ گنز سے عوام کو نشانہ
بنانے کی حکمت عملی اختیار کی اس وقت سے اب تک چھروں سے زخمی افراد کی
تعداد10120ہے جبکہ75کشمیری مکمل طور پر بصارت سے محروم ہوگئے ہیں ،198ایک
آنکھ کی بصارت سے محروم ہوئے، اور1000کی بصارت ضائع ہونے کے قریب
ہے،1800افراد کی بصارت کو جزوی نقصان پہنچا،رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر
میں اب تک کئی علاقوں میں بھارتی افواج نے کشمیریوں کا قتل عام کیا، سوپور،
ہندوارہ، کپواڑہ، گاوکدل ہو یا دیگر دل گداز واقعات ہوں، ہر جگہ بھارت کی
قابض افواج نے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر
میں قتل عام کے تقریبا35واقعات میں 643افراد بہیمانہ طریقے سے شہید کئے
گئے،پاکستان اور آزاد کشمیر میں 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے
لئے یوم سیاہ منایا جاتا ہے، واک ، سیمینارز،سمپوزیم خاص طور پرمیڈیا کے
زریعے دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کی پانچ بڑی
طاقتوں کے حکمرانوں کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم وبربریت کے بارے
آگاہ کرنے کے ساتھ اس بات کا مطالبہ کیا جاتا ہے کہ کشمیرکے مسئلہ کو اقوام
متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے ، اور نہتے کشمیری مسلمانوں پر
بھارتی فوج کے ظلم و تشدد کو روکا جائے ٭
|