عظیم قائد = قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ...

پیارے پاکستانی بھائیو۔۔۔
میں ایک بات آپ سب احباب سے کہنا چاہتا ھوں بہت سادہ سی بات ھے
چاند پر تھوک پھیکنے والے کا چہرہ اپنی ھی غلاظت سے گندہ ھو جاتا ھے
جب میرے عظیم قائد کو پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے کا فریضہ سونپا گیا
اس وقت میرے محترم عظیم قائد کی وکالت کی فیس اتنی تھی کہ آپ اور میں تصور نہیں کر سکتے ۔۔اس وقت انگریزی تعلیم تو دور کی بات ھے ھمارے خطے میں تعلیم حاصل کرنا بہت مشکل تھا
پھر اللہ کریم نے ہمہیں قائد عطا فرمایا
اور ایسا عظیم قائد دیا کہ جس کی تعلیم نے انگریزوں اور ہندوؤں کی سازشوں کو ھمارے سامنے کھول کر رکھ دیا اور وہ باتیں اور سازشیں جو سادہ لوح مسلمان نہیں سمجھ سکتے تھے ان کو آسانی سے سمجھ آ گئی
اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی سال انہوں نے ہماری آزادی کے لیے وقف کر دیے۔۔انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ یہاں مسلمان کا جینا دوبھر ہو جائے گا پھر آپ نے دو قومی نظریہ پر مسلمانوں کو بریف کیا
جس کی سچائی کی واضع مثال آج انڈیامیں مسلمانوں کا جو حال ھو رھا ھے آپ کے سامنے ھے
میرے عظیم قائد کو اللہ پاک نے اسلام کا قلعہ پاکستان بنانے کیلئے ھی پیدا فرمایا تھا
ان کے فرمودات آج بھی اس بات کے گواہ ھیں کہ وہ اسلام کی تعلیمات پر کتنا زور دیتے تھے
انگریز کہتا تھا کہ کاش ہمہیں پتا ھوتا کہ ان کی زندگی مختصر ھے تو ھم اپنے فیصلے کو موخر کر دیتے
پیارے پاکستانی بھائیو جس آزاد فضا میں آپ سانس لے رھے ھو اس کے پیچھے ھمارے عظیم شہداء کی قربانیاں ھیں جن کو ھم بد قسمتی سے بھول گئے ہیں
کون کہتا ھے کہ میرا قائد سیکولر تھا ارے نادانو کوئی ھوش کے ناخن لو
میرا قائد تو چاھتا تھا کہ اس ملک کو خلافت راشدہ جیسی طرز پر چلایا جائے اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔
میرے بھائیو کیوں بھول گئے ھو کہ میرے قائد نے تو اپنے لئے کوئی ڈیمانڈ ھی نہیں رکھی تھی
بھلا سوچو ایسی قربانی کوئی دے سکتا ھے ؟
حرف اس قوم کا بے سوز'عقل زارو زبوں
ھو گیا پختہ عقائد سے تہی جسکا ضمیر
قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ ژندہ باد
پاکستان پایندہ باد
 

محمد جواد احمد
About the Author: محمد جواد احمد Read More Articles by محمد جواد احمد: 20 Articles with 19965 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.